DailyNewsHeadlinePothwar.com
Chakswari, AJK: The second anniversary of the father of journalism, Sufi Muhammad Rashid, was celebrated at Chakswari Press Club with devotion and respect
بابائے صحافت صوفی محمد رشید کی دوسری برسی عقیدت و احترام سے چکسواری پریس کلب میں منائی گئی
چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،12 ,دسمبر، 2022)— بابائے صحافت صوفی محمد رشید کی دوسری برسی عقیدت و احترام سے چکسواری پریس کلب میں منائی گئی۔تقریب میں چکسواری پریس کلب کے جملہ عہدیداران و ممبران کے علاوہ معززین علاقہ نے بھی شرکت کی۔ چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمد خان نے کہا کہ بابائے صحافت ہمارے لئے صحافتی دنیا میں مشعل راہ تھے۔28سال قبل انھی کا لگایا ہوا پودا چکسواری پریس کلب آج ایک تناور درخت بن چکا ہے۔جو سفر مرحوم صوفی محمد رشید نے شروع کیا تھا آج ہم اسی مشن کو لے کر چل رہے ہیں۔ انھوں نے علاقہ کے مسائل اجاگر کر کے عوام علاقہ کی خدمت کی۔ انھوں نے بے شمار مسائل اپنی ذاتی کاوشوں سے بھی حل کروائے۔انھوں نے چکسواری کے تقریباً تمام صحافیوں کی تربیت کی۔یہی وجہ ہے کہ اس وقت چکسواری پریس کلب میں بہترین صحافی موجود ہیں جو ان کے صحافتی سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔عنصر محمود غزالی نے کہا کہ صوفی محمد رشید کی موجودگی میں ہم ان کے گھر تشریف لے جاتے تھے۔وہ ہمیشہ شفقت فرماتے گاہے بگاہے ہمیں کھانے پر بلا لیتے۔محمد اقبال خواجہ نے کہا کہ صوفی محمد رشید کا نام صحافتی دنیا میں ہمیشہ درخشاں ستارے کی طرح جگمگاتا رہے گا۔اللہ تعالیٰ صوفی محمد رشید،شبیر احمد رچیال اور مسعود احمد چودھری کی مغفرت اور بلندیء درجات کی دعا بھی کرتا ہوں۔مرزا محمد نذیر نے کہا کہ اس پریس کلب کی بنیاد ہم سات لوگوں نے مل کر رکھی اس پریس کلب کی پہلی صدارت بھی ہم نے صوفی محمد رشید کو دی۔یہ صحافتی سفر جاری رہا۔صوفی محمد رشید مجھ سے خبریں لکھواتے تھے انھی کی شفقت کی وجہ سے مجھے بھی صحافت کا شوق پیدا ہوا۔یہ سفر جاری رہا چودھری مسعود کی وفات کے بعد ہم نے چودھری محمد ادریس کو بانی ممبر بنایا۔میں امید کرتا ہوں کہ چکسواری پریس کلب میں ہمیشہ صوفی محمد رشید کی برسی کی تقری اسی طرح منائی جاتی رہے گی۔محمد رفیق بھٹی سابق صدر و سپریم ہیڈ پریس کلب نے کہا کہ آج میرے محسن کی دوسری برسی ہے۔ان کا نام سارے آزاد کشمیر میں گونجتا رہا ہے۔ہمیں فخر ہے کہ ان کی وجہ سے چکسواری کا نام آزاد کشمیر بھر میں بلکہ پاکستان میں بھی چکسواری کی پہچان بنی۔اللہ دتہ بسمل سابق صدر چکسواری پریس کلب نے کہا کہ اپنے استاد صوفی محمد رشید احمد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔میں دکھی دل کے ساتھ یہی کہوں گا کہ ج تک یہ دنیا قائم ہے ان کا نام ہر جگہ گونجتا رہے گا۔بڑے نا مساعد حالات میں انھوں نے چکسواری پریس کلب کی بنیاد رکھی۔ صوفی صاحب عاشق رسول تھے اور قبلہ حضرت پیر عتیق الرحمان کے بھی معتقد تھے۔ہم ان کی خدمت کو خراج عقیدت پیش نہیں کر سکتے۔ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ان کی اولاد بیرون ملک اور پاکستان میں بھی صوفی محمد رشید کا نام روشن کر رہے ہیں۔ڈاکٹر عبدالخالق چودھری،چودھری عزیر احمد اور معظم علی چودھری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمد اور تمام ممبران و معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔اس تقریب میں صوفی محمد رشید مرحوم کے صاحبزادے چودھری اوزیر علی،ان کے پوتے چودھری ہاشم معظم،افضال احمد،بانی ممبران حاجی محمد ادریس،اللہ دتہ بسمل،محمد اقبال خواجہ،مرزا محمد نذیر،محمد رفیق بھٹی،صدر راجہ نثار احمد خان،سینئر نائب صدر عابد حسین چودھری،نائب صدر معظم علی چودھری،سیکرٹری جنرل محمد اسحاق خواجہ،ڈپٹی سیکرٹری محمد اقبال خواجہ،عدیل رفیق بھٹی،سیکرٹری اطلاعات نوید یونس چودھری،ڈاکٹر عبدالخالق،محمد الطاف چودھری،عابد مرزا،سیکرٹری مالیات ثاقب ظفر،قیصر عزیز،محمد تاج جالب اور دیگر دوستوں نے شرکت کی۔
سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید اورایم ایل اے چودھری قاسم مجیدکوبھی اس شاندار کامیابی پرمبارک باد
Congratulations to former Azad Kashmir Prime Minister Chaudhry Abdul Majeed and MLA Chaudhry Qasim Majeed for their great achievement at local elections
چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،12 ,دسمبر، 2022)— ممتازسیاسی وسماجی راہنماؤں حاجی چودھری لیاقت علی سابق کونسلر حاجی چودھری محمدسلیم ڈاکٹر حاجی چودھری سکندر حیات چودھری جاویداقبا ل سعیدحاجی چودھری محمدمسعود چودھری ثاقب علی لیاقت چودھری وقار سکندر چودھری شعبان مہربان چودھر ی محمداکرم چیمہ چودھری وسیم اکرم چیمہ چودھری کامران اکرم چیمہ نے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے نامزد امیدوار برائے ضلع کونسل چودھری خوشنود علی کو یونین کونسل فیض پورشریف سے بھاری اکثریت سے ممبرضلع کونسل میرپور اورپی پی پی کے نامزد امیدوار ان برائے کونسلرچودھری محمدرئیس چودھری منیر احمد چودھری وقار یونس چودھری طلعت جاوید طارق نواز بھٹی ملک ساجدمحمود اورمحمدقیوم احمدکوکونسلر منتخب ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے اوران کی شاندار کامیابی پردلی مسرت کااظہار کیاہے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید اورایم ایل اے چودھری قاسم مجیدکوبھی اس شاندار کامیابی پرمبارک بادپیش کی ہے اوران کا کاشکریہ اداکیاہے
اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم