کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،دسمبر,2022)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر چیئرمین آئیسکو انجینئر قمرالسلام راجہ،فیصل قیوم ملک اور یاسر قیوم ملک کی خصوصی کاوشوں سے سوئی ناردرن گیس لائن نے 10انچ گیس پائپ لائن کا کام مکمل کرکے چلا دی اور اسے روات کی میں لائن سے منسلک کردیا گیا جس سے اڈیالہ روڈ پر خواجہ کارپوریشن تا ڈھلہ گاؤں دھاماں سیداں، کلیال، دھمیال اور موہری غزن میں سوئی گیس کے کم پریشر کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہوجائے گا۔ 4 یونین کونسلز کی 1 لاکھ سے زائد رہائشیوں کو شدید سردی میں بھی اب گیس کے کم پریشر کا مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔انجینئر قمراسلام راجہ نے سوئی ناردرن گیس کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس منصوبہ کو انتہائی کم وقت میں مکمل کیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 21, December 2022) – With the special efforts of PML-N Provincial Vice President Chairman IESCO Engineer Qamar ul Salam Raja, Faisal Qayyum Malik and Yasir Qayyum Malik, Northern Gas Line laid a 10-inch gas pipe. The work of the line has been completed and it has been connected to the line in Rawat which will completely solve the problem of low pressure of sui gas in Khawaja Corporation on Adiala road to Dhala village Dhamman Syedan, Kalyal, Dhamyal and Mohri Ghazan. . More than 1 lakh residents of 4 Union Councils will no longer face the problem of low gas pressure even in extreme cold. Engineer Qamar Islam Raja also thanked Sui Northern Gas for working hard day and night to complete this project in a very short time.
حکومت اپنی مقررہ مدت پوری کرے گی
The government will complete its term
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،دسمبر,2022)—مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی احتجاجی سیاست کا مقصد ملک کی کمزور معیثت کو مزید نقصان پہنچانا ہے یہ ہرحال میں اقتدار میں رھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل تک یہی عمران خان جنرل قمر جاوید باجوہ کو جمہوریت کا چمپیئن قرار دیتے تھے آج انہی کو تمام خرابیوں کا مرکز قرار دے رہے ہیں یہ کل تک اپنی حکومت کے خاتمے کو امریکی سازش اور آج اس کی ذمہ داری جنرل باجوہ پر عائد کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ان کی گفتگو غیر حقیقی ہے جس پر توجہ نہیں دی جاسکتی،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہش پر نئے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا جاسکتا ان کی جماعت تو قومی اسمبلی میں موجود ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف حکومت اپنی مقررہ مدت پوری کرے گی بلکہ الیکشن کب ہوں گے اس کا فیصلہ عمران خان نہیں بلکہ حکومتی اتحادی خود مناسب وقت پر کریں گے۔
ٹیم اور منیجمنٹ کے خلاف انضباطی کروائی کی جائے اور کرکٹ کی بجائے ہاکی پر توجہ دی جائے
Disciplinary action should be taken against the team and management and attention should be given to hockey instead of cricket
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،دسمبر,2022)—مقامی حلقوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں تاریخی شکست پر پی سی بی کو حقیقی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ٹیم منیجمنٹ کوچ اور کھلاڑی کرکٹ کے نام پر نااہلی اور نالائقی کی مکمل تصویر بنے نظر آئے ہیں جن میں ٹیم سپرٹ نام کی کوئی شے دکھائی نہیں دیتی یہ ٹیم ملک کے تئیس کروڑ لوگوں کے لیئے شدید ذہنی کرب اور شرمندگی کا موجب بنی ہے اس ٹیم کی وجہ سے کئی لوگ ڈپریشن سمیت متعدد امراض کا شکار ہوئے مگر کرکٹ ٹیم کا کوئی ایک کھلاڑی بھی عالمی طرز پر کرکٹ کھیلتا دکھائی نہیں دیا لہذہ پوری ٹیم اور منیجمنٹ کے خلاف انضباطی کروائی کی جائے اور کرکٹ کی بجائے ہاکی پر توجہ دی جائے۔