DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan police could not arrest ASI Taqdees Akhtar for 4 years, the duty officer who shot dead former councillor Ch Waheed Amjad

کلرسیداں پولیس سابق کونسلر چوہدری وحید امجد کو ناکے پر گولی مار کر موت کے گھاٹ اتارنے والے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی تقدیس اختر کو چار برس بعد بھی گرفتار نہ کرسکی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،جنوری,2023)—کلرسیداں پولیس دوران گشت چوآ روڈ پر سابق کونسلر چوہدری وحید امجد کو ناکے پر گولی مار کر موت کے گھاٹ اتارنے والے اپنے پیٹی بھائی اور ڈیوٹی افسر اے ایس آئی تقدیس اختر کو چار برس بعد بھی گرفتار نہ کرسکی،چار برس قبل رات کو بنک چوک چوآروڈ پر کلر پولیس کے اے ایس آئی تقدیس اختر نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ناکہ لگا رکھا تھا کہ اسی اثنا یوسی کنوھا کے سابق کونسلر راجہ وحید امجد اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں آئے پولیس نے انہیں روکا اور ساتھ ہی اے ایس آئی تقدیس اختر نے فائرنگ کر کے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔کلرسیداں پولیس نے عوام کی جانب سے شدید دباؤ اور احتجاج پر اپنے اے ایس آئی تقدیس اختر اور دیگر ملازمین کے خلاف اقدام قتل کو مقدمہ درج کرلیا تھا ہمراہی ملازمین گرفتاری کے بعد ضمانت پر ہیں جبکہ مرکزی ملزم اے ایس آئی تقدیس اختر اشتہاری مجرم قرار پانے کے باوجود چار برس بعد بھی گرفتار نہ ہوسکا اور مقتول کی بیوہ اور بچوں کے زخم ابھی بھی ہرے ہیں اور وہ ہرروز ملزم کی گرفتاری کی خبر کے منتظر رہتے ہیں۔مگر پولیس چار برس بعد بھی اپنے پیٹی بھائی اشتہاری کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 03, January 2023)- Former Councilor Chaudhry Waheed Amjad was shot dead by the police during patrolling in Kallar Syedan, the duty officer ASI Taqdees Akhtar could not be arrested even after four years, ASI of Kallar Police, Taqdees Akhtar, along with his colleagues, had put up a barricade at Bank Chowk Kanoha. The police who came in the car along with other colleagues stopped them and at the same time, ASI Taqdees Akhtar opened fire and killed the former councilor of UC Kanoha, Ch Waheed Amjad. Kallar Syeddan Police on intense pressure and protest from the people, A case of murder was registered against the police, and the police officers are on bail after their arrest, while the main accused, ASI Taqdees Akhtar, charged with the murder has not been arrested even after four years. The family is still awaiting justice as 4 years pass.

قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی چھ یوسیز چوآخالصہ،سموٹ،منیاندہ،نلہ مسلماناں،دوبیرن کلاں اور کنوہا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں اور کارکنان اپنے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیگی رہنماؤں کے رویئے سے نالاں،الگ گروپ تشکیل دے دیا۔

The local leaders and workers of the Muslim League-N belonging to the six UC’s of Choa Khalsa, Smot, Manianda, Nala Muslimana, Doberan Kallan and Kanoha of the Legislative Constituency formed a separate group because of the behavior of the League leaders of the National and Provincial Assembly.

File photo of Ch M Waqas Gujjar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،جنوری,2023)—قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی چھ یوسیز چوآخالصہ،سموٹ،منیاندہ،نلہ مسلماناں،دوبیرن کلاں اور کنوہا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں اور کارکنان اپنے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیگی رہنماؤں کے رویئے سے نالاں،الگ گروپ تشکیل دے دیا۔مسلم لیگ ن چوآ خالصہ کے صدر چوہدری محمد وقاص گجر نے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تمام یوسیز سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں کارکنان اور پولنگ ایجنٹوں کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی صوبائی ٹکٹ یافتہ امیدواروں کے کارکنوں سے رابطوں پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا مسلم لیگ ن کے قومی صوبائی امیدوار حلقے میں عدم دستیاب ہیں کارکنوں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رھا ہے وفاق میں حکومت کے باوجود لیگی کارکنوں کی کسی ادارے میں شنوائی نہیں نہ ہی کوئی ترقیاتی کام شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تفصیلی بحث کے بعد ایک پچیس رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے سربراہ یوسی کنوھا کے سابق وائس چیئرمین چوہدری شاہد گجر ہوں گے۔اجلاس میں آئندہ انتخابات کی حکمت علمی پر بھی گفتگو کی گئی اور علاقائی مسائل کے لیئے مشترکہ جدوجہد پر بھی اتفاق رائے پایا گیا۔

چوآ خالصہ کے گاؤں ٹکال میں سڑک کنارے کھڑے ہوکر فائرنگ کرنے والا کلرسیداں پولیس کے ہتھے چڑھ گیا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Man arrested for airfiring in village Takal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،جنوری,2023)—چوآ خالصہ کے گاؤں ٹکال میں سڑک کنارے کھڑے ہوکر فائرنگ کرنے والا کلرسیداں پولیس کے ہتھے چڑھ گیا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقامی افراد نے 15 پر کال کرکے اطلاع کی کہ ملزم جواد گاؤں ٹکال میں سڑک کنارے ہوائی فائرنگ کر کے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا رھا ہے جس پر کلرسیداں پولیس نے ملزم جواد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پسٹل اور روند برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

کلر بار کونسل کے سالانہ الیکشن 14 جنوری کو ہوں گے, یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ نے اپنے گروپ کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

The annual election of the Kallar Bar Council will be held on January 14, Yasir Bashir Raja Advocate has announced the names of the candidates of his group

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،جنوری,2023)—کلر بار کونسل کے سالانہ الیکشن 14 جنوری کو ہوں گے جس کے لیئے معروف قانون دان یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ نے اپنے گروپ کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ ملک ساجد یاسین صدارت،فہیم کیانی نائب صدر،راجہ عابد جنرل سیکرٹری،ملک رضوان ظہیر جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار ہوں گے جبکہ مخالف گروپ کی جانب سے ابھی امیدواران کے ناموں کا اعلان نہیں کیاگیا۔

صداقت علی عباسی نے چوہدری جاوید کوثر کے ہمراہ ٹی ایچ کیو کلرسیداں کی تزین و آرائش منصوبے کا افتتاح کیا

Sadaqat Ali Abbasi along with Member of Punjab Assembly Chaudhry Javed Kausar inaugurated the project of THQ Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،جنوری,2023)—پی ٹی آئی کے مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر کے ہمراہ ٹی ایچ کیو کلرسیداں کی تزین و آرائش منصوبے کا افتتاح کیا۔جس پر 34 کروڑ 33 لاکھ کی لاگت آئے گی۔اس موقع پر سینئرنائب صدر ضلع راولپنڈی راجہ ساجد جاوید،صدر تحصیل کلرسیداں یاسر منصور،صدر ایم سی عاصم ریاض،سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف، اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محمد اعجاز ملک،ایم ایس کلرسیداں سہیل اعجاز ملک، چیف آفیسر ٹی ایم اے صاحب زادہ عمران اختر نوشاہی،پارٹی عہدیداران،کارکنان بھی موجود تھے۔جنہوں نے بھاری گرانٹ کی فراہمی پر صداقت علی عباسی کا شکریہ ادا کیا۔

آٹے اور میدے کے نرخوں میں مسلسل اضافے سے نانبائیوں نے بھی روٹی اور نان کے نرخوں میں اضافہ کردیا

Due to the continuous increase in the prices of flour, the Nan Bhai also increased the prices of bread and naan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،جنوری,2023)—آٹے اور میدے کے نرخوں میں مسلسل اضافے سے نانبائیوں نے بھی روٹی اور نان کے نرخوں میں اضافہ کردیا اور مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت آٹے کے بے لگام نرخوں کو لگام ڈالے ورنہ نان بھائی نرخوں میں مزید اضافہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔نان بائی ایسوسی ایشن کلرسیداں کے ترجمان حبیب الرحمان نے کہا کہ ہم بھی اس ملک میں لاکھوں کی تعداد میں محنت کش کرکے آگ کے اوپر بیٹھ کر اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتے ہیں مگر انتظامیہ ہم سے امتیازی سلوک روا رکھتی ہے اور ہمیں ہی قصور وارگردانا جاتا ہے۔دوسری جانب ملز مالکان ہر ہفتے آٹے کے نرخوں میں مسلسل اضافہ کرتے چلے جا رہے ہیں اور پنجاب حکومت فلور ملز مالکان کو آٹے کے نرخوں میں مسلسل اضافہ کرنے سے روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ اپریل میں آٹے کا نرخ فی بوری پانچ ہزار دو سو روپے سے پانچ ہزار پانچ بیس روپے اور فائن آٹا کے نرخ پانچ ہزار سات سو سے پانچ ہزار نو روپے تھے اور روٹی بارہ روپے اور نان پندرہ روپے فروخت ہو رہے تھے جبکہ دسمبر میں آٹے نرخوں میں سو فیصد اضافہ ہوا اور آٹا دس ہزار تین سو اور فائن آٹا دس ہزار سات روپے فی بوری دستیاب ہے آٹے اور فائن کے نرخوں میں سوفیصد اضافے کے بعد پچھلے نرخوں پر نان اور روٹی کی فراہمی ممکن ہی نہیں رہی ہے۔ہم نے لوگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مشکل وقت میں اپنے پیٹ پر پتھر باندھ کر روٹی پندرہ اور نان بیس روپے میں فروخت کر رہے تھے مگر آٹے کے نرخوں میں حالیہ اضافہ کے بعد یکم جنوری سے روٹی بیس اور نان پچیس روپے میں فروخت کر رہے ہیں یہ نرخ ہمارے لیئے مسلسل خسارے کا موجب بن رھے ہیں ہم زیادہ وقت تک اس ریٹ پر روٹی نان مہیا نہ کرسکیں گے۔ انہوں نے وزیراعلی پرویز الہی سے اپیل کی ہے وہ بلاتاخیر آٹے اور فائن کے سرکاری نرخ مقرر کریں اور اس کے نرخوں میں روزانہ کی بنیاد پر مسلسل اضافے کو روکیں بصورت دیگر بحرانی صورتحال جنم لے سکتی ہے۔

مرزا تنویرالحق کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں

The mother of Mirza Tanvir Ul Haq passed away in Kallar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،جنوری,2023)—مسلم لیگ کلرسیداں کے سرگرم کارکن مرزا تنویرالحق کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں نماز جنازہ آج بروز منگل دن اڑھائی بجے باالمقابل ائیسکو دفتر پنڈی روڈ کلرسیداں شہر میں ادا کی جائے گی

 

Show More

Related Articles

Back to top button