DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Col Muhammad Shabbir Awan met Special Assistant to Chief Minister Hussam Khawar to discuss issues in Kallar and Kahuta

پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے لاہور میں وزیراعلی کے معاون خصوصی حسام خاور سے ملاقات

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،دسمبر,2022)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے لاہور میں وزیراعلی کے معاون خصوصی حسام خاور سے ملاقات کی اور انہیں کلرسیداں اور کہوٹہ کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا، حسام خاور نے مسائل کے حل کے لیئے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ماضی کے محروم علاقوں کی پسماندگی کے خاتمے کے لیئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رھا ہے

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 17, December 2022)- PTI leader and former member of the provincial assembly Colonel Muhammad Shabbir Awan met Special Assistant to Chief Minister Hussam Khawar in Lahore and discussed the issues of Kallar Syedan and Kahuta. Hussam Khawar assured to play a full role in solving the problems and said that the Punjab government is working on a priority basis to eliminate the backwardness of the deprived areas and to provide basic facilities to the people.

ڈاکٹر شیخ منصور اعجاز نے یورالوجی میں ڈگری حاصل کرلی

Dr. Sheikh Mansoor Ejaz obtained his degree in urology

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،دسمبر,2022)—کلرسیداں کے نوجوان ڈاکٹر شیخ منصور اعجاز نے یورالوجی میں ڈگری حاصل کرلی یہ کلرسیداں کے معروف کاروباری شیخ ندیم اکرم کے بھانجے ہیں جنہوں نے سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈگری حاصل کی یہ کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے پہلے یورالوجسٹ بھی بن گئے۔بلدیہ کلرسیداں کے سابق ارکان شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز کے علاؤہ پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،مسلم لیگ(ض)تحصیل کلرسیداں کے صدر شیخ خورشید احمد،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل سیکرٹری سردار وصی نے یورالوجسٹ کی ڈگری حاصل کرنے پر شیخ منصور اعجاز کو دلی مبارک باد دی ہے۔

آل پنجاب سینٹری پٹرول یونین کے عہدے داران نے لاہور میں الگ الگ ملاقاتیں کیں

The officials of All Punjab Sentry Patrol Union held separate meetings in Lahore

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،دسمبر,2022)—آل پنجاب سینٹری پٹرول یونین کے عہدے داران نے لاہور میں ڈی جی ہیلتھ پنجاب الیاس گوندل،ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ عاصم رضا،سی ڈی سی ڈرایکٹر ہیلتھ عامر مفتی،پی اے ہیلتھ منسٹر،پی اے چیف سیکرٹری پنجاب سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ڈی جی ہیلتھ الیاس گوندل کو سینٹری پٹرول ملازمین کی جانب سیدرخواست پیش کی گئی جس میں سینٹری پٹرول ملازمین کے سکیل اور سروس سٹرکچر اور ڈیلی ویجز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی جس پر ڈی جی ہیلتھ نے وفد کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ آپ کے ان سب جائز مطالبات پر انشاء اللہ میں کل سے ہی ورک شروع کرتا ہوں اور یہ آپ کا حق ہے جو آپ کو ملنا بھی چاہیئے۔ملاقات میں راولپنڈی کی نما ئندگی جنرل سیکرٹری زرقا میر،واجد حسین نے کی۔

چوہدری محمد عارف انتقال کرگئے۔نمازجنازہ گاؤں آراضی کے قریب ادا کی گئی

Chaudhry Muhammad Arif passed away. Funeral prayers were offered near Arazi village

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،دسمبر,2022)—پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے نو منتخب نامزد نائب صدر چوہدری خضر رحمان کے والد مُحترم چوہدری محمد عارف انتقال کرگئے۔نمازجنازہ گاؤں آراضی کے قریب ادا کی گئی جس میں سابق رکن صوبائی اسمبلی محمود شوکت بھٹی،محمد زبیر کیانی،پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں قاضی محمد عمران،ڈاکٹر چوہدری صغیر عالم،راجہ شاہد مبارک،راجہ طاہر محمود،عبدالرؤف وینس،احسان الحق قریشی،ارشد محمود بھٹی،چوہدری تصور حسین،راجہ طارق،زاہد صابر، عبدالوحید،محمد رضا وینس،قاضی یاسر،قاضی اشتیاق اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button