کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،04جنوری2023)— اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ وایڈ منسٹر میونسپل کمیٹی کہوٹہ سیمل مشتاق نےمیونسپل کمیٹی کہوٹہ کے لیئے ساڑھے چھ کروڑ سے زائد کی گرانٹ کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔ کہوٹہ شہر کی خوبصورتی کے لیئے (65) لاکھ جبکہ قریشی اخلا ق چوک، چھنی روڈ اور قدیر بازار، مچھلی چوک تا کلر چو ک کے لیئے ڈیڑھ کروڑ کی گرانٹ خرچ کی جائے گی۔ واٹر سپلائی کہوٹہ کی مدمیں (90) لاکھ اور میونسپل ہال کی تعمیر کے لیئے (60) لاکھ روپے مختص کیئے گئے۔کہوٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے محکمہ ہائی وے، میونسپل کمیٹی کے ذریعے سڑکوں کو کشادہ او ر تجاوزات سے پاک کرکے دم لیں گے۔ کسی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے اپنے آفس میں ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کے احکامات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے میونسپل کمیٹی آفیسر کہوٹہ کامران خان، ایس ڈی او ہائی وے چوہدری اکرم اور ایم او آر میڈم آصفہ نے کہا کہ کسی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے لیئے شہر میں منادی کراکر بینرز بھی لگائیں اور وارننگ کے بعد خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں دکانداروں اور مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیکر تجاوزات، مٹیریل بلڈنگ، تھڑے وغیرہ گراکرتجاوز شدہ سامان ضبط کیا جائے اور جیل بھیج دیں۔ شہری تعاون کریں۔چند دن بعد آپریشن ہو گا۔
Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 04 January 2023)- Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq has approved the grant projects of more than six and a half crores for Municipal Committee Kahuta. (65) lakhs for the beautification of Kahuta city while a grant of one and a half crore will be spent for Qureshi Akhlaq Chowk, Chani Road, and Qadir Bazaar, Fish Chowk to Kallar Chowk. Rs.(90) lakhs were allocated for water supply in Kahuta and Rs.(60) lakhs were allocated for the construction of the municipal hall.
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا اہلیان کہوٹہ کے لیئے (13)ارب گرانٹ کا میگا پراجیکٹ تیزی کے ساتھ شروع کر دیا گیا۔
Ex PM Shahid Khaqan Abbassi starts mega projects
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،04جنوری2023)— سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا اہلیان کہوٹہ کے لیئے (13)ارب گرانٹ کا میگا پراجیکٹ تیزی کے ساتھ شروع کر دیا گیا۔ منصوبے میں کہوٹہ اور سہالہ کے مقام پر دو الگ الگ بائے پاس جبکہ سہالہ فلائی اوور اور کاک پل تا پنجاڑ چوک کہوٹہ دور یہ سڑک بنائی جائے گی۔ 28کلو میٹر معیاری شاہراہ کی تعمیر سے نہ صرف کہوٹہ بلکہ آزاد کشمیر اور ملحقہ یونین کونسلز،دیہاتوں کے عوام اس سہولت سے مستفید ہونگے۔ علاقہ بھر میں درینہ عوامی مطالبہ پورا ہونے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سلیم اختر نے بتایا کہ اس میگا پراجیکٹ کے فوکل پرسن کرنل (ر) مسعود عباسی گزشتہ چار سالوں سے اس منصوبہ پر دن رات کوشاں ہیں اور اپنی محنت جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہوٹہ تا راولپنڈی دو رویہ سڑک اور کہوٹہ بائی پاس، سہالہ بائی پاس، سہالہ فلائی اوور کی تعمیر سے ٹریفک رواں دواں ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہوٹہ شہر کے ارد گرد بنائے جانے والے بائی پاس پر موضع نتھوٹ، موضع سہالی، موضع سروٹ، موضع کہوٹہ شہر، دھپرہی، نالہ کلمن کے علاقوں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے تیزی کے ساتھ معیاری کام جاری ہے۔ کہوٹہ بائی پاس پر کچے ٹریک پر80فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ کچا راستہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس موقع پر کہوٹہ کے شہریوں سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، کرنل (ر) مسعود عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مالکان زمین اور متاثرین بائے پاس کا جلد از جلد تعین کر کے محکمہ جنگلات کی کہوٹہ شہر سے ملحقہ سرکاری زمین کی حد بندی جلد از جلد کی جائے۔
کسان ونگ مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی حلف بر داری تقریب
Kisan Wing PML-N Tehsil Kahuta swearing-in ceremony held
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جنوری2023) کسان ونگ مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی حلف بر داری تقریب ملک حسام محمو د،راجہ عرفان سرور سمیت دیگر کو نوٹیفکیشن دیا گیا،تقریب میں راولپنڈی ڈویژن کے صد ر فخر پو ٹھوہار ملک فراز اعوان، ضلع راولپنڈی کے صد ر چوہدری فیصل حفیظ،گو جر خان مسلم لیگ ن کسان ونگ کے صد ر چو ہدری ضیافت، نائب صد ر کسان ونگ ضلع راولپنڈی راجہ الیا س، امید وار برائے کونسلر راجہ نعمان، کونسلر راجہ اسماعیل، راجہ خالد، راجہ ارشد، راجہ رشید، راجہ نیاز سمیت دیگر نے شر کت کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزکسان ونگ مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی حلف بر داری تقریب منعقد ہوئی جس میں راولپنڈی ڈویژن کے صد ر فخر پو ٹھوہار ملک فراز اعوان، ضلع راولپنڈی کے صد ر چوہدری فیصل حفیظ نے کسان ونگ مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے عہدیدران صد ر ملک حسام محمو د،جنرل سیکرٹر ی طاہر حسین ستی،جوائنٹ سیکرٹری راجہ عرفان سرور،ر نائب صد ر کیلئے مبارک علی چو ہدری، سیکرٹر ی اطلا عات کی سیٹ پر عابد عباسی، ڈپٹی سیکرٹر ی اطلا عات کیلئے سرفراز قر یشی، نائب صد ر کیلئے رحیم انور کیانی،جبکہ نائب صد ر دو م کیلئے مر زا فر حان مسعو د اوردیگر کو نامز د کرکے نو ٹیفکیشن دیئے اس موقع چیر مین یو نین کونسل پنجاڑ ماسٹر ظہو ر عباسی، چیر مین یو نین کونسل دکھالی راجہ شو کت حسین، سابق نا ئب ناظم قاضی عبد القیو م، وائس چیر مین ملک غلا م مرتضی، سابق امید وار برائے چیر مین ملک خالد اعوان، بزر گ مسلم لیگی رہنماء و جنرل سیکرٹر ی لیبر ونگ مسلم لیگ ن شیخ خالد محمو د، ملک مہان، ملک ثقلین سمیت دیگر نے شرکت کی راولپنڈی مسلم لیگ ن کے قائدین کا کہوٹہ آمد پر شاندار استقبال کیا گیا اور پھو لوں کی پتیاں نچھا ور کی گئی۔
مولانا عبدالرشید (مرحوم)کی زوجہ مرحومہ مغفورہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ
Dua observed for the late wife of Mollana Abdul Rashid
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جنوری2023) جامع مسجد انوارِ الٰہی رحمٰن آباد کہوٹہ میں مولانا مفتی قاری عبدالرحیم نقشبندی کی ہمشیرہ، صاحبزادہ محمد داؤدکی پھوپھی جان اور مولانا عبدالرشید (مرحوم)کی زوجہ مرحومہ مغفورہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ محفل ملک کے نامور عالم دین پیر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف نے خصوصی خطاب کیااس موقع پر پروفیسرصاحبزادہ عبدلصبور، مولانا حمزہ امجد عباسی،مولانا عبدلشکور فاروقی،مولانا محمد انوارنے بھی خطاب کیا اپنے خصوصی خطاب میں صاحبزادہ ساجد الرحمن نے اپنے خطاب میں ماں کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ ماں اللہ رب العزت کا ایسا عطیہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں جو اللہ تعالیٰ کے بعد اپنی اولاد کے دل کا حال بہت جلد جان لیتی ہے اولاد کے دل میں کیا چل رہا ہے ماں سے زیادہ بہتر کوئی نہیں جانتا ماں کا حق کوئی ادا نہیں کر سکتاماں باپ کا یہ ادب ہے کہ ان کی خدمت جان و مال دونوں طرح سے کرے ایسا نہ ہو کہ خدمت کرے اور ان کو پائی پائی کیلئے ترسائے اور ایسا بھی نہ ہو کہ روپئے پیسے کی بوچھار کرے اور بات کرنے، خدمت کرنے کا روادار نہ ہو ان کی خدمت کیلئے نوافل کو ترک کر سکتا ہے،فرائض و واجبات نہیں آخر میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے اور تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔