کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،دسمبر,2022)—پی ٹی آئی کے مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے پکھڑال سے لونہ سڑک کا افتتاح کر دیا جس پر1 کروڑ 54 لاکھ کی لاگت آئے گی،اس موقع پر چئیرمین آر ڈی اے راجہ طارق مرتضی، راجہ وحید احمد،راجہ الطاف،سردار رضاء، راجہ ارشد و دیگر بھی موجود تھے۔صداقت علی عباسی نے کہا ہم نے ترقیاتی کاموں میں ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ اور کلرسیداں میں اربوں کے تعمیر وترقی کے کام جاری ہیں ہم نے مخالفین کی طرح باتیں نہیں کیں عملی کام کیئے ہیں مری کو ضلع کا درجہ دیا کوہسار یونیورسٹی سے تعلیمی انقلاب برپا کیا آج چاروں تحصیلوں میں بڑے پیمانے پر سڑکوں کی تعمیر جاری ہے جس سے لوگوں کو آمدورفت کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی۔ چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضی نے کہا کہ کوہسار ٹورازم ہائی وے اور کوہسار ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام سے این اے 51 کی تمام تحصیلوں کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔دیگرمقررین نے عوام علاقہ کی عرصہ دراز سے مطلوبہ روڈ کا مطالبہ پورا کرنے پر صداقت علی عباسی ان کی سیاسی ٹیم کا والہانہ استقبال کیا اورشکریہ ادا کیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 16, December 2022)- Resigned National Assembly Member of PTI, Sadaqat Ali Abbasi, inaugurated the road from Pakhral to Loona, which will cost 1.54 million rupees, on this occasion Chairman RDA Raja Tariq Murtaza, Raja Waheed Ahmed, Raja Altaf, Sardar Raza, Raja Arshad and others were also present. Sadaqat Ali Abbasi said that we have broken all the records of the past in the development works of Murree Kotli, Sattian Kahuta and Kallar Syedan. Construction and development work worth billions are going on. We did not talk like the opponents. We have done practical work. Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza said that the establishment of Kohsar Tourism Highway and Kohsar Development Authority will provide equal opportunities for development to all tehsils of NA-51. Sadaqat Ali Abbasi warmly welcomed his political team and thanked them.
پولیس نے اشتہاری مجرم کو بھگانے اور گرفتاری سے بچنے میں مدد کرنے پر ملزم کے بھائی کو گرفتار کر لیا
The police arrested the accused’s brother for helping the wanted criminal to escape and evade arrest
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،دسمبر,2022)—کلر سیداں پولیس نے اشتہاری مجرم کو بھگانے اور گرفتاری سے بچنے میں مدد کرنے پر ملزم کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم ثاقب ظہور سکنہ جناح کالونی اپنے گھر میں موجود ہے اگر فوری ریڈ کیا جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر پولیس جونہی ملزم ثاقب ظہور کے مکان کے قریب پہنچی تو گلی کے ایک کونے پر کھڑے ایک عاطف محمود نے با آواز بلند کہا کہ ثاقب بھائی فورا بھاگ جاؤ پولیس آ گئی ہے جس پر ثاقب ظہور اپنے گھر سے نکل کر کھلی ویران جگہ کی طرف اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر بھاگ گیا اور پولیس نے اس کے بھائی کو قابو کرلیا۔
ارادہ قتل 324 ت پ کے15 ملزمان کی ضمانتیں منظور،شاہد محمود سنگرال ایڈوکیٹ نے تمام ضمانتوں میں ملزمان کی نمائندگی کی
Bail granted to 15 accused of 324 TPC, Shahid Mehmood Sangral Advocate represented the accused in all bails
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،دسمبر,2022)—ارادہ قتل 324 ت پ کے15 ملزمان کی ضمانتیں منظور،شاہد محمود سنگرال ایڈوکیٹ نے تمام ضمانتوں میں ملزمان کی نمائندگی کی۔تفصیلات کے مطابق مشہور پولیس مقابلہ مقدمہ نمبر 1198 کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوگئی ایک ملزم کی بعد از گرفتاری علاقہ مجسٹریٹ سے 6 خواتین کی قبل ازگرفتاری ایڈیشنل سیشن جج سے اور 4 افراد کی قبل ازگرفتاری ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے منظور ہو چکی تھی۔جبکہ اب باقی 4 ملزمان کی بعد ازگرفتاری ضمانت علاقہ مجسٹریٹ سید نوید مظفر ہمدانی نے منظور کرلی اس طرح تمام ضمانت ہاے میں ملزمان کی نمائندگی معروف قانون دان شاہد محمود سنگرال ایڈوکیٹ آ ف ٹکال نے کی۔
ملزم بابر حسین ولد محمد سیلم سکنہ چوآخالصہ کی درخواست ضمانت بعدازاں گرفتاری منظور
Accused Babar Hussain son of Muhammad Salim of Choa Khalsa’s application for bail was granted after his arrest
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،دسمبر,2022)—لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے 9 سی کے مقدمہ میں ملزم بابر حسین ولد محمد سیلم سکنہ چوآخالصہ کی درخواست ضمانت بعدازاں گرفتاری منظور کرتے ہوئے 5لاکھ 5لاکھ کے دو مچلکے جمع کروانے پر اڈیالہ جیل سے رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ملزم کی جانب سے معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمن ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔ تفصیلات کے مطابق چوآخالصہ کے رہائشی بابر حسین کے خلاف تھانہ کلرسیداں میں 1150 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ نمبر 603 درج کیا تھا جس پر گزشتہ روز معزز عدالت نے چوہدری اسد الرحمن ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ھوئے 5لاکھ 5لاکھ کے دو مچلکے جمع کروانے پر ضمانت منظور کر لی۔
فرور شکیل احمد ولد محمد امین سکنہ صادق آباد راولپنڈی کو گرفتار کرکے کلرسیداں پولیس کے حوالے کردیا
Shakeel Ahmed son of Mohammad Amin of Sadiqabad Rawalpindi was arrested and handed over to the Kallar Syedan Police
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،دسمبر,2022)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چوک پنڈوری کے اے ایس آئی عنصر اقبال دوران گشت نے اشتہاری مفرور شکیل احمد ولد محمد امین سکنہ صادق آباد راولپنڈی کو گرفتار کرکے کلرسیداں پولیس کے حوالے کردیا۔
مسلم لیگ ن ماضی کی طرح آج بھی مقبول جماعت ہے
Muslim League-N is a popular party today as in the past
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،دسمبر,2022)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ماضی کی طرح آج بھی مقبول جماعت ہے جو آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست فاش دے گی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ماضی میں ہمارے جیتے ہوئے الیکشن کو چرایا نہ جاتا تو آج ملک ترقی کی دوڑ میں بہت آگے نکل گیا ہوتا عمران خان ہونے چار برس کوئی فلاحی منصوبہ شروع نہ کرسکے ریکارڈ قرضے لے کر انہیں عیاشیوں میں صرف کیا گیا جس کی آج پوری قوم خمیازہ بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری گھڑی میری مرضی نہیں چلے گی وہ تحائف عمران خاں کو نہیں وزیراعظم پاکستان کو دیئے گئے تھے مگر عمران خان نے تحفے میں ملنے والی گھڑی فروخت کرکے دوست ملک کے سربراہ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
حوالدار سید حسن انتقال کرگئے
Havaldar Sye Hassan passed away in Doberan Kallan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،دسمبر,2022)—صحافی منیر چشتی کے تایا زاد بھائی حوالدار سید حسن انتقال کرگئے نماز جنازہ میں آزاد کشمیراسمبلی کے رکن راجہ محمد صدیق،راجہ ندیم احمد،صاحبزاہ شبیر حسین چشتی، راجہ جاوید احمد،،سید عمیر حسین شاہ،راجہ یاسر علی کیانی،چوہدری توقیر اسلم، ٹھکیدار محمد بشارت،آصف نورانی،چوہدری ایاز گجر،آصف یعقوب کیانی، ساہیں محمد پرویز،علی افسر بھٹی،صوفی بشیر خان اور دیگر نے شر کت کی،
سابق چئیرمین یوسی درکالی معموری چوہدری غالب حسین کو درکالی میاں حاجی صاحب میں سپرد خاک کردیا گیا
Ex-Chairman UC Darkali Mahmuri Chaudhry Ghalib Hussain was laid to rest
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،دسمبر,2022)—سابق چئیرمین یوسی درکالی معموری چوہدری غالب حسین کو درکالی میاں حاجی صاحب میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی سابق ٹاون ناظم حافظ ملک سہیل اشرف، راجہ ندیم احمد، محمد ظریف راجا،حاجی اخلاق حسین، شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،سردار آصف محمود،حاجی طارق تاج،قمر ایاز صوبیدار غلام ربانی،چوہدری شاہد گجر، جنید بھٹی،مسعود بھٹی،نمبردار اشفاق کیانی،راجہ افتخار،سیٹھ ضابر حسین، حاجی محمد اسحاق، چوہدری توقیر اسلم شیخ حسن سرائیکی شخ ندیم احمد،صغیر احمد بھولا،شیخ عظیم اکرم عاطف اعجاز بٹ نوید اختر مغل،نصیر اختر بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔