DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Strong protest of the people of the area outside the police station Kallar Syedan against the negative activities
منفی سرگرمیوں کیخلاف علاقہ کے عوام کا پولیس اسٹیشن کلرسیداں کے باہر شدید احتجاج
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،دسمبر,2022)— کلر سیداں میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری چوری،راہزنی،ڈکیتی اور دیگر سماج دشمن عناصر کی بڑھتی ہوئی منفی سرگرمیوں کیخلاف علاقہ کے عوام کا پولیس اسٹیشن کلرسیداں کے باہر شدید احتجاج۔مظاہرین کی جانب سے سڑک بند کرنے کی دھمکی کے بعد ایس پی راول بابر جاوید فوری طور پرپولیس اسٹیشن کلرسیداں پہنچ گئے۔انہوں نے احتجاجی مظاہرے میں شریک بھیائی مہرعلی،دھمالی،بھلاکھر،گوہڑا کے لوگوں سے ملاقات کی جو گزشتہ کئی ماہ سے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقامی پولیس افسران کی کارکردگی پر پھٹ پڑے۔اس موقع پر رفیع نواز،یاسر عرفاد،راجہ طارق،راجہ طلعت،خالد محموداور دیگر نے ایس پی راول کو بتایا کہ گزشتہ کئی ماہ سے چوری،ڈکیتی اوربچوں کیساتھ گینگ ریپس کی وارداتوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔اشتہاری مجرمان آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں جنہیں پولیس گرفتار نہیں کر رہی۔لوگوں کا شام کے بعد گھروں سے باہر نکلنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔یاسر عرفاد نے بتایا کہ گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے میری گاڑی کو روک کر اس کی توڑ پھوڑ کی اور قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے جو تاحال پولیس کی پہنچ سے دور ہیں،علاقہ کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔مقدمات درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی جس پر ایس پی نے ناقص کارکردگی پر اے ایس آئی فرحت عباس کو معطل جبکہ ڈکیتی کے ایک مقدمے میں ملزمان کی عدم گرفتاری پر ایس آئی عمران سمیت پکٹ سکواڈ کے چار ملازمین کو چارج شیٹ کر دیا۔ایس پی نے ایس ایچ او کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شہرت اچھی ہونے کی وجہ سے لحاظ کر رہا ہوں۔عوامی مطالبے پر ایس پی نے بھیائی مہر علی اور سالگراں کے مقامات پر ایک ایک پولیس پکٹ قائم کرنے اور اشتہاری مجرمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر یاسر منصور، پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی سابق صدر نبیلہ انعام، برجیس جیلانی بھی موجود تھیں۔ادہر پولیس نے پولیس اسٹیشن کے باہر لوگوں کے احتجاجی مظاہرے کے نتیجے میں ہونے والے مذاکرات کے بعد پریس ریلیز میں اسے ایس پی کی کھلی کچہری کا نام دے کر سارا واقعہ ہی بدل ڈالا۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 14, December 2022)- The people of the area are against the increasing negative activities of theft, robberies, and other anti-social elements that have been going on in Kallar Syedan for the past several months. A Protest was held outside the police station and the protestors threatened to block the road, SP Rawal Babar Javed immediately reached the police station Kallar Syedan, Expressing concern over the increasing incidents of criminals in the area since last month.
اسلحے کو قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کرلیا گیا
The weapon was seized and a case was registered against the accused in Kallar Sayedan police station
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،دسمبر,2022)— پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر چوہدری عامر علی اور شفٹ انچارجز عاطف اے ایس آی اور زاہد اے ایس آی و دیگر پولیس ملازمین نے ایک مشکوک گاڑی کو دوران ناکہ روکنے کا اشارہ کیا تو مذکورہ گاڑی کے ڈرائیور نے ناکہ سے گاڑی بھگانے کی کوشش کی مگرگاڑی کو روک لیا گیا اور دوران تلاشی ارسلان گوہر ولد گوہر الرحمان قوم اعوان سکنہ کشکہ جھنگڑاں تحصیل حویلیاں ضلع ایبٹ آباد سے پسٹل 9 ایم ایم معہ 2 میگزین معہ 65 گولیاں برآمد کیں جس پر اسلحے کو قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پنجاب کونسل کے فیصلے کے عین مطابق کلر سیداں میں ہڑتال جاری ہے
As per the decision of the Punjab Council, the strike is going on in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،دسمبر,2022)— کلر بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ پنجاب کونسل کے فیصلے کے عین مطابق کلر سیداں میں ہڑتال جاری ہے انہوں نے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا متحد ہیں اور پنجاب بار کونسل کے ساتھ کھڑے ہیں ہم اپنے داخلی اتحاد کو مضبوط بنائیں گے اور کسی کو یہ موقع نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے اتحاد میں رخنہ اندازی کرسکے ہم پنجاب بار کونسل کی ہر کال پر لبیک کہیں گے انہوں نے تعاون کرنے پر وکلا برادری کا بھی شکریہ ادا کیا۔
پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے نومنتخب صدر قاضی محمد عمران کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر قاضی محمد عمران اور ان کے پورے پینل کو مبارکباد
Qazi Muhammad Imran and his entire panel congratulated
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،دسمبر,2022)— پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سابق صدر احسان الحق قریشی اور مرکز کلرسیداں کے سابق صدر ارشد محمود بھٹی نے پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے نومنتخب صدر قاضی محمد عمران کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر قاضی محمد عمران اور ان کے پورے پینل کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان ا تخابات میں ضلع بھر کے اساتذہ نے حصہ لے کر بہترین جمہوری عمل کے تسلسل کو برقرار رکھا۔ منتخب باڈی اب پورے ضلع کے تمام اساتذہ کی منتخب باڈی ہے اسے اب اساتذہ کو درپیش مسائل پر فوری توجہ مبذول کرنا ہوگی اور اس کے لیئے تمام جمہور اساتذہ کا داخلی اتحاد بھی اشد ضروری ہے۔منتخب تنظیم کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے کہ یہ اب اساتذہ کے بھاری اعتماد پر پورا اتریں تاکہ اساتذہ بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔
گاؤں ہلالی سڈیاں کا محمد اشفاق گزشتہ چار ماہ سے لاپتہ ہے۔
Mohammad Ishfaq of village Heli Sydean missing for the past four months
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،دسمبر,2022)— نواحی گاؤں ہلالی سیداں کے محمد اشفاق ولد ولایت حسین جو کہ راولپنڈی سبزی منڈی میں کام کرتے تھے گزشتہ چار ماہ سے گھر واپس نہی آ ئے نہ ہی ان سے کوئی رابطہ ہو رھا ہے انہیں ذہنی توازن کا بھی مسئلہ ہے اگر کسی کو ان کے بارے میں معلومات ہوں تو ان نمبرز پر رابطہ کریں
03485275013
03075048906
03088556493
محلہ اکبری چوآخالصہ کے چوہدری محمد ایاز گجر،چوہدری ابرار گجر،چوہدری وقارگجر، چوہدری رضوان گجر،مسلم لیگ ن یوسی چوآ خالصہ کے صدر چوہدری وقاص احمد گجر کی والدہ محترمہ،گورنمنٹ ہائی سکول چوآخالصہ کے معلم چوہدری محمد رمضان اور ریٹائرڈ مدرس چوہدری محمد شفیق کی پھوپھی کو سپرد خاک کردیا گیا
Namaz e janaza of the mother of Ch M Ayaz Gujjar held in Mohalla Akbri, Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،دسمبر,2022)—چوآخالصہ کے چوہدری محمد ایاز کی والدہ محترمہ کو سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن راجہ محمد صدیق،رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیراحمد،سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،محمود شوکت بھٹی،ڈاکٹر علامہ ساجد الرحمان،مفتی محمد اکبر اویسی،علامہ محمد اقبال،حافظ سہیل اشرف ملک،سید راحت علی شاہ،چوہدری صداقت حسین،چوہدری شفقت محمود،راجہ ندیم احمد،محمد ظریف راجا،مولانا احسان اللہ چکیالوی، محمد اعجاز بٹ،محمد توقیر اعوان،حاجی اخلاق حسین، راجہ ظفر محمود،حاجی محمد اسحاق،عاطف اعجاز،عابد زاہدی،شیخ حسن سرائیکی،شیخ ساجد علی،چوہدری توقیراسلم، ماسٹر ساجد،ملک آفتاب احمد،احسان الحق قریشی،قاضی زاہد نعیم،نصیراختر بھٹی،تنویر ناز بھٹی،مسعود بھٹی،تنویر اختر شیرازی، رضوان کلیال،حاجی طارق تاج،شیخ محمد حنیف،شیخ مستحسن علی،نمبردار اسد عزیز،شاہد سلیم،راجہ فقیر محمد،ٹھیکیدار پرویز،چیف مہربان،چوہدری وسیم عباس، علی افسر بھٹی,کرنل خورشید اکبر راجہ۔ملک انصر خان۔راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ۔چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ۔تحصلدار چوہدری محمد حسین۔گرداورچوہدری عبدالقدوس،ڈاکٹر لاڈلے حسن خان،شہزاد مالک مغل،ڈاکٹر عنصرجنجوعہ،ڈاکٹر ربنواز راجہ۔داؤداکبرراجہ،چوہدری جمشید، ڈاکٹر لاڈلے حسن خان،شیخ میثم تما اور دیگر نے شرکت کی۔