DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Inauguration ceremony of Faisal Bank held in Kahuta

کہوٹہ میں فیصل بینک کی برانچ کا افتتاح کر دیا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7دسمبر2022)
کہوٹہ میں فیصل بینک کی برانچ کا افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب میں معزز سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے شرکت کی اسلامی اصولوں کے عین مطابق اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے بغیر سود کے بغیر ناجائز منافع کمائے فیصل بینک اپنی خدمات احسن انداز میں سر انجام دیے ہوئے ہے کہوٹہ میں بھی اس برانچ کا افتتاح کر دیا گیا ہے سود اللہ اور اسکے نبی ﷺ کے ساتھ جنگ ہے اور نعوذ با اللہ اللہ اور اسکے رسول کے ساتھ جنگ کرنے والا دنیا اور آخرت میں سوائے ذلت و رسوائی کے کچھ حاصل نہ کر سکے گا کہوٹہ کے عوام کو ریلیف مہیا کریں گے بہترین اور تجربہ کار سٹاف اور منیجمنٹ عوام کی خدمت کے لیے یہاں موجود ہے ان خیالات کا اظہار مفتی سکندر، RGMشیر دل اور برانچ منیجر عمران احمد ستی نے فیصل بنک برانچ کہوٹہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا RGMنے کہا کہ میں اس سے قبل کسی اور بنک میں تھا وہاں اس سے زیادہ تنخواہ بھیمل رہی تھی مگر قلبی سکون نہ تھا لیکن فیصل بنک جو بغیر سود اور ناجائز منافع کے کام سر انجام دے رہا ہے یہاں کم تنخواہ پر کام کر کے دل بھی مطمئن ہے اور روزی میں برکت بھی ہے افتتاحی تقریب میں AOMملک محمد علی مصطفیٰ، محمد علی خان،ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی قاری عثمان عثمانی، صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، حاجی ظہیر ازرم، وسیم اختر قریشی سمیت دیگر سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے شرکت کی جبکہ سٹاف فیصل بنک برانچ کہوٹہ جن میں برانچ منیجر عمران احمد ستی، نفیس احمد برانچ سروس منیجر، ملک رضوان شہزاد ریلیشن شپ منیجر،عدنان سعید برانچ سروس آفیسر، احمد سالار خان برانچ سروس آفیسر بھی موجود تھے اس موقع پر برانچ منیجر عمران احمد ستی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف بھی مہیا کریں اور بہترین سہولیات بھی انھوں نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس موقع پر فیتہ اور کیک کاٹ کر باقائدہ فیصل بنک کا افتتاح کیا گیا اورآخر میں قاری عثمان عثمانی نے خصوصی دعا کی۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 7 December 2022)
The branch of Faisal Bank was inaugurated in Kahuta. The inauguration ceremony was attended by distinguished political, social, and religious personalities. Following the orders of Allah and His Messenger (peace be upon him) according to Islamic principles, Faisal Bank has earned its services without interest and without undue profit. Mufti Sikandar, RGM Sher Dal and Branch Manager Imran Ahmed Satti of Faisal Bank branch Kahota gave speeches.

پی ٹی آئی رہنما و سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان،سابق صدر تحریک انصاف خورشید ستی او جنرل سیکرٹری مسلم لیگ قائد اعظم تحصیل کہوٹہ راجہ طارق عظیم نے کہوٹہ شہر کے معروف معالج اور سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر علیم کی رہائش گاہ پر ان کی جانب سے دیئے اسقتبالیہ میں شرکت

PTI Leaders reception at the residence of Dr. Aleem

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7دسمبر2022)
پی ٹی آئی رہنما و سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان،سابق صدر تحریک انصاف خورشید ستی او جنرل سیکرٹری مسلم لیگ قائد اعظم تحصیل کہوٹہ راجہ طارق عظیم نے کہوٹہ شہر کے معروف معالج اور سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر علیم کی رہائش گاہ پر ان کی جانب سے دیئے اسقتبالیہ میں شرکت ان موقع پرچیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) ملک کلیم حسین اعوان، بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے شکیل قریشی ایڈووکیٹ،صوبیدار ملک فاروق اعوان، راجہ مجیب اللہ ستی،سابق سیکرٹری تحصیل کہوٹہ تظرف ستی، سابق کونسلر کہوٹہ سٹی ماسٹر (ر) نواز قریشی،عدیل افضل، نوید مغل، مظہر قریشی، نوید ستی، صدر خواتین ونگ تحصیل کہوٹہ میڈم نعیم گل اور دیگرکی شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صداقت عباسی اور طارق مرتضیٰ نے تحریک انصاف کو دھڑے بندی اور گروپوں میں تقسیم کردیا۔ ساڑھے تین سال تک صداقت عباسی اور طارق مرتضیٰ نے کہوٹہ اور کلر سیداں کو بجلی،گیس کے منصوبوں سے محروم رکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرنل (ر) شبیراعوان کی کاوشوں سے واٹر سپلائی کہوٹہ سٹی کے لیئے 50لاکھ کی گرانٹ جاری کرا دی گئی ہے۔ سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان، سابق تحصیل صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی اور سابق امیدوار قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ قائد اعظم تحصیل کہوٹہ راجہ طارق عظیم نے کہا کہ سستی شہرت والے جھوٹے اور بے بنیاد پراپیگنڈے کر کے عوام کو گمراہ نہ کریں۔ حلقہ کے عوام نے 70ہزار سے زائد ووٹ دے کر خرید لیا۔ دھاندلی سے ضمنی الیکشن میں ہرایا گیا۔ صداقت عباسی نے ایم پی اے راجہ صغیر کی وساطت سے تحریک انصاف کے فنڈز مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کو دیئے۔ ہم نے اس وقت بھی احتجاج کیا۔مگر ایم این اے صداقت عباسی بضد رہے کہ میں شمالی پنجاب کا صدر ہوں میرا صوبائی اسمبلی کا امیدوار راجہ صغیر ہو گا۔ راجہ صغیر نے تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔ جس سے ہمارا احتجاج سچ ثابت ہوا۔ نظریاتی کارکنوں کو کارنر کرنے والے خو ش آمدی ٹولے ناکام ہونگے۔ 80کروڑ کے منصوبوں کے افتتاح کرنے والے افتتاحی تقریب 80بندے جمع نہ کرسکے۔ ہمیشہ اصولوں پر مبنی صاف ستھر ی سیاست کو فروغ دیا۔ 90کروڑ کی ترقیاتی کام بطور ایم پی اے حلقہ میں کرائے۔ افتتاح افتتاح کھیلنے کی بجائے عملی اقدامات کو فروغ دیا۔ واٹر سپلائی کہوٹہ سٹی کے لیئے 10کروڑ گرانٹ کے اجراء کا صرف اعلان کرکے عوام کو گمراہ نہ کیا جائے۔کرنل شبیر اور خورشید ستی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ موجودہ بحران سے ملک کو صرف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہی نکال سکتے ہیں۔ ہم تحریک انصاف عمران خان کے نظرئیے کا قائل ہیں۔کرنل شبیر نے کہا کہ عمران خان نے میرے گھر آکر مجھے عزت بخشی۔ خون کے آخری قطرے اور آخری سانس تک عمران خان ساتھ ہوں۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج تک میرا پولنگ اسٹیشن اور میری یونین کونسل جیت نہ سکے۔ ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفا کی۔ اس موقع پر استقبالیہ تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان،ورکرز اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب آمد پر کرنل شبیرکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر حافظ عثمان عباسی سے چیئرمین راجہ عامر مظہرسمیت دیگر سیاسی شخصیات کی شرکت،صحت یابی دریافت کی اور ان کو جلد مکمل صحت یابی کی دعا دی

Get well wishes for Hafiz Usman Abbassi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7دسمبر2022)
سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر حافظ عثمان عباسی سے چیئرمین راجہ عامر مظہرسمیت دیگر سیاسی شخصیات کی شرکت،صحت یابی دریافت کی اور ان کو جلد مکمل صحت یابی کی دعا دی،تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر حافظ عثمان عباسی کو دل کی تکلیف ہوئی تھی اور وہ راولپنڈی راول روڈ ہسپتال میں زیر علاج رہے ان کی صحت اب کافی بہتر ہے گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین راجہ عامر مظہر، چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) ملک کلیم حسین اعوان، ن لیگی رہنماء نمبردار اسد عزیز،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے آرگنائزر شیخ احسن سرائیکی اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کے آفس میں جاکر ان سے ملاقات کی اور حافظ عثمان عباسی کی صحت یابی دریافت کی، ان کو جلد مکمل صحت اور دراز عمرء کی دعا دی حافظ عثمان عباسی نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button