DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London; NADRA team of Pakistan High Commission London hold surgery at Ujala Center Slough

پاکستان ہائی کمیشن لندن کی نادرا ٹیم کی اُجالا سینٹر سلاؤ میں سرجری

لندن؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 16 دسمبر، 2022)— پاکستان ہائی کمیشن لندن کی نادرا ٹیم کی اُجالا سینٹر سلاؤ میں سرجری۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن کی نادرا ٹیم ہائی کمیشنر فار لندن جناب معظم احمدخان کی خصوصی ہدایت پر اُجالا سینٹر، سلاؤ (برکشائر کاؤنٹی) انگلینڈ (یوکے) میں 3 دسمبر 2022 ء بروز ہفتہ کو سرجری کرنے آئی۔ جبکہ ڈپٹی ہائی کمیشنر ڈاکٹر فیصل عزیز احمد اور محترمہ رابعہ قصوری صاحبہ کونسلر فار قونصلیٹ افیئرز کی بھی معاونت حاصل تھی۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن سے آنے والی نادرا ٹیم منیجر جناب عدنان شوکت صاحب کی قیادت میں آئی۔ دیگر سٹاف میں رضوان حسین، محمد کاظم، ذیشان اسلام اور عاطف مراد شامل تھے۔ اُجالا سینٹر، مینر پارک سلاؤ میں چیئرمین قاری ذوالفقار علی وارثی اور راجہ ارشد محمود جنجوعہ و دیگر میزبان تھے۔ جنہوں نے نادرا کارڈ کے حصول کیلئے آنے والے سائلین اور کمیونٹی ممبران کو سہولت مہیا کی۔ پاکستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے برطانوی شہری اپنے کام کی وجہ سے یا فیملی خاندان والے جو پاکستان ہائی کمیشن لندن نہیں جا سکتے۔ پھر یہ کہ گھریلو خواتین، معذور اور ضعیف العُمر افراد کی سہولت کے لیے اُجالا سینٹر سلاؤ کے منتظمین نے نادرا کارڈ سرجری کا اہتمام کیا۔پاکستان ہائی کمیشن لندن سے آنے والے نادرا عملے نے صبح 9 بجے سے لیکر شام کے 3 بجے تک کمیونٹی کو سروس (خدمات) مہیا کی۔ قاری زوالفقار وارثی صاحب اور راجہ ارشد محمود جنجوعہ اور انکی ٹیم نے ہر طرح سے کمیونٹی کا خیال رکھا اور نادرا کارڈ بنوانے میں انکی مدد کی۔ ان کے رضاکاروں میں چوہدری جمیل، راقب کاشم، فاکیم جام ہمبولس اور چوہدری محمد سلیم کے علاوہ دیگر شامل تھے۔ دیگر احباب میں حافظ اسرار احمد، حاجی عبدالقیوم، راجہ شوکت، علی رضا، جاوید اقبال اور الطاف الرحمان نمایاں تھے۔ نادرا سرجری کی کوریج کیلئے میڈیا ٹیمیں بھی آئی ہوئی تھیں۔ دن بھر کام کے بعد سلاؤ کے میزبانوں نے لندن سے آئے ہوئے مہمانوں کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام بھی کیا تھا۔ جبکہ نادرا سرجری کیلئے اجالا سینٹر سلاؤ آنے پر انکا شکریہ ادا کیا کہ درجنوں خاندانوں کی بہتری ہو گئی اور انہیں بغیر کسی دقت، دشواری اور سفر کی پریشانی سے گھر کی دہلیز پر آ کر نادرا کارڈ کے حصول کیلئے سہولت دی گئی۔ کمیونٹی نے چیئرمین اجالا سینٹر سلاؤ جناب قاری ذوالفقار علی وارثی کے کمیونٹی کی سہولت اور بہتری کیلئے کیے جانے والے کاموں اور اقدامات کی بھی تعریف کی۔ جو اپنا قیمتی وقت نکال کر پورا دن یہاں کھڑے رہے اور عوام کی بھلائی کے کام کروائے۔

London; (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, December 16, 2022)- NADRA team of Pakistan High Commission London held a surgery at Ujala Center Slough.

The NADRA team of Pakistan High Commission London came to Ujala Center, Slough to perform surgery on the special instructions of High Commissioner for London, Mr. Moazzam Ahmad Khan.

While Deputy High Commissioner Dr. Faisal Aziz Ahmed and Ms. Rabia Kasuri  Counselor for Consulate Affairs were also assisted. The NADRA team from Pakistan High Commission London came under the leadership of Mr. Adnan Shaukat, Manager. Other staff included Rizwan Hussain, Muhammad Kazim, Zeeshan Islam and Atif Murad.

Chairman Qari Zulfikar Ali Warsi of Smot and Raja Arshad Mehmood Janjua and others were the hosts at Ujala Centre, Manor Park Slough. Who provided facilities to citizens and community members coming to get NADRA cards.

Show More

Related Articles

Back to top button