کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,, 15دسمبر2022)—گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بند یو سی لہڑی تحصیل کہوٹہ کی حالت زار ، سکول کی یہ عمارت 1966 میں تعمیر کی گئی تھی ، کمرہ جات بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے خطرناک ڈکلئیر ہوچکے ہیں ، اور ناقابل استعمال ہیں ، سکول ہذا میں پلے گروپ سے لیکر پانچوں کلاس تک کل سات کلاسز ہیں جبکہ طلبا کی تعداد سو کے قریب ہے ، ہر موسم گرمی سردی دھوپ اور بارش میں طلبا باہر کھلے آسمان تلے بیٹھنے پہ مجبور، سکول انتظامیہ اور سکول کونسل کی طرف سے متعدد بار عوامی نمائندوں اور متعلقہ فورم سے رجوع کیا گیا لیکن کوئی حل نہین ہوا ، 2017میں اس سکول کیلئے ٹینڈر ہوا تھا لیکن کام شروع نہ ہوا ، اہل علاقہ کا سی او ایجوکیشن ، وفاقی وزیر تعلیم مراد راس اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور سکول کا ٹینڈر پاس کرکے تعمیر کروائی جائے تاکہ طلبا سکون سے تعلیم حاصل کرسکیں ، سکول کے دو کلاس قابل استعمال روم بھی مخیر حضرات کے تعاون سے بنائے گئے تھے ،
Kahuta: (Pothwar.com,, 15th December 2022)—The plight of Government Boys Primary School Band, UC Lehri Tehsil Kahuta, the school building was constructed in 1966, the rooms have been declared hazardous by the Building Department, and The schools are unusable, there are seven classes from the playgroup to the fifth class, while the number of students is around one hundred, every season, in summer, cold, sun and rain, students are forced to sit outside under the open sky, the school administration and the school council have made the situation to the relevant authorities. The public representatives and related forums have been approached several times but no solution was found. In 2017, a tender was issued for this school but the work did not start. It has been strongly demanded that the tender of the school should be immediately passed and constructed so that the students can study in peace. Report courtesy of Usman Sajjad Mughal
اہلیان کلیال یوسی ہوتھلہ کا راستے کا40سالہ مسلہ حل ہو گیا
The 40-year-old road issue of Kalyal village in UC Hothla has been resolved
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15دسمبر2022) اہلیان کلیال یوسی ہوتھلہ کا راستے کا40سالہ مسلہ حل ہو گیا عابد کیانی کی خصوصی کوششوں سے معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ مدثر آف بن ہوتھلہ نے اپنی ذاتی زمین راستے کے لیے (فی سبیل اللہ) دے کر اہلیان کلیال یوسی ہوتھلہ کا 40 سالہ پرانہ مسلہ حل کر دیا راجہ مدثر نے یہ اپنی زمین (راجہ لیاقت مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے کیا، راستے کے مسلے کے حل کے لیے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی، راشد مبارک عباسی، راجہ انتخاب عربی، انعام کیانی، جابر کیانی نے بھی خصوصی کوششیں کی س راستے کے لیے حاجی عبدالغفار مرحوم نے اپنی زندگی میں بہت کوششیں کی کہ یہ راستے کا معاملہ حل ہو جائے مگر وہ وقت گزر گیا ان کی وفات کہ بعد اُن کے بھتیجے عابد حسین کیانی سابق نائب ناظم و صدر پی ٹی آئی یوسی ہوتھلہ نے اور کلیال کہ لوگوں نے کوشش کی اور آج جا کہ یہ معاملہ حل ہوا جدھر سے راستہ گزرتا تھا وہ زمین سیاسی شخصیت یوسی ہوتھلہ راجہ مدثر آف بن کی تھی اُن کے کہا کہ میں کوئی پیسہ اور نہ کوئی ڈیمانڈ کیے بغیر اپنی زمین سے یہ راستہ اپنے بزرگوں کہ ایصال ثواب کہ لیے وقف کر رہا ہوں تاکہ صدقہ جاریہ رہے اور اُن کو ثواب پہنچتا رہے اس کہ ساتھ وقاص ستی کلیال کی زمین بھی تھی اُن نے کہا کہ میں بھی کوئی ڈیمانڈ نہیں کرتا جس پر اہلیان علاقہ نے خراج تحسین پیش کی کہ راجہ مدثر نے ایک پرانے مسلئے کو حل کیا جس پر کلیال ستیاں کے لوگ آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اس سارے معاملے میں راشد مبارک عباسی کا بھی بہت شکریہ ادا کرتے ہیں جن نے دن رات محنت کی اور خود موقع پر کھڑے ہو کر دونوں فریقین کو اُن کی زمین الگ کر کہ دی اس موقع پر راجہ راجہ صوبیدار پرویز، جنرل کونسلر راجہ طلعت، راجہ کوثر عباس، راجہ نوید، کیانی جاوید، عابد کیانی سابق نائب ناظم ڈی ایس پی عبدالمجید کیانی جابر کیانی آف کلیال نائب صدر پی ٹی آئی کہوٹہ ساجد ستی آف گلہ اسد اللہ ستی کلیال ماجد پٹواری انعام کیانی حاجی آفتاب کیانی اے ایس آئی عبدالخالق کیانی معراج کیانی سید نبیل شاہ ٹھٹی سیداں وقاص ستی کلیال ممبر رمضان ستی احتشام ستی کلیال زکریہ ستی کلیال یاسر ستی کلیال رضوان ستی پرویز اختر ستی باسر ستی عابد مرتضی کیانی،زین افتخار ستی اور دیگر اہلیان علاقہ موجود تھے راجہ انتخاب عربی ستی سویزرلینڈ اور عمار عربی ستی سمیت تمام موجود افراد نے تہہ دل راجہ مدثر اوراُن کر فیملی کا شکریہ ادا کیا یوسی صدر عابد کیانی نے حالیہ صوبائی حکومت سے ملنے سے فنذز سے راستے کو پکا کر دیا اہلیان علاقہ نے عابد کیانی کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔
حافظ پرویز اختر ستی اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو گئے
Hafiz Parvez Akhtar Satti retired after completing his tenure
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15دسمبر2022) حافظ پرویز اختر ستی اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو گئے نڑھ کے گاؤں سیری سے تعلق رکھنے والے حافظ پرویز اختر ستی (خطیب جامع مسجد ہائی سکول نڑھ) نومبر1986 میں تعلیمی شعبے سے منسک ہوئے اور عربی استاد کے عہدے پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نڑھ میں تعینات ہو گئے اور دسمبر 2022 میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نڑھ سے ہی تعلیمی شعبے سے ریٹائرڈ ہوئے 35 سال تک انہوں نے اپنے فرائض انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دیے۔ انہوں نے علاقہ نڑھ اور گردونواح کے بیشمار طالبعلموں کو دین کی تعلیم سے روشناس کروایا۔اہل علاقہ انکے بیحد مشکورو ممنون ہیں اور ان کیلیے دعاگوہ ہیں آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نڑھ میں ہیڈ ماسٹر طارق محمود ستی کی زیر سرپرستی الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں سکول کے تمام سٹاف نے حصہ لیا اور عربی استاد جناب حافظ پرویز اختر ستی کو تمام اساتذہ کرام نے مالا پہنائے اور نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کے ساتھ الوداع کیا۔
ڈاکخانہ ڈیرہ مشتاق شاہ کے علاقہ پیکاں کے رہائشی ساہیں ساجدوفات پا گے
Sain Sajid passed away in village Paikan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15دسمبر2022) ڈاکخانہ ڈیرہ مشتاق شاہ کے علاقہ پیکاں کے رہائشی ساہیں ساجدوفات پا گے ان کی نمازے جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت،ساہیں ساجد کی نمازے جنازہ ڈاکخانہ ڈیرہ مشتاق شاہ کے علاقہ پیکاں میں ادا کیا گیا نماز ے جنازہ میں معروف سماجی شخصیات ساہیں قلب عبا س دربار عالیہ ممیام شریف، سید ظہیر عباس نقوی،سید نجم الحسن نقوی،چوہدری واحد آف پیکاں،ملک عبد القیوم پاکیزہ سویٹ ہاوس، راجہ عابد، حاجی اسلم،ملک پرویز، محمد یاسیر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔
آستانہ عالیہ کلیام شریف حضر بابا فضل الدین شاہ کلیامی چشتی صابری (رح) کے سالانہ عرس کی تیاریاں عروج پر
Preparations for the annual Urs of Astana Aliya Kalyam Sharif Baba Fazluddin Shah Kalyami Chishti Sabri (RA) are in full swing
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15دسمبر2022) آستانہ عالیہ کلیام شریف حضر بابا فضل الدین شاہ کلیامی چشتی صابری (رح) کے سالانہ عرس کی تیاریاں عروج پر اس ضمن میں سجادہ نشین ٓستانہ عالیہ کلیام شریف صاحبزادہ سائیں محسن فقیر کے عرس کے مختلف شہریوں اور علاقوں کے دورے عرس کے انتظامات کے حوالے سے مشاورت اور ڈیوٹیاں لگائی کہوٹہ کے دورہ کے موقع پر مریدین عقید مندوں سے ملاقاتیں کی معروف مذہبی و کاروباری شخصیت مختار احمد کلیامی،وقار احمد سے انکی رہائشگاہ ملاقات کی جبکہ سروٹ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا بعدازاں دربار عالیہ منید شریف گئے جہاں سجادہ نشین دربار عالیہ منید شریف سائیں زاہد محبوب سے ملاقات کی اور عرس کے متعلق سیر حاصل گفتگو اور مشاورت کی گئی اس سے قبل بھی سائیں محسن فقیر نے اسلام آباد اور ضلع راولپنڈی کے مختلف علاقوں جن میں مغل جبکہ دیگر مقامات کا دورہ کیا اور ملاقاتیں کیں اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ کلیام شریف صاحبزادہ سائیں محسن فقیر نے بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی، نوجوان قانون دان ارسلان اصغر کیانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درگاہ عالیہ کلیام شریف حضرت بابا فضل الدین شاہ کلیامی چشتی صابری (ر) کے سالانہ عرس میں مریدین عقید مند اور چاہنے والے دنیا بھر سے شرکت کرتے ہیں بابا فضل شاہ کلیامی عظیم شخصیت کے جنکی خدمات اور دعائیں اس خطے کے لیے ہیں انھوں نے عشق کی مستی میں مست رہتے ہوئے زندگی گزاری اور پیغام عشق و محبت دیا انھوں نے کہا کہ تمام مریدین عقیدت مند چاہنے والے عرس کو کامیاب بنانے میں بھرپور حصہ لیں عرس کی تقریبا یکم جنوری سے شروع ہونگی اور سابقہ روایات کے عین مطابق چلیں گی اس موقع پر سائیں محسن فقیر کے ہمراہ سائیں اویس فریدی، ارسل محمود ارسل، حسام ارسل و دیگر بھی موجود تھے۔