DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Health worker shot dead in broad day light in Kallar bazaar

کلر سیداں: کلر بازار میں دن دیہاڑے فائرنگ سے ہیلتھ ورکر قتل کر دیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،جنوری,2023)—محکمہ صحت کلر سیداں کے اہلکار 25 سالہ محمد رضوان کو دن دیہاڑے کلرسیداں شہر میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان درجنوں افراد کی موجودگی میں واردات مکمل کرکے موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ ہفتہ کے روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کے میں گیٹ کے باہر سڑک کنارے ایک ہوٹل کے باہر پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ کے گاؤں کڑاہی میال سے تعلق رکھنے والا نوجوان محمد رضوان ڈی ڈی ایچ او آفس کلر سیداں میں چوکیدار کے فرائض سرانجام دیتا تھا کہ ایک موٹرسائیکل پر دو افراد اس کے قریب آ کر رکے موٹرسائیکل کی پچھلی نشست پر بیٹھے شخص نے اس کی شناخت کے بعد اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اس کے جسم میں چھ گولیاں پیوست ہوگئیں اور ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی اوکہوٹہ سرکل ملک رفاقت حسین اور ایس ایچ او سب انسپکٹر سلطان قمرپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کروانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔قتل کی واردات درینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔مقتول گزشتہ چند ایام سے اپنے محکمانہ ساتھیوں سے اپنے قتل ہوجانے کا مسلسل تزکرہ کر رہا تھا اس کا کہنا تھا کہ اس کے چچا نے گاؤں میں مخالفین کے لوگوں کو قتل کر رکھا ہے اور ہمارے چونترہ کے رواج کے مطابق مخالف فریق کے بھی اتنے ہی لوگ انتقام میں قتل کیئے جاتے ہیں میرا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں مگر دشمن مجھے للکار رہے ہیں وہ مجھے نہیں چھوڑیں گے اور محض چند ایام بعد ان کا خدشہ درست ثابت ہوا۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 01, January 2023) – 25-year-old Mohammad Rizwan, an official of the health department of Kallar Syedan, was shot dead by two unidentified motorcycle riders in broad daylight in Kallar Syedan bazaar. The armed men managed to escape on a motorcycle after committing the incident in the presence of many people. The incident took place on Saturday outside the gate of Tehsil Headquarters Hospital Kallar Syedan outside a hotel on the roadside. Mohammad Rizwan was working as a watchman in DDHO Office when two persons on a motorcycle approached him and stopped, Six bullets were lodged in his body and the accused escaped on a motorcycle.

حکومت آئین کے مطابق الیکشن کروائے اور عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق دے

The government should hold elections according to the constitution and give the people the right to choose their representatives

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،جنوری,2023)—پی ٹی آئی کے رہنما مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش ہے نہ ہی قوانین میں۔حکومت آئین کے مطابق الیکشن کروائے اور عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق دے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روزکلرسیداں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،سابا تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،پی ٹی آئی کے ضلعی نائب صدر راجہ ساجد جاوید،یاسر منصور،راجہ عاصم ریاض،چوہدری شفقت محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔صداقت علی عباسی نے کہا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہی ہے،ہم اس کیے خلاف توہین عدالت میں جا رہے ہیں۔پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن کو عوام کا سامنہ کرنے کی جرات نہیں،نواز شریف ملک سے بھاگ گے مگر اب ہم مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو بھاگنے نہیں دیں گے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوہسار یونیورسٹی کے چھ کیمپس کیلئے مختص کئے گئے فنڈز کو بجٹ سے نکال کر ہمارے تعلیمی منصوبے کو خراب کیا اس سے کلرسیداں کہوٹہ کوٹلی ستیاں ساگری سمیت چھ مقامات پر بچیوں پر اعلی تعلیم کے دروازے بند کر دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ اگلے دو ہفتوں کے دوران کلرسیداں میں تحصیل کمپلیکس جیسے بڑے منصوبے کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس کا جلد ہی سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت کرنے کا ایک اور موقع ملا تو گزشتہ 30 برسوں کے زیر تکمیل کاموں کو بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔قبل ازیں انہوں نے 34کروڑ 33 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی رینویشن اور آپ گریڈیشن اور تھانہ کلر سیداں پولیس اسٹیشن کی نئی ڈبل سٹوری بلڈنگ جو تکمیلی مراحل میں ہے کا دوبارہ سنگ بنیاد رکھا۔

ملک محمد فیاض سندھو اور محمد شبیر عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے

Malik Muhammad Fayaz Sindhu and Muhammad Shabbir returned home after performing Umrah

 

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،جنوری,2023)—معروف سیاسی رہنما ملک محمد فیاض سندھو اور محمد شبیر عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،چوہدری افتخار احمد وارثی،مسعود احمد بھٹی اور دیگر نے ان گھر موہڑہ سندھو جاکر انہیں عمرے کی دلی مبارکباد دی۔

برکت حسین مغل انتقال کرگئے نماز جنازہ موہڑہ راجگان بھلاکھر میں ادا کی گئی

Barkat Hussain Mughal passed away and funeral prayers were offered at Mohra Rajgaan Bhalakhar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،جنوری,2023)—سابق کونسلر جبران صفدر کیانی کے چچا ریٹائرڈ بینکار برکت حسین مغل انتقال کرگئے نماز جنازہ موہڑہ راجگان بھلاکھر میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ صفدر کیانی،راجہ عبدالمجید،چوہدری عرفان ایڈووکیٹ،چوہدری شاہد گجر، سردار آصف محمود،چوہدری ابرار حسین،حق نواز آرائیں،مسعود بھٹی،جاوید اقبال،راجہ محمد سعید،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button