کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،جنوری,2023)—تین مسلح ملزمان نے سعودی عرب سے آئے خاندان کو جی ٹی روڈ پر لوٹ لیا واردات صبح پانچ بجے اس وقت پیش آئی جب سعودی عرب سے ایک خاندان اسلام آباد ائر پورٹ سے کلرسیداں کے لیئے روانہ ہوا تھا کہ صبح سوا پانچ بجے سواں پل پر ایک گاڑی نے مسافروں کو روکا اور تین مسلح افراد نے ان سے موبائل پرس اور سامان اٹھا لیا مسافروں نے انہیں بتایا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کرکے واپس وطن لوٹ رہے ہیں جس پر ملزمان نے کمال محبت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام سامان اور موبائل فونز واپس کردیئے البتہ وہ پرس ہمراہ لے گئے،یادرہے کہ پولیس سی پی او راولپنڈی کی یقین دھانیوں کے باوجود سمندر پار سے آنے والے پاکستانیوں کو لٹنے سے بچانے میں مسلسل ناکام ہے جس سے مسافروں میں شدید خوف پایا جاتا ہے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 02, January 2023) – Three armed suspects robbed a family from Saudi Arabia on GT Road. The family had left the airport for Kallar Syedan when a car stopped the passengers on the Sawan bridge at 5:00 in the morning, three armed men took their mobile wallets and all their belongings. There is a lot of fear among the passengers arriving at Islamabad airport and heading towards GT road, Rawat.
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے 1361 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری
Tickets issued to 1361 vehicles while taking action on violations of traffic rules
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،جنوری,2023)—انچارج ٹریفک پولیس کلر سیداں سنٹر چوہدری قاسم کی زیر نگرانی ڈیوٹی آفیسر عنصر قریشی،ٹریفک وارڈنز قاضی بدر، قاضی عمیر، یاسر محمود اور واجد محمود نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے 1361 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر کے چار لاکھ 31ہزار چھ سو روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری بنک میں جمع کروا دی جبکہ کاغذات نامکمل ہونے پر 23 کے قریب رکشاؤں کو تھانے بند کر دیا گیا۔
مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے گزشتہ روز کے دورہ کلرسیداں کے انتظامات پی ٹی آئی ایم سی کلرسیداں کی تنظیم نے کیئے
Resigned National Assembly Member Sadaqat Ali Abbasi’s visit to Kallar Syedan yesterday was arranged by PTI MC Kallar Syedan organization
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،جنوری,2023)—مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے گزشتہ روز کے دورہ کلرسیداں کے انتظامات پی ٹی آئی ایم سی کلرسیداں کی تنظیم نے کیئے،تنظیم کے سیکرٹری اطلاعات حافظ کامران حاشر کے مطابق ایم سی کے عہدیدار راجہ منصور جنجوعہ نے ٹیم کی قیادت کی،مستعفی ایم این صداقت علی عباسی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کی اپ گریڈیشن کے علاوہ پولیس اسٹیشن کلرسیداں میں بھی نئی عمارت کی تعمیر کا افتتاح کیا گیا۔ان پروگرامات کے انتظامات ایم سی کلرسیداں کی تنظیم نے کیے۔ ایم سی صدر سید سیماب حیدر چونکہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب میں ہیں اس لیے ان کی غیر موجودگی میں ان پروگرامات میں ان کی نمائندگی ایم سی کے عہدیدار راجہ منصور جنجوعہ نے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے کی۔اس موقع پر نائب صدر ضلع راولپنڈی راجہ ساجد جاوید،سئنیر نائب صدر راجہ سلیم دھمیال،پی ٹی آئی ایم سی کے عہدیداران کامران حشر،احسن عباس علوی،مرزا فرخ،مرزا فیصل،راشد کیانی،.محمد وقاص ۔۔چوہدری حنیف،اسد علوی،قمر بٹ، راجہ عاصم،آصف حسین،اقبال صدیقی نے شرکت کی۔
معروف پوٹھوہاری شاعر اور مجذوب سائیں راجہ محمد فیاض ویران کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں میرا میں سپرد خاک کردیا گیا۔
Renowned Pothohari poet Sain Raja Muhammad Fayaz Viran was laid to rest in his native village Maira with thousands of tearful eyes
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،جنوری,2023)—معروف پوٹھوہاری شاعر اور مجذوب سائیں راجہ محمد فیاض ویران کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں میرا میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں دس ہزار کے قریب ان کے مداحوں نے شرکت کی جن میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ شیر بہادر،لالہ اکرام،قاضی زاہد نعیم،اکرام الحق قریشی،احسان الحق قریشی،راجہ تنویر،منظور حسین قریشی،راجہ محمد عثمان کے علاؤہ مری،کوٹلی ستیاں،پلندری کہوٹہ،کلرسیداں،گوجرخان،دولتالہ،سوہاوہ،دینہ،میرپور،ڈڈیال،چکسواری،بھمبر،کوٹلی،نکیال،سہنسہ،سرساوہ،راولا کوٹ،کھائی گلہ،پونچھ،باغ،کوہالہ،مظفرآباد اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ان کے ہزاروں مداحوں نے شرکت کی۔شرکت کرنے والوں میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کے علاؤہ معذور لوگ بھی شریک تھے چار ہزار سے زاہد گاڑیاں میلوں دور تک پارک کی گئی تھیں گاڑیوں کی کئی کلومیٹر طویل اور بے ہنگم پارکنگ کے باعث ہزاروں گاڑیوں گھنٹوں ہجوم میں پھنسی رہیں۔ انتظامیہ،سٹی ٹریفک پولیس پنجاب پولیس سمیت کسی بھی ادارے کو کوئی اہلکار وہاں تعنیات نہیں کیا گیا تھا۔مرحوم نے کئی دھائیوں تک پوٹھوہاری شاعری کے فن پر راج کیا،وہ گلستان ویران سمیت شاعری کی کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔
کلرسیداں میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے محکمہ صحت کلر سیداں کے چوکیدار 25 سالہ محمد رضوان کو اس کے آبائی گاؤں میال میں سپرد خاک کردیا گیا
Muhammad Rizwan, the 25-year-old watchman of the health department of Kallar Syedan, who was killed by motorcyclists in Kallar Syedan, was buried in his native village Mayal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،جنوری,2023)—کلرسیداں میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے محکمہ صحت کلر سیداں کے چوکیدار 25 سالہ محمد رضوان کو اس کے آبائی گاؤں میال میں سپرد خاک کردیا گیا۔اس کے ساتھ ہی فریقین میں جاری دشمنی سے اب تک قتل ہونے والے افراد کی تعداد بھی چھ ہو گئی۔کلرسیداں پولیس نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔محمد عمران ولد جاوید سکنہ میال نے پولیس کو رپورٹ دی کہ میرا بھائی رضوان محکمہ صحت کلر سیداں میں بطور چوکیدار ڈیوٹی کرتا ہے میں اور احمد خان سکنہ کرڑ اس سے ملنے آئے ہوئے تھے وہ ہمیں چائے پلانے ہسپتال کے گیٹ کے سامنے واقع ہوٹل میں لے گیا اسی اثنا فیصل ولد محمد امیر مسلح پسٹل تیس بور،یاسر،عبدالرحمان مسلح پسٹل تیس بور،طاہر عباس ساکنان میال اور عابد ولد حکمداد سکنہ کلرسیداں موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر ادہر پہنچے۔عبدالرحمان نے للکارا کہ آج ان سے پرانی دشمنی کا بدلہ لو جس پر فیصل نے قریب جاکر محمد رضوان پر اپنے پستول سے بریسٹ مارا جس سے وہ گر کر جاں بحق ہوگیا دیگر ملزمان للکارتے رہے کہ کوئی قریب آیا تو اسے بھی مار دیں گے۔ادہر مقتول رضوان کو اتوار کے روز اس کے آبائی گاؤں میال میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں معروف سیاسی رہنما شیخ محمد اسلم،ہیلتھ سپر وائزر واجد حسین، انسپکٹر محمد عثمان، راجہ امجد حسین، نبیل طارق، عدیل شہباز، محمد حفیظ، محمد عمران، اسرار احمد، ابرار احمد، عمر فرید، عبدالغفار، ملک سفیراور دیگر نے شرکت کی۔محکمہ صحت کلر سیداں کی جانب سے مقتول کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑہائی گئی۔ دریں اثنا فریقین میں برسوں پہلے بچوں کے جھگڑے پر شروع ہونے والی دشمنی ابھی تک چھ افراد کی جانیں لے چکی ہے۔ سب سے پہلے المعروف کرنل کو موت کے گھاٹ اتارا گیا جس کے بعد فریقین مسلسل ایک دوسرے کی جانیں لیتے رہے اور اب تک مجموعی طور پر چھ افراد موت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جس میں دونوں فریقین کے تین تین افراد شامل ہیں۔
زوہیب حسن شعیب حسن کی والدہ انتقال کرگئیں،نماز جنازہ گاؤں چھنی میں ادا کی گئی
Zohaib Hassan and Shoaib Hassan’s mother passed away, funeral prayers were offered in Channi village
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،جنوری,2023)—)کلرسیداں کے نواحی گاؤں چھنی کے نمبردار بابو محمود اور نمبردار مسعود کی بھابھی زوہیب حسن شعیب حسن کی والدہ انتقال کرگئیں،نماز جنازہ گاؤں چھنی میں ادا کی گئی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمودسلطان، محمد اعجاز بٹ،مولانا احسان اللہ چکیالوی،شیخ حسن ریاض،ملک جمیل عادل،ملک شیر افگن،ملک ضمیر، مسعودبھٹی، راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،محمد حنیف،نوید اخترمغل،چوہدری طلحہ گلفام ایڈووکیٹ،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،تنویراختر شیرازی،مرزا ارشد عنایت،مفتی عبدالوحید، پرویز کیانی،چوہدری توقیراسلم، بابو غالب حسین،کامران حشر،سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔
تھوہا خالصہ کلرسیداں روڈ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 32 سالہ خرم رشید ہاشمی کی رسم چہلم گاؤں میرا میں ادا کی گئی
Dua e chelum observed for Khurram Rashid Hashmi in Maira
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،جنوری,2023)—تھوہا خالصہ کلرسیداں روڈ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 32 سالہ خرم رشید ہاشمی کی رسم چہلم گاؤں میرا میں ادا کی گئی جس میں رشید فخری،عبدالشکور نقشبندی،قاضی زاھد نعیم،احسان الحق قریشی،منظور حسین قریشی،شبیر قریشی،اظہر قریشی،ثاقب قریشی،اکرام الحق قریشی،جاوید قریشی،انجم رشید ہاشمی،عبدالقیوم ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی۔