اوسلو: (پوٹھوار ڈاٹ کام،، 03 جنوری 2023) —پیپلز پارٹی ناروے کے زیر اہتمام سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو شہیدکی برسی کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت ناروے میں پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری جہانگیر نواز نے کی، نظامت کے فرائض علی اصغر شاہدسیکرٹری جنرل پی پی ناروے نے ادا کئے۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کے عہدیداران اورکارکنان نے شرکت کی۔تقریب کا آغازمفتی محمد زبیر تبسم نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اورآقا دوجہاں ﷺکے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے اور بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت و تحسین پیش کیا۔ پیپلز پارٹی ناروے کے سیکرٹری اطلاعات عاشق حسین راجہ نے بینظیر بھٹو شہید کو نظمیہ خراج تحسین پیش کیا، تقریب سے طلعت محمود بٹ، دانشوراور ایڈوکیٹ ارشد بٹ نے بھی خطاب کیا اور بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر چوہدری جہانگیر نواز نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید کی پاکستان،جمہوریت کی بحالی اور عوامی خدمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،شہید رہنما کی پاکستان کی سلامتی کیلئے کی گئی کوششوں اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آخر میں مفتی محمد زبیر تبسم نے دعا فرمائی۔
Oslo: (Pothwar.com, 03 January 2023) — The death anniversary of former Prime Minister of Pakistan Benazir Bhutto Shaheed was organized by People’s Party Norway.
The ceremony was presided over by the president of People’s Party in Norway, Chaudhry Jahangir Nawaz, and the duties of Nizamat were performed by Ali Asghar Shahid, Secretary General of PP Norway, who is uncle of Rafaqat Awan of Choa Khalsa.
Officials and workers of People’s Party participated in the ceremony. Mufti Muhammad Zubair Tabasim started the ceremony by reciting the Holy Quran and offering prayers and paying tribute to Benazir Bhutto.
People’s Party Norway Information Secretary Ashiq Hussain Raja paid tribute to Benazir Bhutto Shaheed, Talat Mehmood Butt, intellectual and advocate Arshad Butt also addressed the ceremony and paid tribute to Benazir Bhutto Shaheed.
On this occasion, Chaudhry Jahangir Nawaz said that Benazir Bhutto pays tribute, and the restoration of democracy and public service, the martyred leader’s efforts and sacrifices for the security of Pakistan will always be remembered. In the end, Mufti Muhammad Zubair Tabasim prayed.