DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; An all-party conference of all major parties should be called to end inflation and economic stability

مہنگائی کو ختم کرنے اور معاشی استحکام کیلئے تمام بڑی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16دسمبر2022)
نوجوان سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید پکھڑال آف لونہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی کو ختم کرنے اور معاشی استحکام کیلئے تمام بڑی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے،معاشی استحکام اور غربت کو ختم کرنے کیلئے مشاورت کے ساتھ فیصلے کامیابی سے ہمکنار ہونگے،حکومت عوام کو سہولیات ڈیلیور کرنے میں بے بس نظر آرہی ہے،خادم بن کر فیصلے کئے جائیں تو اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں،ریاست مدینہ میں امیر غریب سب کو برابر کے حقوق اور غریب کو بنیادی حقوق مہیا کئے جاتے تھے،موجودہ دور حکومت میں معاشی پالیسیاں ایسی بنائی جارہی ہے غریب بھوک وافلاس سے ختم ہوجائیں،پاکستان ورلڈ ممالک میں مہنگائی کے حوالے سے ٹاپ ٹین کی لسٹ میں آگیا ہے انہوں نے کہا کہ جب حکمران مہنگائی پر قابو نہیں پائینگے تو مجبور وبے بس عوام سڑکو ں پر آکر احتجاج تو کرینگے،حکمران آئی ایم ایف اور بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کرئے،عالمی مالیاتی ادارے استحصالی طاقتوں کے اعلی کار ہیں،پاکستان میں اپنی مرضی سے مہنگائی کرکے ملک کے معاملات میں دخل اندازی کررہے ہیں،پاکستان بیرونی عالمی طاقتوں کی بجائے اپنے ملکی معاشی حالات کے تحت پالیسیاں مرتب کرئے،بیرونی قرضوں کو خیر باد کہہ کر اپنے ہی وسائل پر انحصار کیا جائے،پاکستان کے عوام معاشی استحکام اور ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،حکومت کو اپنی معاشی پالیسیاں میڈان پاکستان بنانا ہوگی۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 16 December 2022)
Young political, social and religious personality Raja Imran Waheed Pakhral of Loona said in one of his statements that an all-party conference of all major parties should be called to end inflation and economic stability, decisions should be taken with a consultation to end economic stability and poverty.

قوم کے ٹیکسوں کے پیسوں کو لوٹ کر لندن اور دبئی میں محلات خرید نے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے

The nation will never forgive those who bought palaces in London and Dubai by looting the nation’s tax money

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16دسمبر2022)
قوم کے ٹیکسوں کے پیسوں کو لوٹ کر لندن اور دبئی میں محلات خرید نے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے پی ڈی ایم حکمران ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے انہیں عوامی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کر کے دم لیں گے ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی کی سیاسی وسماجی شخصیت سردار مظہر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ملک و قوم کے لئے کسی عذاب سے کم ثابت نہیں ہوئی پی ڈی ایم حکمران ٹولہ بری طرح پٹ چکا ہے آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کے سامنے حکمران ٹولہ ٹھہر نہیں پائے گا عمران خان نے بلا تفریق عوام کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جو کہ آج کے دور میں کسی نعمت سے کم نہیں شکست کے خوف سے پی ڈی ایم حکمران ٹولہ الیکشن نہیں کروانے سے ڈر رہا ہے ملک کے معاشی استحکام کے لیے نئے انتخابات اشد ضروری ہے حکمران ٹولے نے ریاست نہیں اپنی اپنی لوٹ مار کو بچایا ہے شہباز سرکار نے ایک دھیلے کا بھی عوام کو ریلیف نہیں دیا امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے پی ٹی آئی کا دور حکومت سنہری تھا عوام کو ریلیف مل رہا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button