DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; On the occasion of International Anti-Corruption Day, a function was also organized at Government Boys Elementary School

بین الاقوامی اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ایلیمینٹری سکول کلرسیداں میں بھی تقریب منعقد کی گئی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،دسمبر,2022)— بین الاقوامی اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ایلیمینٹری سکول کلرسیداں میں بھی تقریب منعقد کی گئی،جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز داؤد اختر کیانی اور میڈم نئیر شاہین، اے ای اوز،نائب تحصیلدار نذر عباس، سکول اسٹاف اور طلباء شریک ہوئے۔اس موقع پر طلباء کو کرپشن،اس کی اقسام، دینی لحاظ سے بھی اس کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کی ضرورت و اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔اور اس بات پر زور دیا گیا کہ طلباء معاشرے میں بدعنوانی،کرپشن کی روک تھام اور ان کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ طلباء کسی بھی معاشرے میں مثبت تبدیلی کا اہم جزو سمجھے جاتے ہیں۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 10, December 2022)- On the occasion of International Anti-Corruption Day, a ceremony was also held at Government Boys Elementary School, Kallar Syedan, in which Deputy District Education Officers Dawood Akhtar Kayani and Madam Nayar Shaheen, AEOs, Naib Tehsildar Nazar Abbas, school staff and students participated. On this occasion, students were informed about corruption, its types, its harms from a religious point of view, and the need and importance of prevention. It was emphasized that students can play an important role in the prevention and elimination of corruption in society because students are considered the main component of positive change in any society.

پی ٹی آئی کے سات سو سے زائد عہدیداران ہونے کے باوجود انہیں مدعو کیا ہی نہیں گیا۔

Despite having more than seven hundred PTI officials, they were not invited

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،دسمبر,2022)—صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کے دورہ کلرسیداں کے موقع پر منتظمین نے پی ٹی آئی کے عہدیداران کو تقریب میں مدعو نہ کرکے ایسے نکال باہر کیا جیسے لوگ مکھن سے بال کو باہر نکال دیتے ہیں۔تقریب میں پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،سٹی صدر نوید اختر مغل،جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی،عاطف اعجاز بٹ،مسلم لیگ ن کے راجہ ندیم احمد،سٹی جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس کے علاؤہ شاہد افتخار،ڈاکٹر بشارت محمود،راجہ مشتاق حسین،حکیم امجد نواز،چوہدری ذوالفقار،سیدزبیر علی شاہ،ملک انصر خان،ظفر سپاری اور دیگر موجود تھے مگر تحصیل کلرسیداں میں پی ٹی آئی کے سات سو سے زائد عہدیداران ہونے کے باوجود انہیں مدعو کیا ہی نہیں گیا۔

صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے دورہ کلرسیداں میں وقت کی انتہائی پابندی کرکے دور حاضر میں نئی تاریخ رقم کردی

Provincial Minister of Agriculture Syed Hussain Jahanian Gurdizi made a new history in modern times by strictly adhering to the time limit in his visit to Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،دسمبر,2022)—صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے دورہ کلرسیداں میں وقت کی انتہائی پابندی کرکے دور حاضر میں نئی تاریخ رقم کردی، تقریب کے منتظمین نے مہمانوں کو تین بجے کا وقت دیا تھا جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی دوبج کر اٹھاون منٹ پر تقریب میں پہنچ چکے تھے۔انہوں نے افتتاح کیا اور دومنٹ بعد پورے تین بجے اسٹیج پر موجود تھے ان کی اس طرح وقت کی پابندی پر تقریب میں شریک ہر شخص نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار،ہیلتھ سپروائزر واجد حسین اور محمد رضوان کا شاہ باغ بازارکا دورہ۔

Tehsil Health Inspector Raja Abdul Jabbar, Health Supervisor Wajid Hussain and Muhammad Rizwan visited Shah Bagh Bazar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،دسمبر,2022)—تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار،ہیلتھ سپروائزر واجد حسین اور محمد رضوان کا شاہ باغ بازارکا دورہ۔چار دوکانداروں کو صفائی ستھرائی نہ ہونے پر چلان کر دیا ایک بیکری کو زائد المیعاد اشیا فروخت کے لیئے رکھنے پر سیل کر دیا گیا جبکہ ایک دودھ فروش کو کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کروا کے حوالہ پولیس کردیا گیا۔تحصیل ہیلتھ انسپکٹر نے خبردار کیا کہ عوام کی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

یاسی جماعتوں میں اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جانا چاہیئے

Despite the differences in parties, respect for each other should be kept in mind

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،دسمبر,2022)—پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جانا چاہیئے عمران خان نے سیاست میں گالی کلچر متعارف کروا کے رواداری کی سیاست کو گالم گلوچ میں تبدیل کردیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری چوہدری دانش غفور سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے حاجی چن زیب خان سواتی کے ہمراہ ان سے ملاقات کی اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی سالانہ برسی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔عبدالحکیم بلوچ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے لیئے بھٹو خاندان کی قربانیاں تاریخ کا انمنٹ نقوش ہیں ہم نے انتقامی سیاست کی بجائے جمہوریت کے تسلسل کو ہی بہترین انتقام سمجھا ہے آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ بلند کرکے آنے والی نسلوں کے لیئے سمت کا تعین کردیا ہے ہمیں اقتدار نہیں ملک کی سالمیت بقا اور جمہوریت عزیز ہے جبکہ عمران خان کی سیاست جھوٹ منافرت نفرت سے شروع ہوکر گالم گلوچ پر ختم ہوتی ہے اس نے رواداری کی بجائے گندی اور گالم گلوچ کا پورا بریگیڈ تیار کیا ہے اور ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

پنجاب میں منڈیوں کے قانون میں بیالیس برس بعد ترامیم کرکے نجی شعبے کے تعاون سے صوبہ بھر میں منڈیوں کے قیام کی اجازت دی

After forty-two years, the Markets Act in Punjab was amended to allow the establishment of markets across the province with the support of the private sector

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،دسمبر,2022)—صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ ہے ہم نے عمران خان کے ویژن کے عین مطابق پنجاب میں منڈیوں کے قانون میں بیالیس برس بعد ترامیم کرکے نجی شعبے کے تعاون سے صوبہ بھر میں منڈیوں کے قیام کی اجازت دی تاکہ کاشکاروں کی پیداوار ان کے گھروں کے قریب ہی منڈی تک پہنچ سکے اور انہیں مال برداری کے زیادہ اخراجات سے بچایا جائے،نجی شعبے میں ماڈل سبزی اور فروٹ منڈی کے قیام سے پنجاب بھر میں ترقی کا نہ صرف عمل تیز تر ہوا ہے بلکہ اس سے بیروزگاری کو کم کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کلر سیداں میں ماڈل سبزی فروٹ منڈی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب ملک بھر میں زراعت کی 75 فیصد ضروریات پوری کرتا ہے آبادی میں اضافے کے بعد جدید کاشتکاری کو اپنانے کے ساتھ ساتھ پیداوار میں بھی اضافے اور کاشتکار کو پرکشش مراعات دینا بھی ضروری ہو گیا ہے۔دوردراز کی منڈیوں سے کاشتکار اپنی پیداوار بروقت وہاں پہنچا ہی نہیں سکتا پنجاب کے کاشتکار کو استحصال سے بچانے کے لیئے ہم نے قانون سازی کے بعد پنجاب میں نجی شعبے کے تعاون کے جدیدخطوط پر منڈیاں قائم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کا مقصد کاشتکار کو پیداوار کو قریب کے گھر کے قریب ہی منڈی کی سہولت مہیا کرنا ہے اس سے کاشتکار کی آمدن میں اضافہ ہوگا اس سے کاشتکار ہی نہیں خریدار بھی سستے داموں اجناس خرید سکے گا کلرسیداں میں بھی ماڈل سبزی اور فروٹ منڈی کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے بعد نہ صرف کلرسیداں کے لوگوں کو راولپنڈی اسلام آباد اور گوجرخان کی منڈیوں میں نہیں جانا پڑے گا بلکہ آزادکشمیر کے لوگوں کو بھی اب یہ سہولت کلرسیداں میں دستیاب ہوگی۔اس سے علاقائی تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا بے روزگاری میں کمی واقع ہوگی کئی لوگوں کے لیئے روزگار کے نئے مواقع میسر ہوں گے۔اس سے قبل ڈاکٹر سید افتخار بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں سے قبل ہم نے صفدر آباد،سانگلہ ہل،ننکانہ صاحب،جڑانوالہ سمیت متعدد مقامات پر یہ جدید منڈیاں قائم کر رکھی ہیں ہم نے کلرسیداں منڈی کے لیئے بلوچستان سے سیب،سندھ سے پیاز اور فیصل آباد سے سبزیوں کی فراہمی کا بھی بندوبست کر لیا ہے۔ادارے کے مقامی انچارج بلال قیوم چغتائی نے کہا کہ کلرسیداں ماڈل سبزی فروٹ منڈی سے ایک نیا شہر آباد ہونے جارہا ہے جہاں مسجد بنک ہوٹل شاپنگ مال اور دیگر ادارے بھی قائم ہوں گے جس سے کلرسیداں میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔

فاسٹ فوڈ جوجو فاسٹ فوڈ کی کلرسیداں برانچ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی

A function was held on the occasion of the first anniversary of Fast Food Jojo Fast Food’s Kallar Syedan branch

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،دسمبر,2022)—پوٹھوہار میں معروف فاسٹ فوڈ جوجو فاسٹ فوڈ کی کلرسیداں برانچ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں چوہدری توقیر اسلم، اکرام الحق قریشی، تنویر اخترشیرازی،حافظ سبیل چشتی،حافظ محمد تیمور، محمد حسیب،سردار نعمان،اصغر مسعود،چوہدری وسیم عباس،پرویز کنگ اور دیگر نے شرکت کی اور کیک کاٹ کر دعا کی گئی چوہدری وسیم عباس نے کہا کہ بیول کے بعد اسلام پورہ جبر،حبیب چوک کے بعد کلرسیداں میں ہماری یہ چوتھی برانچ ہے جس نے اپنا ایک سال مکمل کیا ہے ہم نے لذت نفاست اور ذائقے میں اپنا منفرد معیار اور مقام برقرار رکھا ہے جو ہمارے کسمٹرز کا ہم پر اعتماد کا مظہر ہے یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے اس منفرد ذائقے کے ساتھ بہت جلد اپنی نئی جدت اور برانچ کے ساتھ نئے سال میں گوجرخان بھی پہنچ رہے ہیں اس موقع پر تقریب میں شریک لوگوں نے جوجو فوڈز کی سالگرہ پر چوہدری افتخار وارثی،چوہدری وسیم عباس اور دیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کے لیئے دعا کی ہے

حافظ عثمان عثمان عباسی کی جلد مکمل صحتیابی کے لیئے دعا

Prayers for the speedy recovery of Hafiz Usman Usman Abbasi

www.pothwar.com / File photo; Hafiz Usman Abbasi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،دسمبر,2022)—مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی اور نمبردار اسد عزیز نے مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر حافظ عثمان عثمان عباسی کی عیادت کی اور ان کی جلد مکمل صحتیابی کے لیئے دعا کی۔

معروف پوٹھوہاری شعرخوان نذر محمود انتقال کر گئے

Renowned Pothwari poet Nazar Mehmood passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،دسمبر,2022)—معروف پوٹھوہاری شعرخوان نذر محمود انتقال کر گئے نمازجنازہ چیف آفیسر بلدیہ کلرسیداں صاحب زادہ عمران اختر نوشاہی کی امامت میں نارہ میں ادا کی گئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button