کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،دسمبر,2022)—کلرسیداں شہر کی بستی ڈھوک صابری میں گیس لیکج سے زوردار دھماکہ،ماں بیٹا بری طرح سے جھلس گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ھولی فیملی ہسپتال راو لپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈھوک صابری کے رھائشی عنصر محمود کے گھر گیس کی لوڈ شیڈنگ کے نتیجے میں المناک حادثہ پیش آیا جہاں کچن میں جلتا چولھا سوئی گیس لوڈ شیڈنگ سے بند ھو گیا اور گھر والے وال کوبند کرنا بھول گئے اور رات گئے گیس آکر پورے کمرے میں پھیل گئی۔ رات دو بجے کے قریب 19سالہ محنت کش نوجوان عبدالرحمان جو رکشہ پر مزدوری کرتا تھا گھر واپس لوٹا اس نے لائٹ آن کی جس سے زور دار دھماکے ساتھ ہی آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں عبدالرحمان اور اس کی 45 سالہ والدہ مسمات زلیخا بی بی آگ سے بری طرح جھلس گئے۔جن کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ھولی فیملی ہسپتال راول پنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ھے۔ گیس لیکج دھماکہ سے گھر کی دیواروں کو شدید نقصان پہنچا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 27, December 2022)-According to the details, a tragic accident occurred as a result of gas load shedding at the house of Mahmood, a resident of Dhok Sabri, where the burning stove in the kitchen got shut off due to gas load shedding and the family members forgot to shut the gas oven, and late at night gas was switched on and spread in the entire room, around two o’clock in the morning, Abdul Rahman, a 19-year-old who returned home early morning and switched the light on and gas exploded injuring another woman in the house. They were immediately shifted to Holy Family Hospital Rawalpindi for medical assistance, where the condition of the injured woman is said to be serious. The walls of the house were severely damaged due to the gas leakage explosion.
کلر سیداں میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور سپیئر پارٹس کی دکان کے تالے توڑ کر ساڑھے تین لاکھ روپے کی نقدی اور انجن آئل سمیت گاڑیوں کے سپیئر پارٹس جن کی مالیت 8 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے چوری کر کے فرار ہو گئے
In the incident of theft in Kallar Syedan, unknown thieves broke the locks of a spare parts shop and stole three and a half lakh rupees in cash and spare parts of vehicles including engine oil worth around eight lakh rupees, and escaped
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،دسمبر,2022)—کلر سیداں میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور سپیئر پارٹس کی دکان کے تالے توڑ کر ساڑھے تین لاکھ روپے کی نقدی اور انجن آئل سمیت گاڑیوں کے سپیئر پارٹس جن کی مالیت 8 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے چوری کر کے فرار ہو گئے۔عقیق الزمان سکنہ باغ جمیر ی نے تھانہ کلر سیداں کو بتایا کہ میں مرید چوک کلر سیداں میں گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کا کام کرتا ہوں گزشتہ شام اپنی دکان بند کر کے گھر چلا گیا جب واپس آیا تو دکانوں کے تالے غائب تھے۔پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ دکان میں رکھی گئی ساڑھے تین لاکھ روپے کی رقم اور دیگر سامان جن کی مجموعی مالیت آٹھ لاکھ کے قریب بنتی ہے دکان سے غائب تھے جنہیں کوئی نامعلوم ملزم یا ملزمان رات کی تاریکی میں چوری کر کے لے گئے ہیں۔
سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پھلینہ محمد رضا وینس 41 سالہ سروس مکمل کرنے کے بعد محکمہ تعلیم سے ریٹائرڈ ہو گئے۔
Senior Headmaster Government Boys High School Phalina Muhammad Raza Vaince retired from the Education Department after completing 41 years of service
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،دسمبر,2022)—سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پھلینہ محمد رضا وینس 41 سالہ سروس مکمل کرنے کے بعد محکمہ تعلیم سے ریٹائرڈ ہو گئے۔ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد گل عزیز اعوان،سابق ڈی او سید ظہور حسین شاہ، پنجاب سبجیکٹ اسپیشلسٹ ایسوسی ایشن ڈاکٹر گل احمد، صدر سینئر سٹاف ایسوسی ایشن عبدالجلیل، چیئرمین پنشنرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر چوہدری صغیر عالم،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (نسواں) کلر سیداں نیئر شاہین سمیت راولپنڈی،کہوٹہ اور گوجرخان سے ہائی اینڈ ہائیر سیکنڈری تعلیمی اداروں کے رئیس مدرسہ اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور رضا وینس کی تعلیمی خدمات کو بے حد سراہا۔
کلر سیداں دھانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع کے دوران موہڑہ پھڈیال کے قریب مشینوں کے ذریعے کھدائی کے دوران روڈ کے کناروں پر بچھی محکمہ پی ٹی سی ایل اور حساس ادارے کی کیبلز کو شدید نقصان پہنچا ہے
During the construction and expansion of Kallar Syedan Dhuangali Road, the cables of PTCL department and other sensitive institutions lying on the sides of the road have been severely damaged during digging by machines near Mohra Phadyal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،دسمبر,2022)— کلر سیداں دھانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع کے دوران موہڑہ پھڈیال کے قریب مشینوں کے ذریعے کھدائی کے دوران روڈ کے کناروں پر بچھی محکمہ پی ٹی سی ایل اور حساس ادارے کی کیبلز کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے محکمہ پی ٹی سی ایل کے 33جبکہ ڈڈیال سمیت آزاد کشمیر کے دیگر شہروں کے ساتھ منسلک حساس ادارے کا پورا نیٹ ورک شدید متاثر ہوا ہے۔اس سلسلہ میں متعلقہ نیٹ ورک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جو متاثرہ کیبلز کو مرمت کر کے مواصلاتی نظام کو بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔
پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی بازی الٹا دی۔گیارہ ملزمان گرفتار
The police, acting on the information of the informer, Eleven accused were arrested
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،دسمبر,2022)—کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی بازی الٹا دی۔گیارہ ملزمان گرفتار داؤ پر لگی رقم، 11 عدد اصیل مرغ، 14 عدد موبائل فونز اور تین عدد موٹر سائیکل قبضہ میں لے لئے جبکہ چار کے قریب ملزمان اپنے اپنے اصیل مرغوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دوبیرن کلاں میں مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلا جا رھا ہے جس پر پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور گیارہ ملزمان جن میں مدثر اقبال سکنہ نلہ مسلماناں، محمد طیب سکنہ گجرال دوبیرن، زین الحسنین زاہد سکنہ دوبیرن،محمد شیراز عرف شیرا سکنہ کھناہدہ،عمران علی سکنہ دوبیرن کلاں،خضر عباس سکنہ گجرال دوبیرن،خیام مقصود سکنہ نلہ مسلماناں،وقار احمد سکنہ کھندوٹ،عدیل مرتضی،شکیل رحیم اور طیب نواز ساکنان نلہ مسلماناں کو گرفتار کر لیا جبکہ ڈاکٹر طاہر محمود،وقاص کیانی سکنائے دوبیرن کلاں،سردار خان عرف صفدرسکنہ کاہلیاں اپنے اپنے اصیل مرغوں کیساتھ بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے داؤ پر لگی رقم مبلغ 26080اور گیارہ عدد اصیل مرغے،14 موبائل فونز اور تین عدد موٹر سائیکل قبضہ میں لے لیئے۔
کلر بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے سردار حسن رضا ایڈووکیٹ چیئر مین الیکشن بورڈ کلر بار نامزد کیا گیا ہے
Sardar Hasan Raza Advocate Chairman Election Board Kallar Bar has been nominated for the annual elections of Kallar Bar Association
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،دسمبر,2022)—کلر بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے سردار حسن رضا ایڈووکیٹ چیئر مین الیکشن بورڈ کلر بار نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے انتخابی شیڈول جاری کر دیا جسکے مطابق 2 جنوری کو کاغذات نامزدگی جاری ہوگے جبکہ 3 جنوری کو وصول کئے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات و فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا کاغذات کی واپسی 5 جنوری جبکہ اسی دن امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کر دی جائے گی اور پولنگ 14 جنوری کو ہوگی۔
پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 35 بوتل شراب برآمد کر لی
Acting on the information of the informer, the police arrested two persons and recovered a total of 35 bottles of liquor
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،دسمبر,2022)—کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 35 بوتل شراب برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق شمریز اقبال سکنہ لونی جسیال سے 30 بوتل جبکہ ممنون علی سکنہ کہوٹہ کے قبضہ سے پانچ عدد ادھیہ بوتل شراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔
دبئی کے معروف کاروباری چوہدری ابرار احمد کی دختر کی رخصتی کی تقریب ہفتہ کے روز ہوئی
Wedding of daughter of Ch Ibrar Ahmed celebrated in Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،دسمبر,2022)—دبئی کے معروف کاروباری چوہدری ابرار احمد کی دختر کی رخصتی کی تقریب ہفتہ کے روز ہوئی جس میں آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن راجہ محمد صدیق،سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،راجہ جاوید اخلاص،کرنل محمد شبیر اعوان،محمود شوکت بھٹی،سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،اسسٹنٹ کمشنر محمد اعجاز ملک،راجہ ندیم احمد،سید راحت علی شاہ،چوہدری شفقت محمود،محمد ظریف راجا،چوہدری واصف علی، چوہدری فیصل حفیظ،چوہدری توقیراسلم،شاہد گجر،ڈاکٹر لاڈلے حسن خان،قاضی سہیل افتخار،شیخ ساجد علی،شیخ تراب علی،صوبیدار میجر عبدالزاق،چوہدری محمد شیراز، راجہ حاجی اورنگزیب،ڈاکٹر راجہ رں نواز،راجہ داؤد اکبر،شاہد سلیم،احسان الحق قریشی،محمد جاوید بٹ،محمود حسین کیانی، سردار آصف محمود،محمد ایاز گجر،چوہدری وقاص گجر،چوہدری محمد شفیق،خان شبیر اور دیگر نے شرکت کی۔
عرفان محمد جنجوعہ کی شادی خانہ آبادی دختر طاہر مقصود راجہ سے سرانجام پائی
Wedding of Irfan Mohammad Janjua wedding celebrated
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،دسمبر,2022)—جان محمد جنجوعہ کے صاحبزادے عرفان محمد جنجوعہ کی شادی خانہ آبادی دختر طاہر مقصود راجہ سے سرانجام پائی۔ رخصتی کی تقریب میں سابق ایم پی اے شوکت محمود بھٹی،کرنل(ر) محبوب سلطان،میجر (ر) فاروق راجہ، چوہدری نصیر احمد،راجہ ندیم احمد،تنویر ناز بھٹی،ارشد محمود بھٹی،چوہدری عثمان خاور،ماسٹر نجابت علی،ڈاکٹر توقیر مقصود،ڈاکٹر جاوید اقبال، سابق ناظم صوبیدار منظور حسین،نمبردارمحمدمشتاق،راجہ محمد شبیر،حاجی محمد تاج، محمد حنیف اور دیگر نے شرکت کی۔
ذیشان افضل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Wedding of Zeeshan Afzal celebrted in Smot
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،دسمبر,2022)—ڈھوک صوبیدارعلی اکبر سموٹ کے حاجی امیر افضل کے فرزند ذیشان افضل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،راجہ جہانگیر اختر بھٹی،صوبیدار محمد ریاض،چوہدری توقیراسلم، چوہدری کلیم رسول، چوہدری ظفر شمع،چوہدری عمران،چوہدری ضیارب،چوہدری وسیم عباس، چوہدری عمر،کوثر افضل،ارشد محمود جنجوعہ،وسیم افضل،سہیل افضل اور دیگر نے شرکت کی۔
نوسر بازی سے مبینہ طور پر 19ہزار ریال ہتھیانے کے ملزم کی ضمانت منظور
Bail granted to accused of allegedly stealing 19 thousand riyals
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،دسمبر,2022)—نوسر بازی سے مبینہ طور پر 19ہزار ریال ہتھیانے کے ملزم کی ضمانت منظور، ملزم پر لگائے گئے الزامات شہادت کے متقاضی ہیں۔ دو لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور،محمد رشید ساکن بناہل نے مقدمہ نمبر414 زیردفعات 356 اور 382 مورخہ 17اگست 22 درج کراتے موقف اختیار کیا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے میری تلاشی لیکر 19ہزار سعودی ریال اورپاکستانی 3350 روپے ہتھیا لئے۔ ملزم امتیاز حسین ولد محبوب ساکن گمٹی کے کونسل معروف قانون دان جاوید چشتی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے موقف اختیار کیا کہ 4دن کی تاخیر سے اندراج مقدمہ، 2ماہ سے زائد عرصہ کے بعد ملزم کا نام شامل کرنا، مبینہ چھینے گئے ریالوں بارے ایف آئی آر میں کسی وضاحت کا موجود نہ ھونا کہ کتنے نوٹ، کتنی اماونٹ کے تھے، ملزم پر جو سیکشن اپلائی کی گئی ہیں وہ غلط ہیں۔ اس لئے محض الزامات پہ کسی کو غیر معینہ مدت تک سلاخوں کے پیچھے رکھنا آئین وقانون کے خلاف ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ تھانہ کلرسیداں جناب محمد عابد اعوان نے کونسل ملزم کے دلائل سے متفق ھوتے ھوئے ملزم کی ضمانت 2لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔
مسلم لیگ ن سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین کے ماموں حاجی لیاقت حسین انتقال کر گئے
Haji Liaquat Hussain, uncle of PML-N City President Chaudhry Akhlaq Hussain, passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،دسمبر,2022)—مسلم لیگ ن سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین کے ماموں حاجی لیاقت حسین انتقال کر گئے۔نمازہ جنازہ میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، سابق ٹاون ناظم حافظ ملک سہیل اشرف، چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر،راجہ ندیم احمد،چوہدری شفقت محمود، راجہ تنویر احمد،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،مسعوداحمدبھٹی،محمد فیاض کیانی،سابق ارکان بلدیہ عاطف اعجاز بٹ،عابد حسین زاہدی،حاجی محمد اسحاق،ضابر حسین،جنید بھٹی،شیخ خورشید احمد،صوبیدار غلام ربانی،شاہد جمیل عباسی،نوید اختر مغل،شیخ حسن سرائیکی،تنویر اختر شیرازی،چوہدری توقیر اسلم،ماسٹر غالب،راجہ عاصم صدیق،ہارون احمد،حاجی ریاست حسین،حاجی طارق تاج اور دیگر نے شرکت کی۔
سابق کونسلر میجر راجہ عبدالرزاق کی تقریب قل گاؤں تل خالصہ میں ہوئی
Dua e Qul obsedvered for late ex councillor Major Abdul Razaq in Tal Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،دسمبر,2022)—سابق کونسلر میجر راجہ عبدالرزاق کی تقریب قل گاؤں تل خالصہ میں ہوئی جس میں الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلر کے سرپرست چوہدری ابرار حسین،راجہ محمد تنویر،ملک جمیل اختر عادل،چوہدری توقیراسلم،ملک محمد طارق اور دیگر نے شرکت کی۔