کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،دسمبر,2022)—ٹرانسپورٹ یونین کلر سیداں نے1 جنوری 2023 سے کلرسیداں سے روات پیر ودھائی راولپنڈی کے روٹ پر کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جو کہ کرایہ نامے کے اعتبار سے اب بھی کئی گنا زیادہ ہے اے سی کوسٹرز اور نان اےسی ٹویوٹا ویگن کے کروائے بھی یکساں مقرر کردیئے گئے ہیں۔اے سی کوسٹر کا کلرسیداں تا راولپنڈی نیا کرایہ 120روپے جبکہ چوکپنڈوری تا راولپنڈی۔ 90 روپے۔روات تا کلرسیداں۔ 70 روپے،روات تا چوکپنڈوری۔ 50 روپے مقرر کیا گیا جبکہ لوکل سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 30 سے 40 روپے مقرر کیا گیا۔ادہر نان اےسی ٹیوٹا ویگن کا کلرسیداں تا منڈی موڑ پیرودھائی کا کرایہ210 روپے، چوکپنڈوری تا فیض آباد 180 روپے،روات تا فیض آباد80 روپے،کلرسیداں تا روات 70 روپے،چوکپنڈوری تا روات50 روپے مقرر کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہوگا جبکہ کلرسیداں سے چوآ خالصہ،شاہ خاکی،ٹکال،بیول،سکوٹ،دوبیرن کلاں،بھلاکھر اور گوجرخان کے کرایوں کے بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے اس طرح کلر کے ٹرانسپورٹروں نے ازخود کرایے نامے جاری کرکے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کی حیثیت اور رٹ کو بھی ختم کردیا ہے
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 28, December 2022)—Transport Union Kallar Syedan has announced a reduction in fares on Kallar Syedan to Rawat Pir wadhai Rawalpindi route from January 1, 2023, which is now valid as per fare sheet. AC coasters and non-AC Toyota Wagon fares are also fixed the same. The new AC coaster fare from Kallar Syedan to Rawalpindi is 120 rupees while Chowk Pindori to Rawalpindi. 90 rupees. Rawat to Kallar Syedan 70 rupees, Rawat to Chowk Pindori. 50 rupees while the local stop-to-stop fare has been fixed at 30 to 40 rupees.
قمار بازی ایکٹ کے تحت گرفتار ہونے والے 11 ملزمان کی ضمانتیں پرمنظور
The bails of 11 accused arrested under the Gambling Act have been accepted
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،دسمبر,2022)—اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ نے قمار بازی ایکٹ کے تحت گرفتار ہونے والے 11 ملزمان کی ضمانتیں پچاس پچاس ہزار روپے مالیت کے مچلکے جمع کروانے پرمنظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے جبکہ جوئے کے دوران برآمد ہونے والے 11 عدد اصیل مرغ محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر نے کا حکم جاری کر دیا ہے۔یاد رہے کہ تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوبیرن کلاں کے علاقے میں اصیل مرغوں کی لڑائی کی آڑ میں جوئے پر چھاپہ مار کر 11 ملزمان اور اصیل مرغ برآمد کر لئے تھے ۔
حاجی شیر زمان انتقال کرگئے
Haji Sher Zaman passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،دسمبر,2022)—تحریک منہاج القرآن کلرسیداں کے سیکرٹری مالیات ملک مناظر کے والد محترم حاجی شیر زمان انتقال کرگئے نماز جنازہ سیدحامد علی شاہ نے پڑھائی جس میں چوہدری توقیراسلم، ملک محمدفیاض،صدر پاکستان عوامی تحریک سید زبیر علی شاہ،جنرل سیکرٹری لالا اکرام چوہان،صدر تحریک منہاج القرآن حافظ آصف،طاہر محمود قادری، اکرام قادری،انیس چوہان،قاسم شاہ،ماسٹر شفیق بھٹی،صغیر بھولا اور دیگر نے شرکت کی۔