DailyNewsHeadlinePothwar.com
: The annual urs of famous religious figure Alhaj Muhammad Arif Nowshahi
بزرگ دینی مشہورومعروف شخصیت الحاج محمدعارف نوشاہی کا سالانہ عرس
چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،۳۱ ,دسمبر، 2022)— زیب زینت آستانہ عالیہ فیض پورشریف حضرت مولانا صاحبزادہ پیر انوار الحق قادری نے کہاہے کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے میں اورآپ اس عظیم الشان تقریب سعید میں حاضرہیں جس اہتمام حاجی علی شان صاحب اورحافظ حاجی رضاء المصطفے نے کیاہے جوبسلسلہ میلادالنبی ﷺ منعقدہوئی ہے اس کاخصوصی انتظام حاجی علی شان صاحب نے کیاہے جوعلاقہ کی بزرگ دینی مشہورومعروف شخصیت الحاج محمدعارف نوشاہی کے سالانہ عرس کے موقع پرایصال ثواب کے لئے منعقدہوئی حاجی علی شان صاحب اورحافظ حاجی رضاء المصطفے کی دعوت پرہم سب حاضر ہیں یہ حق کی طاقت ہے قوت ہے کہ ہرتیسراشخص نبی کریم ﷺ کاکلہ پڑھ رہاہے یہ حق کی آواز ہے مسلمان عسکری طاقت استعمال نہیں کرتے یہ حق کی آواز ہے کہ اسلام دنیا میں تیزی سے پھیل رہاہے دین پرعمل کرنے سے بے شمار برکات حاصل ہوتی ہیں باطنی دنیاتبدیل ہوجاتی ہے انسان کے اسلام کی خوب صورتی ہے کہ وہ ہرلایعنی کام چھوڑ دیتاہے فضول کام ایساکام جس سے نہ دنیاوی فائدہ ہواورنہ ہی دینی فائد ہ لوگوں کوتسبیح پڑھنے کی فرصت نہیں موبائل فون نے ایسی تباہی مچائی ہے کہ انسان ہروقت ددسروں کی خبرگیری کرتاہے کبھی ادھر کی خبرکبھی ادھرکی خبر فلاں جگہ کی خبر ہروقت دوسروں کے بارے میں خبریں لیکن اپنی کوئی خبرنہیں کہ ہم کس مقصدکے لئے پیداہوئے ہیں وہ زمانہ بھی تھاجب کوئی اخبار نہیں تھا لوگوں نے زندگیاں گزاری ہیں کامیاب زندگیاں گزاری ہیں ہرجگہ تبصرہ سیاسی بحث مباحثہ اسی میں وقت ضائع ہورہاہے موبائل فون شیطان کابڑآلہ ہے بڑاحربہ ہے موبائل فون کے فوائدبھی ہیں جوجتناحضورنبی کریم ﷺ کے قریب ہے اتناہی اللہ تعالی کے قریب ہے یہ جووقت اورزندگی اللہ تعالی نے عطاکی ہے اصل مقصدزندگی یہی ہے کہ وقت ضائع نہ کریں ہم جتنااللہ کویادکریں گے ہمیں اتنی ہی دنیااورآخرت میں عزتوں سے نوازاجائے گا انہوں نے ان خیالات کااظہار مسجدحضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ تنگ دیو میں صوفی باصفاعاشق رسول الحاج محمدعارف نوشاہی قادری کے ساتویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پرمنعقدہ عظیم الشان محفل عیدمیلادالنبی ﷺ کے اجتماع سے بحیثیت صدر محفل خطا ب کرتے ہوئے کیاہے محفل سے مولانا محمدعرسان اے ڈی چودھری تصورحسین حیدری نے بھی خطاب کیا محفل کاآغازقاری شجاعت علی فیض پوری نے تلاوت کلام پاک سے کیامولانا محمدرجب ناصر مدنی علامہ سید محمدعمرعلامہ محمدشمیر حاجی چودھری کرامت حسین کریمی راجہ محمدرمضان جانی سمیت دیگرنے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیامحفل کے آخر میں خصوصی دعاکرائی گئی حضرت علامہ پیرمحمدانوارالحق قادر ی زیب زینت آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے دعاکرائی بعدازاں لنگرشریف تقسیم کیاگیا
چکسواری پریس کلب کے نومنتخب صدر اللہ دتہ بسمل نائب صدر محمدتاج جالب اوردیگرنومنتخب عہدیداروں کومبارک باد
Congratulations to the newly elected President of Chakswari Press Club, Allah Ditta Bismal, Vice President Muhammad Taj Jalib and other newly elected officials.
چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،۳۱ ,دسمبر، 2022)— آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنماؤں ظہیر شہزاد بٹ نصیر احمدچودھری راجہ ظفراعظم واجدحسین شاہ راجہ عمران محمدذوہیب محمدعمران اور شاہدحنیف سینئرمدرس گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری نے چکسوار ی پریس کلب کے دفترجاکرچکسواری پریس کلب کے نومنتخب صدر اللہ دتہ بسمل نائب صدر محمدتاج جالب اوردیگرنومنتخب عہدیداروں کودلی مبارک بادپیش کی اوربلامقابلہ انتخاب پردلی مسرت کااظہار کیااور عہدیداروں کے بلامقابلہ انتخاب پرچکسواری پریس کلب کے صدر اجہ نثار احمدخان اوران کی پوری ٹیم کوخراج تحسین پیش کیااس موقع پرپریس کلب چکسواری کے صدر راجہ نثار احمدخان اور سینئرنائب صدر عابدحسین چودھری اورمعروف نعت خوان چودھری کرامت حسین کریمی بھی پریس کلب کے دفتر میں موجودتھے
کھمبال ہاؤس ڈھانگری بہادر میں سالانہ ختم شریف کااہتمام
Annual Khatam Sharif organized at Khambal House Dhangri Bahadur
چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،۳۱ ,دسمبر، 2022)— ڈھانگری بہادر کے ممتاز سیاسی وسماجی بزرگ راہنماچودھری نورمحمدکے آبادواجداد کی ارواح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے کھمبال ہاؤس ڈھانگری بہادر میں سالانہ ختم شریف کااہتمام وانصرام کیاگیا مرحومین کی مغفرت کے لئے قرآن خوانی فاتحہ خوانی اوردعائیہ تقریب کااہتمام کیاگیادعائیہ تقریب میں سابق ممبرضلع کونسل چودھری محمدسوارخان نومنتخب ممبرضلع کونسل چودھری خوشنودعلی کونسلر چودھری محمدرئیس حاجی چودھری محمدسلیم ڈاکٹرچودھری سکندر حیات ڈاکٹر خلیل احمدرضا راجہ حمیداللہ خان المعروف راجہ بابوصدر چودھری بشارت حسین چودھری ثاقب علی لیاقت سمیت سیاسی سماجی کاروبار ی شخصیات نے بھرپور شرکت کی دعائیہ تقریب کے میزبان چودھری محمودحسین ڈاکٹر چودھر ی محمدایوب سابق سیکرٹری جنرل پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ضلع میرپورچودھر ی اخلاص محمودچودھری اسدمحمود چودھری عیش محمود چودھری عواب محمود نے دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے والے تما م مہمانوں کاشکریہ اداکیاہے۔
محمدندیم جالب سینئرکلرک گورنمنٹ گرلزڈگری کالج چکسواری کوحمیدپورکالونی چکسواری کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا
Mohammad Nadeem Jalib, Senior Clerk, Government Girls Degree College, Chakswari, was laid to rest at the local graveyard of Hamidpur Colony, Chakswari.
چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،۳۱ ,دسمبر، 2022)— چکسواری پریس کلب کے نومنتخب نائب صدر محمدتاج جالب کے بھانجے محمدندیم جالب سینئرکلرک گورنمنٹ گرلزڈگری کالج چکسواری کوحمیدپورکالونی چکسواری کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیاجواچانک دل کادورہ پڑنے سے وفات پاگئے تھے مرحوم کی نمازجنازہ حمیدپورکالونی کی جنازہ گاہ میں اداکی گئی نماز جنازہ میں علمی سیاسی سماجی کاوروباری شخصیات صحافیوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی چکسواری کے پریس کلب کے جملہ عہدیداروں واراکین نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔۔