DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: An important step towards the UC President of Tehreek Kahutin Youth, Aqeel Ahmad Satti from UC Narh appointed as the President.
تحریک کہوٹین یوتھ کی یونین کونسل صدر تعنیاتی کی طرف اہم اقدام، یو سی نڑھ سے عقیل احمد ستّی صدر مقرر
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،28دسمبر2022)تحریک کہوٹین یوتھ کی یونین کونسل صدر تعنیاتی کی طرف اہم اقدام، یو سی نڑھ سے عقیل احمد ستّی صدر مقرر تحریک محرومی و پسماندگی کی وجہ سے وجود میں آئی، اگر حلقے کی قیادت صحت تعلیم اور بنیادی سہولیات مہیا کرتی تو نوجوان اپنی توانائیاں کئی مزید بہتر مقاصد پر صرف کرتے امیر تحریک حقیقت تو یہ ہے کہ حلقے میں وابستگی نے ہمیشہ عوام کو مایوس کیا ۔ وابستگی رکھنے والے چھوٹی سوچ کی مالک قیادت نے حلقے کے عوام کو ذات برادری کی تقسیم پر ، لالی پاپ پر ، ذاتی مفادات کے خوب استعمال کیا اور خطے کے اجتماعی مفادات سے مجرمانہ لاپرواہی برتی ۔یہ وجہ ہے آج چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے علاج معالجے کے لیے عوام میلوں دور ضلعی ہسپتالوں کا رخ کرتی ہے ، تعلیمی شعبے میں بھی حلقے کی قیادت اور بڑے نام مکمل ناکام ہیں ۔ چوہدراہٹ دکھانے کے علاوہ کوئی قابل ذکر ادارہ نہیں بناسکے ، یہی وجہ ہے کہ آج تحصیل کے ہزاروں طلباء وسائل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے اور جو وسائل رکھتے ہیں وہ ہزاروں روپے ماہانہ کرایہ دے کے ضلعی اداروں میں حصول علم کے لیے سفر کرتے ہیں ۔
تحریک کہوٹین یوتھ محرومی و پسماندگی کے سہولت کاروں کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہے ۔ یوسی سطح پر شعور اجاگر کرنے اور اجتماعی مفادات کی اگاہی دینے کے لیے مخلص کارکنان اپنی توانائیاں نیک مقاصد پر خرچ کر رہے ہیں ۔ یوسی سطح پر تحریک کے عہدے داران اسی سلسلے کی کڑی ہیں ۔ یوسی نڑھ میں تحریک کی جانب سے پہلی تعیناتی محترم عقیل احمد ستی کی صورت میں کی گئی ہے ۔ محترم عقیل احمد ستی نے بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ اور کارکنان کے سامنے حلف دیا کہ ذات برادری رشتہ داری تعلقات اور تمام تر وابستگیوں سے بالا تر ہو کر یوسی نڑھ کے اجتماعی مسائل ہر فورم پر اجاگر کیے جائیں گے ۔