DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Officials of Jamaat-e-Islami Constituency PP (7) and Tehsil and City Kahuta along with Union Councils took oath.
جماعت اسلامی حلقہ پی پی (7) اور تحصیل و سٹی کہوٹہ سمیت یونین کونسلز تحصیل کہوٹہ کے عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،3جنوری2023)— جماعت اسلامی حلقہ پی پی (7) اور تحصیل و سٹی کہوٹہ سمیت یونین کونسلز تحصیل کہوٹہ کے عہدیداران نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی عتیق احمد عباسی، امیدوار
برائے صوبائی اسمبلی راجہ تنویر احمد ممبر ضلع شوریٰ اور حاجی ملک عبدالرؤف جنرل سیکرٹری حلقہ پی پی (7) نے بطورخاص شرکت کی۔ ذمہ داری کو دیانتداری سے آگے بڑھائیں۔ ہمارے نبی پاک ﷺ نے دین کی خاطرپتھر کھائے۔ آپ ﷺ نے مشکلات اور تکالیف برداشت کیں۔ ہمیں خود اپنا احتساب اور جائزہ لینا ہو گا۔ شعور، آگاہی، علم والوں کی اللہ کے ہاں بڑی فضیلت ہے۔ ہم جماعت کے دستور اور نصب العین کے وفادار ہونگے۔ ہمارا مقصد اقامت دین، غلبہ اسلام اور نظام الہیٰ ہے۔ ان خیا لات کا اظہار مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی عتیق احمد عباسی، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ تنویر احمد ممبر ضلع شوریٰ، ابرار عباسی صدر جماعت اسلامی حلقہ پی پی (7)نے جماعت اسلامی کے مرکزی آفس میں حلف برداری کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صدر یوتھ تحصیل کہوٹہ راجہ کامران، ابرار عباسی صدر جماعت اسلامی حلقہ پی پی (7)، حاجی ملک عبدالرؤف جنرل سیکرٹری حلقہ پی پی (7)، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ امیر شہر جبکہ حاجی ملک شوکت مہان سر پرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن، عرفان ہاشمی صدر الخدمت، ملک لقمان نائب صدر الخدمت، ملک عبدالقیوم جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ تحصیل کہوٹہ، سردار امین ثاقب نائب امیر تحصیل کہوٹہ اور مبشر ستی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و دیگر عہدیداران نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 3 January 2023)— Officials of Jamaat-e-Islami Constituency PP (7) and Union Councils of Tehsil Kahuta including Tehsil and City Kahuta took the oath. General Secretary Rawalpindi district Atiq Ahmad Abbasi, the candidate, was the chief guest at the swearing-in ceremony For the Provincial Assembly, Raja Tanveer Ahmed, Member of District Shoora and Haji Malik Abdul Rauf, General Secretary of Constituency PP (7) participated as a special guest.
تھوہا خالصہ میں محکمہ واپڈاکا کمپلین سیل نہ ہونے کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا
In Thoa Khalsa, the residents of the area are facing severe problems due to the absence of wapda Compliance Cell




