DailyNewsHeadlinePothwar.com
Chakswari, AJK: Sufi Muhammad Yaqoob Shaheed Government High School Dhangri Bala Faizpur Sharif held the grand celebration of Milad Mustafa ﷺ.
صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا فیض پورشریف میں محفل میلاد مطفے ﷺ کی پرقار تقریب کاانعقاد
چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،27 ,دسمبر، 2022)— محفل میلاد مصطفے ﷺ کے حوالے سے صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا فیض پورشریف میں ایک پروقار تقریب بزم ادب کے زیراہتمام منعقدہوئی تقریب کی صدار ت ادارے کے صدرمعلم چودھری محمدسعیدعالم نے کی مرکزی میلاد کمیٹی چکسواری کے صدر نومنتخب کونسلر میونسپل کمیٹی چکسواری حاجی چودھری تاسب حسین (ر) صدرمعلم اس بابرکت محفل کے مہمان خصوصی تھے تقریب کے انعقاد کے لئے زبردست انتظامات کئے گئے سکول کی عمارت اورپنڈال کورنگی برنگی جھنڈیوں اورخوب صورت بینرز کے ساتھ سجایاگیا محفل میں شرکت کے لئے آنے والے مہمانوں کوسکول کے اسکاوٹ طلبہ کے ایک چاک وچوبند دستے نے باوقار اسکاوٹ یونیفارم میں پی ای ٹی راجہ ذوالفقار علی اورمدرس محمدسجاد کی قیادت میں خوش آمدید کہااور مہمانوں کو پنڈال تک ساتھ لیکرجاتے رہے مہمانوں کے ادارے میں خیرمقدم کے لئے بہترین انداز تھاجوصدرمعلم صاحب کے ادارے کے لئے بہترین ویژن کی ایک خوب صوررت اورشاندار مثال بھی ہے اس تقریب کے کامیاب انعقاد سے یہ بات عیاں ہوگئی کہ صدرمعلم اس ادارے کوایک مثالی ادارہ بنانے کاویژن رکھتے ہیں اوراساتذہ سٹاف ممبران اورطلبہ کی ایک بہت اچھی ٹیم کے ہمراہ کامیابی کے ساتھ ا ٓگے بڑھ رہے ہیں اللہ تعالی انہیں اس مشن میں کامیابی وکامرانی عطا کرے محفل میلاد مصطفے ﷺ کی بابرکت تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاارمان علی نے محفل کے آغاز کے لئے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کرنے والے دیگرطلبہ میں ارمان راوف قندیل امجداحسن خالدشہریار عمرمحبوب محمدوقار عبداللہ آریان سعیدشامل تھے محمدریحان علی جماعت نہم نے حمدبار ی تعالی پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کرنے والے طلبہ میں حیدرعلی عثمان علی حبیب الرحمان زین العابدین ایان عمران رومیل احمدمحمدریحان علی بلال احمدسبحان ندیم ریحان تبارک طیب حسین آیان تبارک اوردیگرشامل تھے معروف نعت خوان خادم حسین نقشبندی مدرس احمداسرار اورمدرس مبشر حسین ہائی سکول چکسواری نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا سیرت النبی ﷺ کے مختلف موضوعات پرطلبہ حسن علی اویس پرویز اورمحمدحسنین علی نے تقریریں کیں ادارے کے ایلیمنٹڑی مدرس حاجی چودھری محمدیاسین انچارج بزم ادب اورپی ای ٹی راجہ ذوالفقارعلی نے نظامت کے فرائض انجام دیے تقریب سے مہمان خصوصی حاجی چودھری تاسب حسین صدرتقریب چودھری محمدسعیدعالم صدرمعلم چودھری اعظم المعروف لالہ مندری علامہ محمدمعروف ممتاز عطار ی عربی مدر س سابق اے ای او محمدعجائب صدرمعلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی اورصحافی اللہ دتہ بسمل نے خطاب کیا تقریب میں نومنتخب کونسلر حاجی چودھری محمدبشیرپرواز (ر) صدرمعلم راجہ مشتاق احمدصدرمعلمین قدیر احمدچکسواری محمدناصر ڈھانگری بہادر شاہدحنیف سیکریسی آفیسر ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور چودھری محمدرمضان (ر(سینئرمدرس بابو پرویز اقبال (ر) ہیڈکلرک نومنتخب کونسلر چودھری محمدشعبان چیئرمین ظفراقبال صحافی راجہ غلام فرید خواجہ محبوب گوہرسہیل احمدخان راجہ عبدالمجیدراجہ عبدالعزیز مستری محمدشبیر کے علاوہ سکول کے طلبہ واساتذہ اورمعززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی شرکاء تقریب نے تقریب کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر صدرمعلم جملہ منتظمین اساتذہ سٹاف ممبران کومبارک بادپیش کی باالخصوص طلبہ کو تقریب کے دوران بہترین نظم وضبط کامظاہرہ کرنے پرخراج تحسین پیش کیاتقریب کے آخر میں دعاکرائی گئی ادارے کے قاری مولانا محمد اسرار الحق نے دعاکرائی شرکاء محفل طلبہ اور اساتذہ میں لنگرتقسیم کیاگیا
Chakswari, AJK; (Pothwar.com, Allah Ditta Bismal, 27, December 2022)- A solemn ceremony was held at Sufi Muhammad Yaqoob Shaheed Government High School Dhangri Bala Faizpur Sharif in connection with Milad Mustafa. Central Milad Committee Chakswari President newly elected Councilor Municipal Committee Chakswari Haji Chaudhary Tasab Hussain (retd) President was the special guest of this blessed gathering.
کاروباری مرکزسٹوڈنٹ کیفے اینڈفاسٹ فوڈ چکسوار ی کی افتتاحی تقریب منعقدہوئی
The opening ceremony of the Business Center Student Cafe and Fast Food was held in Chakswari
چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،27 ,دسمبر، 2022)—کاروباری مرکزسٹوڈنٹ کیفے اینڈفاسٹ فوڈ چکسوار ی کی افتتاحی تقریب منعقدہوئی پیرزاد ہ امجدکامران عرفانی آستانہ عالیہ نیریاں شریف نے دعاکرائی افتتاحی تقریب میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات نے بھرپورشرکت کی کاروباری مرکزکے اونر نثاراحمدبزمی اورعامرنثار اورکاریگرمحمدجمیل نے شرکاء کاشکریہ اداکیاچودھری مشتاق حسین امین چودھری مظہر حسین سرفراز حسین بلال حسین عابدحسین مرزانے خصوصی طورپرشرکت کی
چودھری گودڑ حسین روپیال نے گزشتہ روز چکسواری پریس کلب کے دفتر میں آکر نومنتخب عہدیداروں کومبارکباد پیش کی
Chaudhary Godar Hussain Rupial came to the Chakswari Press Club office yesterday and congratulated the newly elected officials
چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،27 ,دسمبر، 2022)—ممتاز سیاسی سماجی کارباری راہنماچودھری گودڑ حسین روپیال نے گزشتہ روز چکسواری پریس کلب کے دفتر میں آکر نومنتخب عہدیداروں کومبارکباد پیش کی تمام عہدیداروں کے بلامقابلہ انتخاب پردلی مسرت کااظہارکیااورپریس کلب چکسواری کی پوری ٹیم کوخوش اسلوبی کے ساتھ انتخابات کی تکمیل پرخراج تحسین پیش کیااوراس بات پردلی مسرت کااظہار کیا کہ حسب روایت سابق پریس کلب چکسواری کے تمام عہدیداروں اوراراکین نے سال 2023ء کے نئے عہدیداروں کے بلامقابلہ انتخاب کے لئے زبردست کرداراداکیاہے جوقابل ستائش ہے نومنتخب عہدیداروں نے چودھری گودڑ حسین روپیال کاپریس کلب کے دفتر میں آکرمبارک بادپیش کرنے پرشکریہ اداکیا
چکسوار ی پریس کلب کے سال 2023ء کے عہدیداروں کے چناؤ کے لئے الیکشن خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل تمام عہدیداران اتفاق رائے سے بلامقابلہ منتخب ہوئے
The election for the officers for the year 2023 of Chakswari Press Club was conducted in a good manner and all the officers were unanimously elected unopposed
چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،27 ,دسمبر، 2022)—چکسوار ی پریس کلب کے سال 2023ء کے عہدیداروں کے چناؤ کے لئے الیکشن خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل تمام عہدیداران اتفاق رائے سے بلامقابلہ منتخب ہوئے سینئر صحافی محمدرفیق بھٹی نے الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دیے عابدحسین چودھری اورمعظم علی چودھری معاونین تھے اللہ د تہ بسمل صدر محمداقبال خواجہ سرپرست اعلے محمدرفیق بھٹی چیئرمین سپریم کونسل خواجہ محمداسحاق سینئرنائب صدر چودھری الطاف احمدنائب صدر محمدتاج جالب نائب صدر عنصر محمود غزالی سیکرٹری جنرل چودھری ثاقب ظفر ڈپٹی سیکرٹری جنرل قیصرعزیز ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ڈاکٹر چودھری عبدالخالق سیکرٹری مالیات عدیل رفیق بھٹی سیکرٹری نشرواشاعت بلامقابلہ منتخب ہوئے پریس کلب کے عہدیداروں کے چناؤ کے لئے بروقت اورخوش اسلوبی کے ساتھ انتخاب مکمل کرنے پر صدرراجہ نثار احمدخان الیکشن کمشنرمحمدرفیق بھٹی معا ونین عابدحسین چودھر ی معظم علی چودھری کا سابق صدور مرز ا محمدنذیرحاجی محمدادریس یاسر ممتاز چودھری افراز محمودراجہ حاجی شاہدتبسم شبیر احمد راجہ خالدمحمود سابق سینئرنائب صدر عابدحسین مرزا غلام فریدراجہ چودھری عباس رشیداعبداللہ آفتاب نے مبارک باد اورخراج تحسین پیش کیاہے نومنتخب عہدیداروں کوبلامقابلہ انتخاب پرمبارک باد پیش کی ہے۔
راجہ گلفراز خان سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چکسواری نے اپنی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لئے ایک کنال رقبہ نئی آبادی بڑوٹیاں کے لئے وقف کر دیا
Raja Gulfraz Khan former administrator Municipal Committee Chakswari dedicated one kanal area for Nai Abadi Barootiya for the aisal e aswab of his late mother
چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،27 ,دسمبر، 2022)—راجہ گلفراز خان سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چکسواری نے اپنی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لئے ایک کنال رقبہ نئی آبادی بڑوٹیاں کے لئے وقف کر دیا۔نئی آبادی بڑوٹیاں کے لئے قبرستان کا بڑا مسئلہ تھا،راجہ گلفراز خان نے نو منتخب کونسلر محمد ساجد نظامی کے گھر پر دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ نئی آبادی بڑوٹیاں کے مکینوں کے لئے ایک کنال زمین فی سبیل اللہ وقف کروں گا۔آج انھوں نے بڑوٹیاں میں اپنی ملکیتی زمین میں سے ایک کنال رقبہ پیمائش کر کے راجہ عبدالعزیز،چودھری محمد اقبال،حاجی بشیر،راجہ عبدالرشید،حاجی شفیق الرحمان،عبدالرؤف بھٹی،حاجی محمد الیاس چودھری اور دیگر معززین کے حوالے کیا۔راجہ گلفراز خان نے کہا کہ اب یہ زمین آپ کے حوالے ہے۔میں نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لئے زمین وقف کی ہے۔اب آپ لوگ اپنی مرضی سے ایک کمیٹی بنا لیں اوراس رقبہ پر جس بھی شخص کو تدفین کی اجازت دیں گے وہ آپ کی صوابدید پر ہو گا۔اس موقع پرمعروف سیاسی و سماجی شخصیت داؤد احمد کاشف نے کہا کہ رفاہی کام ہمیشہ معززین علاقہ کے تعاون سے ہی مکمل ہوتے ہیں۔ آپ اس قبرستان کی چار دیواری کے لئے کام شروع کریں کسی سفید پوش شخص پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا۔جو بھی خرچ آئے گا وہ مجھے بتائیے گا آپ جو حصہ ڈال سکتے ہیں وہ ڈالین اس کے بعد باقی تمام اخراجات میں ادا کروں گا۔ اس موقع پر نو منتخب کونسلر وارڈ نمبر 5بڑوٹیاں محمد ساجد نظامی،چکسواری پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر راجہ نثار احمد خان،چودھری عبدالطیف،محمد امین بھٹی،حافظ عبدالحفیظ،طارق بھٹی،ٹیلر ماسٹر محفوظ احمد اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔راجہ عبدالعزیز سابق چئیرمین زکوۃ کونسل حلقہ نمبر دو نے راجہ گلفراز خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس قبرستان کے رقبہ کو مستحقین کے لئے وقف رکھیں گے۔راجہ گلفراز خان نے الیکشن کے بعد زمین وقف کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ ہم فی سبیل اللہ کام کرتے ہین۔کوئی لالچ دے کر ووٹ نہیں مانگتے۔عوامی مسائل حل ہوتے رہیں گے۔تمام شرکاء محفل نے راجہ گلفراز خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
چکسواری پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکبا د
Congratulations to the newly elected officials of Chakswari Press Club
چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،27 ,دسمبر، 2022)—سابق کونسلر لیڈزچودھری محمد عارف،نو منتخب کونسلر میونسپل کمیٹی چکسواری حاجی تاسب حسین چودھری،سینئر صحافی عمران بلال،چودھری اورنگذیب محمدقیوم احمدنومنتخب کونسلر اور مرکزی نائب صدر پیپلز لائیر فورم آزادکشمیر چودھری بشارت ایڈووکیٹ نے چکسواری پریس کلب تشریف لا کر نو منتخب صدر اللہ دتہ بسمل چودھری،عنصر محمود غزالی سیکرٹری جنرل،نائب صدور الطاف احمد،محمد تاج جالب سیکرٹری نشرواشاعت عدیل رفیق بھٹی اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ پیپلز لائیرز فورم آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر چودھری محمدبشارت ایڈووکیٹ نے کہا کہ چکسواری پریس کلب میں بہترین صحافی موجود ہیں اور ہمیشہ مسائل کو اجاگر کئے ہیں۔ہم پر کی جانے والی تنقید کو ہم خندہ پیشانی سے سنتے ہیں اور برداشت کرتے ہیں اور آپ سے بھی یہی امید رکھتے ہیں کہ ہمارے اختلاف رائے کو بھی آپ خندہ پیشانی سے برداشت کریں گے۔چودھری عارف حسین کونسلر لیڈزبرطانیہ نے کہا کہ چکسواری پریس کلب کے صحافیوں نے بہترین انداز میں عوامی مسائل کو اجاگر کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی تمام صحافی عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے۔سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے علاقہ چکسواری میں ایک ایمرجنسی یونٹ کا قیام اشد ضروری ہے۔اس کے لئے اس پریس کلب کے پلیٹ فارم سے بھی آواز بلند کی جانی چاہیے۔ حاجی تاسب حسین چودھری اور محمدقیوم احمدکونسلر نے بھی چکسواری پریس کلب کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔نو منتخب صدر اللہ دتہ بسمل چودھری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے چکسواری پریس کلب کے صحافی عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے ہمارا کام لکھنا ہے تبلیغ کرنا یا تھانیدار کا کردار ادا کرنا نہیں۔ ہم نہ تو جج ہیں اور نہ ہی تھانیدار ہیں جو ہمارا کام ہے وہ ہم ضرور سرانجام دیتے رہیں گے۔ تمام احباب جنھوں نے بالمشافہ مل کر،سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر یا فون کر کے مبارکباد پیش کی ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان محبتوں کو یاد رکھوں گا۔ان کے علاوہ باوا محمد صدیق سرنگ، محمد افضال چودھری،صغیر احمد،چودھری واجد علی،سابق اے ای او محمدعجائب چودھری وقاص احمد اور دیگر نے بھی چکسواری پریس کلب میں آ کر نومنتخب عہدیداروں کو مبارکبا دپیش کی۔