DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Former Chairman UC Darkali Mahmuri Ch Mohammad Ghalib passed away

سابق چیئرمین یوسی درکالی معموری چوہدری محمد غالب انتقال کر گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،دسمبر,2022)—سابق چیئرمین یوسی درکالی معموری چوہدری محمد غالب انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز جمعرات دن گیارہ بجے درکالی میاں حاجی بگا شیر میں ادا کی جائیگی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haque Qureshi, December 15, 2022)- Former Chairman UC Darkali Mahmuri Chaudhry Mohammad Ghalib has passed away, the funeral prayer will be offered at Darkali Mian Haji Baga Sher today, Thursday, at 11 o’clock.

پی ٹی آئی میونسپل کمیٹی کلر سیداں کے صدر سید سیماب حیدر شاہ نقوی نے کلر سیداں کے عہدیداروں اور ورکروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

President of PTI Municipal Committee Syed Seemab Haider Shah Naqvi addressed the joint meeting of officials and workers

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،دسمبر,2022)—پی ٹی آئی میونسپل کمیٹی کلر سیداں کے صدر سید سیماب حیدر شاہ نقوی نے کلر سیداں کے عہدیداروں اور ورکروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ قوم کی آواز بن چکا ہے۔قوم جان چکی ہے کہ عمران خان سچ پر ہیں اور ہم نے بھی انشاء اللہ ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دینا ہے۔ملک و قوم کے مجرم آج پھر آج پھر ملک پر مسلط ہو رہے ہیں اس کیخلاف قوم کو عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق علاقہ میں اپنی خدمات کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کارکنوں کو یقین دلایا کہ آنے دنوں میں ایم سی کلر سیداں کی بہتری کیلئے ترقیاتی فنڈز کو باہمی مشاورت سے استعمال کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں بہت جلد ایک اور اجلاس بلایا جا رہا ہے جس میں ایم سی کلر سیداں کی تمام وارڈز کے صدور،جنرل سیکرٹریز اور متحرک کارکنوں کو مدعو کیا جائے گا۔اس موقع پر پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی ٹریڈر ونگ کے سینئر نائب صدر راجہ سلیم دھمیال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم سی کلر سیداں کے صدر سیماب حیدر شاہ نقوی صحیح معنوں میں عمران خان کے ویژن کے مطابق اپنے عہدے کا حق ادا کر رہے ہیں۔ایم سی کے سینئر نائب صدر راشد وسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اس وقت عمران خان کے حقیقی ورکروں کی ضرورت ہے اور وہ سید سیماب حیدرشاہ نقوی کے صورت میں ایم سی کلر سیداں کے روپ میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر ایم سی نے جن اراکین کو تنظیم سازی میں شامل کیا ہے وہ واقعی اس چیز کے حق دار تھے اب ان کو چاہئے کہ وہ عمران خان کے سچے سپاہی بن کر عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں۔اس موقع پر مرزا فیصل سمیت ایم سی کلر سیداں کے تمام عہدیداروں نے سیماب حیدرشاہ نقوی کی کارکردگی کو سراہا اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

کمبیلی صادق فیڈر صبح نو بجے سے دن دوبجے تک بند رہے گا

Kambili Sadiq Feeder will be closed from 9 AM to 2 PM

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،دسمبر,2022)—آج بروز جمعرات کمبیلی صادق فیڈر صبح نو بجے سے دن دوبجے تک بند رہے گا جس سے کمبیلی مرزا،کمبیلی صادق،درکالی شیر شاہی،درکالی معموری،ڈریال اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button