DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Names of more than 325 new women belonging to deserving families have been included in the Benazir Kafalat program for financial assistance and educational scholarships
تحصیل کلر سیداں میں 325سے زائد نئے مستحق خاندانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے نام بے نظیر کفالت پروگرام میں مالی امداد اور تعلیمی وظائف کیلئے شامل کر لیئے گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،دسمبر,2022)—کلر سیداں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف عمران بٹ نے کہا ہے کہ تحصیل کلر سیداں میں 325سے زائد نئے مستحق خاندانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے نام بے نظیر کفالت پروگرام میں مالی امداد اور تعلیمی وظائف کیلئے شامل کر لیئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں جن مستحق خواتین کو 8171سروس کے ذریعے 7000روپے کی رقم وصول کرنے کا پیغام ملنے کے باوجود اگر انہوں نے ابھی تک امداد وصول نہیں کی وہ ”ایچ بی ایل کنیکٹ”کے منظور شدہ ایجنٹس سے رابطہ کریں اور اگر انہیں رقوم کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی آ رہی ہو تو وہ کلر سیداں میں بے نظیر انکم سپورٹ کے دفتر سے رجوع کریں تاکہ ان کی رقم کی ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن خواتین نے اپنی امدادی رقوم وصول کر لی ہیں وہ سکول جانے والے بچوں کے تعلیمی وظائف کیلئے اندراج کروائیں۔انہوں نے بتایا کہ بیشتر نئے مستحق خاندانوں کی خواتین کے موبائل فون نمبرز جو ہمارے ریکارڈ میں موجود ہیں کیساتھ رابطہ میں مشکلات درپیش آ رہی ہیں ایسی خواتین کو چاہیئے کہ وہ امداد کی رقم کی فوری وصولی کیلئے ہمارے دفتر میں اپنے زیر استعمال موبائل فون نمبرکا اندراج یقینی بنائیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 08, December 2022)- Asif Imran Butt, assistant director in charge of Benazir Income Support Program in Kallar Syedan, has said that in tehsil Kallar Syedan, Names of 325 women have been included in the Benazir Kafalat program for financial assistance and educational scholarships and in this regard the deserving women who have not yet received the assistance despite receiving the message of Rs. 7000 through 8171 services. Contact the authorized agents of “HBL Connect” and if they are facing any problem in receiving the funds, they should approach Benazir Income Support Office in Kallar Syedan for remittance of their funds. He further said that women who have received their assistance should register for education scholarships for school-going children. There are difficulties in communicating with women, Make sure to register your current mobile phone number in our office for instant receipt.
محمد یونس منہاس ڈیرہ غازی خان کے قصبہ داجل کے دورے کے بعد واپس کلرسیداں پہنچ گئے
Mohammad Yunus Minhas of Coventry and Manianda returned to Kallar Syedan after visiting the town of Dajal in Dera Ghazi Khan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،دسمبر,2022)—کلرسیداں کے گاؤں منیاندہ کے محمد یونس منہاس ڈیرہ غازی خان کے قصبہ داجل کے دورے کے بعد واپس کلرسیداں پہنچ گئے انہوں نے یہاں بتایا کہ متاثرین سیلاب انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں حکومت کی جانب سے انہیں کوئی امداد میسر نہ ہوئی ہے حکومت اقدامات اعلانات اور فوٹو سیشن تک محدود ہیں لہذہ صاحب ثروت میدان میں نکلیں اور سیلاب سے متاثرہ ان بھائیوں کی مدد کریں جو دسمبر کی سردی میں بھی کھلے آسمان تلے بییارو مددگار پڑے ہیں۔انہوں نے داجل میں پانچ گھرانوں کے لیئے گھروں اور ایک مسجد کی تعمیر کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ وہ برطانیہ میں بھی اپنے عزیز دوستوں سے یہی درخواست کریں گے کہ وہ متاثرین سیلاب کی بحالی میں اپنا حصہ ڈال کر اپنی دنیاو آخرت سنوار لیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ 29 اضلاع کے یتیم بچوں کی کفالت کا فیصلہ
Al-Khidmat Foundation decided to sponsor the orphans of 29 flood-affected districts across the country




