DailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: Newly elected District Councillors of Raja Najabat Ali and Raja Basharat Ali Najabat congratulated

راجہ نجابت علی اوراجہ بشارت علی نجابت کی نومنتخب ڈسٹرکٹ کونسلر اورکونسلرز کومبارک باد

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،20 ,دسمبر، 2022)— پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنماؤں راجہ نجابت علی اورراجہ بشارت علی نجابت آف نئی آبادی بوعہ کلاں نے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے نامزد امیدوار برائے ضلع کونسل چودھری خوشنود علی کو یونین کونسل فیض پورشریف سے بھاری اکثریت سے ممبرضلع کونسل میرپور اورپی پی پی کے نامزد امیدوار ان برائے کونسلرچودھری محمدرئیس چودھری منیر احمد چودھری وقار یونس چودھری طلعت جاوید طارق نواز بھٹی ملک ساجدمحمود اورمحمدقیوم احمدکوکونسلر منتخب ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے اوران کی شاندار کامیابی پردلی مسرت کااظہار کیاہے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید اورایم ایل اے چودھری قاسم مجیدکوبھی اس شاندار کامیابی پرمبارک بادپیش کی ہے اوران کا کاشکریہ اداکیاہے

Chakswari ; (Pothwar.com, Allah Ditta Bismal, 20, December 2022)- Central leaders of Pakistan Peoples Party Azad Kashmir Raja Najabat Ali and Raja Basharat Ali of Nai Abadi Boha Kallan nominated Pakistan Peoples Party Azad Kashmir candidate for District Council Chaudhry Khushnood Ali as Union Council Faizpur Sharif has congratulated the nominees of Mirpur District Council and PPP for Councilor Chaudhry Muhammad Rais Chaudhry Munir Ahmed Chaudhry Waqar Yunus Chaudhry Talat Javed Tariq Nawaz Bhatti Malik Sajid Mahmood and Muhammad Qayyum Ahmed as councilors and expressed their great happiness on their great success. Former Prime Minister Azad Kashmir Chaudhry Abdul Majeed and MLA Chaudhry Qasim Majeed have also been congratulated and thanked for this wonderful achievement.

پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار وں کی شاندار کامیابی

Outstanding success of Pakistan People’s Party nominees

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،20 ,دسمبر، 2022)— پیپلزلائزز فورم آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر چودھری محمدبشارت ایڈووکیٹ انچارج الیکشن مہم یونین کونسل فیض پورشریف نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار وں کی شاندار کامیابی عظیم قائدذوالفقار علی بھٹو کے اس نظریہ کی جیت ہے جس کی بنیاد پرپارٹی قائم کی گئی یونین کونسل فیض پورشریف کے عوام نے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھر ی عبدالمجید کی چالیس سالہ خدمات کوووٹ دیایہ جیت عوام کی جیت ہے چودھری عبدالمجید صاحب اور ایم ایل اے چودھر ی قاسم مجید صاحب کی جیت ہے بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل فیض پورشریف سے نومنتخب ڈسٹرکٹ کونسلرچودھری خوشنودعلی اورلوکل کونسلر ز ملک ساجدمحمود منیراحمدچودھری وقار یونس چودھری طلعت جاویدچودھری محمدرئیس اورطارق نواز بھٹی اورمحمدقیوم احمدکوشاندار کامیابی پرمبارک باد پیش کرتاہوں انہوں نے ان خیالات کااظہار بوعہ ملکاں میں منعقدہ تقریب اظہار تشکرسے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب کی صدار ت پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کے صدر چودھری نعیم حسین روپیال نومنتخب کونسلر میونسپل کمیٹی چکسواری نے کی چودھری نعیم حسین روپیال نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج پورے آزادکشمیر میں چودھر ی محمدیاسین مرکزی صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیراورچودھری عبدالمجید سابق وزیر اعظم آزادکشمیر کی کال وزیر خارجہ پاکستان بلال بھٹورزداری چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے اقوام عالم کے سامنے دلیرانہ موقف پیش کرنے پران کے ساتھ اظہاریک جہتی کیاگیاانہوں نے عالمی سطح پربھارتی وزیر اعظم کامکروہ چہرہ بے نقاب کیااوراس قصائی کی سفاکیت بربریت کودنیاکے سامنے بے نقاب کیاانہوں نے جاندار موقف اختیارکیاان کے بیان میں ان کے ناناشہیدذوالفقار علی بھٹوکی جھلک نظرآئی ہمیں فخر ہے ہمارا اس پارٹی سے تعلق ہے جس کے بانی نے اپنی پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر اورکشمیر کی جنگ ہزارسال تک لڑنے کے عظیم نعرے اورنظریہ پررکھی آج بلاول بھٹوزرداری بھی اپنے عظیم نانا شہیدذوالفقار علی بھٹو اوراپنی والدہ محترمہ شہیدبے نظیر بھٹو کے عظیم مشن کوجاری رکھے ہوئے ہیں اس حوالے سے ایم ایل اے چودھری قاسم مجید صاحب نے بھی پیغام بھیجاہے انہوں نے ملک ساجدمحمود سمیت یونین کونسل فیض پورشریف سے تمام نومنتخب کونسلر ز کودلی مبارک بادپیش کی تقریب سے چودھری خوشنود علی نومنتخب ممبرضلع کونسل یونین کونسل فیض پورشریف چودھری نعیم حسین روپیال نومنتخب کونسلرمیونسپل کمیٹی چکسواری و صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور تقریب کے میزبان ملک ساجدمحمود نومنتخب کونسلر کونسلرمحمدقیوم احمدخواجہ محمدفاروق شاد چودھری محمدسعید سمیت دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا تقریب کے میزبان ملک ساجدمحمود نو منتخب کونسلر نے اپنے خطاب میں کہاکہ میں اپنے قائدین چودھری عبدالمجیدصاحب اورچودھری قاسم مجید صاحب کاشکریہ اداکرتاہوں کہ انہوں نے مجھے بطور امیدوار نامزد کیامجھ پراعتماد کیامیرے وارڈ کے عوام نے ان کے فیصلہ کی بھرپور حمایت کی اورمجھے ووٹ دے کرکونسلرمنتخب کیامیں اپنے تمام سپورٹرز اورووٹرز کاشکریہ اداکرتاہوں جن کے ووٹ کی طاقت سے مجھے کونسلر منتخب کرکے پاکستان پیپلزپارٹی پرزبردست اعتماد کااظہار کیاگیاآج کی تقریب میں شریک تمام مہمانوں کاشکریہ اداکرتاہوں آپ نے تقریب میں شرکت کی اوررونق بخشی مقررین اورشرکاء تقریب نے نومنتخب کونسلر ملک ساجدمحمود کوشاندار کامیابی پرمبارک بادپیش کی فیصل لیاقت نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے حاجی خواجہ محمدادریس نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کاآغاز کیامحمدعمیر نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاتقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی راہنماؤں کارکنوں اورمعززین علاقہ نے بھرپورشرکت کی۔ شرکاء نے نومنتخب کونسلرملک ساجدمحمود کی جانب سے پرخلوص تقریب اظہارتشکر کے کامیاب انعقاد پرمبارک بادپیش کی اورشکریہ اداکیا

Show More

Related Articles

Back to top button