Kallar Syedan: The Regional Transport Authority Rawalpindi has closed and sealed Minhas wagon stop
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے کلر سیداں شہر میں منہاس ویگن اڈا کو بند کر کے سیل کر دیا
Ikram Ul Haq QureshiJanuary 3, 2023
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،جنوری,2023)—لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے کے مطابق سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے کلر سیداں شہر میں منہاس ویگن اڈا کو بند کر کے سیل کر دیا ہے۔سیکرٹری آ ر ٹی اے نے انہیں تحریری مراسلہ میں بتایا تھاکہ ویگن اسٹینڈ کی باؤنڈری وال نامکمل ہے۔ مناسب داخلی اور خارجی راستے بھی لائسنس کے مطابق موجود نہیں جس کو دور کرنے کے لیے آپ کو وقت دیا گیا۔مقررہ وقت گزرنے کے بعد ابرار حسین ٹرانسپورٹ سب انسپکٹر (RTA) راولپنڈی نے مذکورہ مقام کا دورہ کیاجہاں ہدایات کے مطابق ابھی تک کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔جس کے بعد دوسرے نوٹس پر بھی کوئی وضاحت نہ کی گئی جس پر ویگن اسٹینڈ کو گاڑیاں باہر نکال کر سیل کر دیا گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 04, January 2023)- According to the decision of the Lahore High Court Rawalpindi Bench, Secretary Regional Transport Authority Rawalpindi has closed and sealed Minhas Wagon Ada in Kallar Syedan city. The RTA had told them in a written letter that the boundary wall of the wagon stand was incomplete. Adequate entry and exit routes are also not available as per the license which you were given time to remove. After the stipulated time Abrar Hussain Transport Sub Inspector (RTA) Rawalpindi visited the said place where as per the instructions still no sake. However, no progress was made. After that, no explanation was given on the second notice, on which the wagon stand was pulled out and sealed.
نوسربازوں کی سرگرمیاں اپنے عروج پر
Fake kidnappers demand ransom in a scam
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،جنوری,2023)—نوسربازوں کی سرگرمیاں اپنے عروج پر،ماں کو ساتھ لے کر ہسپتال جانے والے نوجوان طالب علم کے والد کو کال کرکے بتایا کہ اس کا بیٹا ہماری تحویل میں ہے آپ تیس ہزار روپے فوری طور پر ہمیں ارسال کردیں ورنہ میں پرچہ کاٹ دوں گا۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں شہر کے دوکاندار ذیشان بشیر کا یونیورسٹی میں زیر تعلیم بیٹا اپنی ماں کا طبی معائنہ کروانے راولپنڈی ہسپتال گیا ہوا تھا کہ اسی اثنا موبائل نمبر 0325067816 سے ذیشان بشیر کو کال آئی کہ آپ کا بیٹا ہماری تحویل میں ہے آپ اگر اس کی رھائی چاہتے ہیں تو فوری طور پر ہمارے نمبر پر تیس ہزار روپے بھیج دیں ورنہ میں آپ کے بیٹے کے خلاف پرچہ کاٹ دوں گا نوسرباز نے ایک دوسرے لڑکے کی بھی ذیشان بشیر سے مختصر بات بھی کروائی جس پر ذیشان بشیر کے طوطے اڑ گئے۔اس نے فوری طور پر پیسے جمع کیئے اور پھر اس نے قریب ہی موجود سابق ناظم کلرسیداں شیخ حسن ریاض کو سارا ماجرا سنایا جنہوں نے اسے اپنے پاس بٹھا لیا اسی اثنا میں نوسرباز کی پھر کال آئی تو شیخ حسن ریاض نے اس سے پولیس اسٹیشن کا نام معلوم کیا تو اس نے کہا کہ آپ چھوڑیں ذیشان بشیر سے میری بات کروائیں جس پر شیخ حسن ریاض نے اسے برا بھلا کہا تو اس نے فون منقطع کرلیا۔اس دوران ذیشان بشیر اپنے بیٹے کو بھی کال کرتا تھا جو ہسپتال مصروفیت کے باعث کال اٹھا نہیں رھا تھا بعد ازاں اس نے باپ کو کال کرکے بات کی اور بتایا کہ وہ اپنی امی کے ساتھ ڈاکٹر پاس موجود ہے جس پر ذیشان بشیر کے حواس بحال ہوئے۔
حلقہ چوآخالصہ کی چھ یوسیز کے مسلم لیگی کارکنوں اور رہنماؤں کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے رویئے سے نالاں ہو کر اپنا الگ گروپ بنانے والے لیگیوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی
Unhappy PML-N groups inited to join PTI in six uc’s of Choa Khalsa region
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،جنوری,2023)—پی ٹی آئی یوتھ ونگ کلرسیداں کے صدر عاقب علی نے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی چھ یوسیز کے مسلم لیگی کارکنوں اور رہنماؤں کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے رویئے سے نالاں ہو کر اپنا الگ گروپ بنانے والے لیگیوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔انہوں نے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ عزت اور ترقیاتی کام چاہتے ہیں تو تیار ہو جائیں ہم ان کی صداقت علی عباسی سے فوری ملاقات کرواتے ہیں یہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں ان کو عزت و احترام بھی دیا جائے گا تمام ترقیاتی کام بھی ترجیحی بنیادوں پر کیئے جائیں گے کیونکہ ہماری سیاست صرف لوگوں کی خدمت اور ترقیاتی کام ہیں۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اراضی خاص میں چوری کی انوکھی واردات
A unique incident of theft in the Government Girls High School Arazi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،جنوری,2023)—گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اراضی خاص میں چوری کی انوکھی واردات، نامعلوم ملزمان سکول کی سینکڑوں میٹر لمبی وائرنگ چوری کرکے فرار ہو گئے۔سکول ہیڈ مسٹریس مسز صنم فدا نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں تحریر کیا ہے کہ 29 دسمبر کی رات نامعلوم چور وں نے سکول کے تمام کمروں کی وائرنگ اکھیڑنے کے بعد میٹر کی تار اور سویچ بورڈز بھی اتار کر لے گئے جس کی وجہ سے بجلی کا نظام معطل ہو گیا ہے اور سکول کی عمارت میں گزشتہ ایک ہفتے سے تاریکی کا راج ہے۔یاد رہے کہ سکول ایک ویران جگہ پر قائم ہے اور سکول میں چوکیدار بھی تعینات نہیں ہے۔
بابو ظفر اقبال آف ممیال عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن لوٹ آئے
Babu Zaffar Iqbal returns home after performing Umrah
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،جنوری,2023)—سیاسی و سماجی شخصیت بابو ظفر اقبال آف ممیال عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن لوٹ آئے ہیں۔ اسلام آباد ائرپورٹ پر مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،بابو غالب،راجہ محمد فرقان اور دیگر نے ان کا استقبال کیا اور عمرہ کی ادائیگی مبارکباد دی۔
مرزا تنویرالحق کی والدہ انتقال کر گئیں
The mother of Mirza Tanvir Ul Haq passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،جنوری,2023)—مسلم لیگ ن کلر کے سرگرم کارکن مرزا تنویرالحق کی والدہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،محمود شوکت بھٹی،حافظ سہیل اشرف ملک،محمد زبیر کیانی،چوہدری شفقت محمود،راجہ ندیم احمد،شیخ ساجد الرحمان،راجہ جاوید اشرف،شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،عابد زاہدی،راجہ ظفر محمود،حاجی محمد اسحاق،صوفی صابر حسین،عاطف اعجاز بٹ،راجہ محمد ثقلین،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیر اسلم،سردار عدیل انجم،سردار آصف محمود،چوہدری شاہد گجر،نعمان ظفر بھٹی،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ، جاوید چشتی،ملک ساجد یاسین،ابرار گجر،صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد،راجہ شاہد پکھڑال،حاجی ریاست حسین،راجہ افتخار پکھڑال،سید سجاد حسین شاہ،سردار وسیم،الحاج اسلم بانی،حاجی طارق تاج،مسعود احمد بھٹی،سیٹھ عبدالرووف،زین العابدین عباس، ڈاکٹر محمد انصر،چوہدری تنویر شیرازی،ماسٹر محمد شفیق،احسان الحق قریشی،نصیر اختر بھٹی،شوکت علی اور دیگر نے شرکت کی۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،جنوری,2023)—مزدور رہنما عبدالصبور بھٹی،انجمن تاجراں چوآ خالصہ کے صدر شیخ کلب عباس جعفری،شیخ مستحسن علی،اکرام الحق قریشی نے پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ایس ڈی او صابر قریشی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنے دور میں چوآخالصہ میں بیس لائنوں کے ٹیلیفون ایکسچینج کو ذاتی توجہ سے دوسو لائنوں میں تبدیل کیا اور اس کی سروس کو چوبیس گھنٹے کیا تھا ان کی یہ خدمات مقامی صارفین کو آج بھی یاد ہیں انہوں نے مرحوم کی درجات کی بلندی کی بھی دعا کی ہے۔