کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،دسمبر,2022)— کلرسیداں پولیس نے خاوند کی طعنہ زنی اور ظلم و تشدد سے تنگ آ کر گھر سے بھاگ کر دارالامان جانے والے 33 سالہ خاتون کو بازیاب کروا کر عدالت پیش کر دیا جہاں خاتون نے مقامی عدالت میں اپنا بیان قلم بند کرواتے ہوئے بتایا کہ دو سال قبل اس کی شادی محمد عمران سے ہوئی تھی مگر اولاد نہ ہونے کی وجہ سے خاوند ہر وقت طعنے مارتا اور تشدد کرتا تھا جس کی وجہ سے میں دارالامان جانے پر مجبور ہوئی،میں اب خاوند کیساتھ نہیں رہنا چاہتی جس پر معزز جج نے خاتون کو دوبارہ دارالامان بھجوانے کا حکم جاری کر دیا۔یاد رہے کہ محمد عمران سکنہ سالگراں نے تھانہ کلر سیداں میں اپنی بیوی کے اغواء کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میں لاہور میں ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں، 02 دسمبر کو والدہ نے فون پر اطلاع دی کہ میری بیوی گھر سے غائب ہے اورگھر میں صندوق کھلا پڑا ہے جس میں طلائی زیورات اور 70 ہزار روپے کی نقدی بھی غائب ہے۔خاوند کے مطابق جب اس نے بیوی کیساتھ رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ اسے قمر یعقوب نے گاڑی میں زبردستی اغواء کر لیا اور کسی نامعلوم مقام پر رکھا ہوا ہے جس کے بعد میرا اپنی بیوی کیساتھ رابطہ منقطع ہو گیا۔پولیس کے مطابق اسے کسی نے اغواء نہیں کیا وہ خاوند کے تشدد اور طعنوں سے تنگ آ کر گھر سے بھاگنے پر مجبور ہوئی۔پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے خاوند کیخلاف خلع کا دعوی بھی دائر کر دیا ہے۔
Kallar Syedan (Native Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, December 20, 2022) – Kallar Syedan police rescued a 33-year-old woman who ran away from home and went to Darul Aman after being abused by her husband’s taunting and cruelty and brought her to court. While recording her statement in the local court said that two years ago, she was married to Muhammad Imran, but due to not having children, her husband used to taunt and torture her all the time, due to which she went to Darul Aman. I was forced, I don’t want to live with my husband anymore, on which the honorable judge issued an order to send the woman back to Darul Aman. It should be remembered that Mohammad Imran of Salgran had given a statement while registering the case of the kidnapping of his wife in the Kallar Syedan police station. That I work in a private company in Lahore, on 02 December, my mother informed me over the phone that my wife is missing from home and there is an open box in the house, in which gold ornaments and 70 thousand rupees in cash are also missing. According to him, when he contacted his wife, she told that she was forcibly abducted by Qamar Yaqub in a car and taken to an unknown place. After that I lost contact with my wife. According to the police, no one abducted her. She was fed up with her husband’s violence and taunts and was forced to run away from home. According to the police, the woman complained about her husband. A claim for eviction has also been filed.
راجہ سلیم دھمیال اور کامران حشر کے کاروباری مرکز کا افتتاح
Inauguration of Raja Salim Dhamiyal and Kamran Hashar Business Center
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،دسمبر,2022)— پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ٹریڈنگ ونگ راجہ محمد سکندر نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف بغاوت ہی ملک کا اصل دفاع ہے،فکری و نظریاتی اور جغرافیائی دفاع کیلئے عوام کو یکجاہونا پڑے گا۔اداروں کے استحکام کیلئے محب وطن،دیانتدار اور اہل قیادت کا انتخاب ضروری ہے اور یہ تمام خوبیاں ہمارے قائد عمران خان میں موجود ہیں۔ آج پاکستان کو گرے لسٹ اور ڈیفالٹ میں ڈالنے کی باتیں کی جا رہی ہیں جس نہج پر پاکستان پہنچ چکا ہے اس کیلئے اگر ہم نے اپنے ”آج” کو بہتر نہ کیا تو آنے والا کل ہمارے لئے مسائل لے کر طلوع ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں میں پی ٹی آئی ٹریڈنگ ونگ ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر راجہ سلیم دھمیال اور کامران حشر کے کاروباری مرکز کے افتتاح کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی ایم سی کلر سیداں کے صدر سید سیماب حیدر شاہ نقوی،سابق ٹاؤن ناظم ملک سہیل اشرف، بریگیڈئیر (ر) محمد شاز الحق،راجہ آفتاب جنجوعہ اور راجہ اظہر اقبال سمیت پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔راجہ سکندر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کبھی دوسرے ممالک کو قرضے دیتا تھا مگر آج قرضے مانگے جا رہے ہیں۔ پاکستانیوں کو دوسرے ممالک میں داخل ہونے کیلئے کسی ویزے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی مگر آج پاکستانیوں کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو پاکستان کو مشکل حالات سے نکال کر ملک کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتا ہے۔