DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Local newsagent Muhammad Farooq died after falling from the roof of his house
مقامی نیوز ایجنٹ محمد فاروق مکان کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،دسمبر,2022)—مقامی نیوز ایجنٹ محمد فاروق مکان کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئے محمد فاروق نوتعمیر مکان کی چھت پر پانی ڈالتے ہوئے نیچے گر کر دم توڑ گئے نمازجنازہ بروز اتوار دن اڑھائی بجے ڈھوک عزیزال نزد شاہ باغ میں ادا کی جائے گی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haque Qureshi, 18, December 2022) – Local newsagent Muhammad Farooq died after falling from the roof of his house. He had just completed the construction of the building when the incident happened. namaz e janaza to be held today Sunday Dhok Azizal near Shah Bagh.
کلرسیداں میں سوئی گیس کی نایابی،حکومتی اعلانات کے باوجود کھانے کے اوقات میں چولھے بجھے رہتے ہیں
Lack of gas supply in Kallar Syedan region
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،دسمبر,2022)—کلرسیداں میں سوئی گیس کی نایابی،حکومتی اعلانات کے باوجود کھانے کے اوقات میں چولھے بجھے رہتے ہیں۔حکومت نے ناشتہ دن اور رات کے کھانے کے لیئے سوئی گیس کی فراہمی کا اعلان کر رکھا ہے مگر کلرسیداں میں اس پر سرے سے عمل نہیں ہو رھا کلرسیداں میں رات گئے ساڑھے بارہ بجے سے صبح چار بجے تک گیس مہیا کی جاتی ہے ناشتے دن اور رات کے کھانے کے اوقات میں گیس مسلسل بند رہتی ہے لوگ گھروں میں سوختہ لکڑی جلانے پر مجبور ہیں صارفین نے کلرسیداں کو بھی حکومتی اعلان کے مطابق گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس چوک پنڈوری کے انچارج چوہدری عامر علی سب انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی 2 عدالتی مفرور گرفتار کرلیئے
Chaudhry Aamir Ali Sub-Inspector in charge of Police Chauk Pindori along with his team arrested 2 judicial fugitives during the blockade
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،دسمبر,2022)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوک پنڈوری کے انچارج چوہدری عامر علی سب انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی 2 عدالتی مفرور گرفتار کرلیئے۔ ارسلان احمد عرف ماکھا ولد نزیر احمد قوم اعوان سکنہ محلہ گورنمنٹ بوائز ہای سکول کلر سیداں مقدمہ نمبر 71/19تھانہ کلر سیداں کو مطلوب تھا جس کوحسب ضابطہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔جبکہ دوران گشت وپڑتال چوہدری اجمل مقبول ہیڈ کنسٹیبل نے عامر محمود ولد محمد محبوب قوم مغل سکنہ کلرسیداں کو مقدمہ نمبر25/21 بجرم 285/286 ت پ تھانہ ڈوھمن چکوال کا عدالتی مفرور تھا جس کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے تھانہ کلرسیداں میں پابند سلاسل کروایا گیا۔
کلربار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیئے یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ نے اپنے گروپ کے پینل کے ناموں کا اعلان کردیا
Yasir Bashir Raja Advocate has announced the names of his group’s panel for the Kallar Bar Association elections
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،دسمبر,2022)—کلربار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیئے یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ نے اپنے گروپ کے پینل کے ناموں کا اعلان کردیا جس کے مطابق نائب صدر فہیم کیانی،جنرل سیکرٹری کے لیئے راجہ عابد حسین اور جوائنٹ سیکرٹری کے لیئے ملک رضوان ظہیر امیدوار ہوں گے۔
پاکستان میں انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے
Elections in Pakistan will be held on time




