کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،دسمبر,2022)—جماعتِ اسلامی کلرسیداں کی تنظیم نو کے لیئے اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی جماعتِ اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر جناب سید عارف شیرازی صاحب تھے۔ سیشن 2023,2024 کے لیئے کلرسیداں زون کے امیر جاوید اقبال مقرر کیئے گئے۔ جبکہ جنرل سیکریٹری کی ذمہ داری مولانا محمد قاسم الحق کے حوالے کی گئی۔ نائب امراء میں حاجی مشکور حسین، عبدالقیوم اور محمد توقیر اعوان شامل ہیں۔ زون کے ناظم مالیات محمد ضمیر مقرر ہوئے،جماعتِ اسلامی یوتھ کلرسیداں زون کی ذمہ داری عبدالودود عامر کو سونپی گئی،نشرو اشاعت کے حوالے سے اسامہ حسن کی ذمہ داری لگائی گئی،جماعتِ اسلامی ایم سی کلر سیداں کی ذمہ داری فیصل غفور صاحب کو دی گئی۔جبکہ محمد توقیر اعوان کو الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں زون کا صدر مقرر کردیا گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, December 29, 2022)—A meeting was held for the reorganization of Jamaat-e-Islami Kallar Syedan. The chief guest of Jamat-e-Islami District Rawalpindi was Mr. Syed Arif Shirazi, For the session 2023, 2024, Javed Iqbal was appointed as the Amir of Kallar Syedan Zone. While the responsibility of General Secretary was handed over to Maulana Muhammad Qasim ul Haq. Among the vice-Amirs are Haji Mashkoor Hussain, Abdul Qayyum and Muhammad Tauqeer Awan. Mohammad Zameer was appointed as the financial coordinator of the zone, the responsibility of Jamat-e-Islami Youth Kallar Syedan was assigned to Abdul Wadud Aamir, Osama Hassan was given the responsibility for broadcasting, and the responsibility of Jamat-e-Islami MC Kallar Syedan was given to Faisal Ghafoor Sahib. While Muhammad Toqeer Awan was appointed as the President of Al-Khidmat Foundation Kallar Syedan Zone.
بارانی علاقوں میں خشک سالی کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ
Fear of reduction in wheat production due to drought in rainfed areas
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،دسمبر,2022)—اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کلرسیداں ڈاکٹر بشارت محمود اعوان نے کہا ہے کہ بارانی علاقوں میں خشک سالی کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ کے پیش نظر 30 دسمبر بعد از نماز جمعہ المبارک جامعہ مسجد غوثیہ معصومیہ کلر سیداں کی ملحقہ گراونڈ میں نماز استسقاء ادا کی جائے گی جس میں تمام مسلمانوں سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔
کلرسیداں شہر اور مضافاتی بستیوں میں سوئی گیس کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار
Expressing serious concern over the shutdown of sui gas in Kallar Syedan city and suburbs
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،دسمبر,2022)—بزرگ مسلم لیگی رہنما الحاج اسلم بانی نے کلرسیداں شہر اور مضافاتی بستیوں میں سوئی گیس کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں اور بیشتر علاقوں میں صبح دوپہر سہ پہر اور شام گئے کے کھانے کے اوقات میں سوئی گیس نایاب رہتی ہے رات ساڑھے بارہ بجے کے بعد دوتین گھنٹوں کے لیئے گیس مہیا کی جاتی ہے اور وقت تمام صارفین سوئے ہوئے ہوتے ہیں۔ پولیس اسٹیشن کلرسیداں کے ملحقہ علاقوں میں زیرزمین زنگ آلودہ لائن کی تبدیلی کا عمل بھی روک دیا گیا ہے جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے حکومت سے کلرسیداں کو سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا
During the rule of PTI, Pakistan was on the path of development
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،دسمبر,2022)— پی ٹی آئی کے رہنما وٹریڈرز ونگ ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر راجہ محمد سلیم دھمیال نے کہا ہے کہ کرپٹ اور نااہل ٹولے نے معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔انڈسٹریز بند ہو رہی ہیں، مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر اور بے روزگاری عروج پر ہے مگر یہ چوروں کا ٹولہ این آر اوز کے ذریعے اپنے گناہ معاف کروا رہا ہے۔انہوں نے کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستان موجودہ کرپٹ وفاقی حکومت سے چھٹکاراچاہتا ہے۔پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو ایسے موڑ پر پہنچا دیا ہے جہاں عوام کی بدحالی میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جا ریا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ فوری اور بلاتاخیر الیکشن کا انعقاد ہے۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،دسمبر,2022)—مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن چوہدری تنویر اختر شیرازی،عامر نصیر قریشی،چوہدری توقیراسلم،عقیل قریشی وارثی،حاجی مظہر حسین،اکرام الحق قریشی،راحت محمود کیانی نے گاؤں چنگا بنگیال جاکر سابق وائس چیئرمین راجہ انجم وارثی کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔