DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Elder brother shot and injured younger brother and sister-in-law over a house dispute in village Chanam

چنام میں مکان کے تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابی کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،دسمبر,2022)—بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابی کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا اور خود موقع سے فرار ہوگیا۔یہ واقعہ گاؤں چنام میں پیش آیا جہاں مکان کے تنازع پر بڑے بھائی حسیب نے چھوٹے بھائی محمد اویس اور بھابی مسماۃ (ر) کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مضروب ہونے والے میاں بیوی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 07, December 2022)- The elder brother shot and injured his younger brother and sister-in-law and fled the scene. The incident took place in Chanam village where there was a house dispute. But elder brother Haseeb opened fire and seriously injured younger brother Mohammad Owais and sister-in-law (RA). As soon as the incident was reported, the police reached the spot. The injured husband and wife were taken to THQ Hospital, Kallar Syedan, After that, they were transferred to Rawalpindi.

قومی کراٹے کے کھلاڑی ساؤتھ ایشیئن چمپیئن محمد عبدالہادی کا سری لنکا سے وطن واپس پر کلر سیداں پہنچنے پر شاندار استقبال

National karate player South Asian champion Muhammad Abdul Hadi received a grand welcome on his return from Sri Lanka

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،دسمبر,2022)—قومی کراٹے کے کھلاڑی ساؤتھ ایشیئن چمپیئن محمد عبدالہادی کا سری لنکا سے وطن واپس پر کلر سیداں پہنچنے پر شاندار استقبال،پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر،فرمان احمد،غلام علی، کوچ پاکستان کراٹے ٹیم امتیاز علی، ورلڈ کوالیفائی کوچ کاشف اسلم،سیف گیمز گولڈ میڈل لسٹ سارہ ناصر، جنرل سیکر ٹری اسلام آباد کراٹے ایسو سی ایشن اویس رشید،کوچ راولپنڈی ٹیم شرافت علی بھی ہمراہ تھے۔ کلر سیداں پہنچنے پر شہریوں نے پرتپاک استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،فوجی بینڈ دھنیں بکھیر رھا تھا۔مقامی زعما محمد اعجاز بٹ،چوہدری شفقت محمود،راجہ ظفرمحمود، چوہدری زین العابدین،حاجی اخلاق حسین،انوار الحق،مسعود بھٹی،ملک انصر،افتخار نیازی اور صدر پریس کلب کلر سیداں صدر شیخ قمر الاسلام بھی موجود تھے۔پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرویز شوتوکان کراٹے کلب نے اس سے پہلے بھی بہت سے انٹر نیشنل کھلاڑی پیدا کیئے عبدالہادی بہت باصلاحیت کھلاڑی ہے یہ بہت ترقی کرے،چوہدری شفقت محمود اور پریس کلب کلر سیداں شیخ قمرالاسلام کی طرف سے عبدالہادی اور زینب کمال کو ٹرافیاں دی گئیں۔

کلرسیداں دھانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع کے لیئے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محمد اعجاز ملک کی سربراہی میں پانچ رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی گئی

A five-member monitoring committee was established under the chairmanship of Assistant Commissioner Kallar Syedan Muhammad Ejaz Malik for the construction and expansion of Kallar Syedan Dhuangali Road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،دسمبر,2022)—کلرسیداں دھانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع کے لیئے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محمد اعجاز ملک کی سربراہی میں پانچ رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی گئی جو کام اور معیار کی نگرانی کرے گی کمیٹی کے دیگر ارکان میں حافظ سہیل اشرف ملک،چوہدری شفقت محمود،پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے صدر یاسر منصور اور سٹی کلر کے قائم مقام صدر راجہ عاصم ریاض بھی شامل ہیں۔

پی جی سی ٹاکرا میں پنجاب کالج کلر سیداں نے راولپنڈی کلسٹر میں انگریزی تقریری مقابلے اوراسٹینڈ اپ کامیڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

Punjab College Kallar Syedan of PGC Takra bagged first position in English Speech Competition and Stand Up Comedy in Rawalpindi Cluster

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،دسمبر,2022)—پی جی سی ٹاکرا میں پنجاب کالج کلر سیداں نے راولپنڈی کلسٹر میں انگریزی تقریری مقابلے اوراسٹینڈ اپ کامیڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔انگریزی تقریر میں گلفرحین الفت اور اسٹینڈ اپ کامیڈی میں ماہین گل اول رہیں، مقامی حلقوں نے ان کی اس کامیابی پر مقامی سٹاف اور طلبہ طالبات اور پرنسپل کو مبارکباد دی ہے۔

جنرل عاصم منیر کو ترقی پانے اور چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد

Heartiest congratulations to General Asim Munir on his promotion and assuming the post of Chief of Army Staff

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،دسمبر,2022)—معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری تنویر اختر شیرازی نے جنرل عاصم منیر کو ترقی پانے اور چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ھے۔تنویر اختر شیرازی نے بھی سال 1985میں پاک آرمی میں کمیشن حاصل کرنے کے لیے جنرل عاصم منیر کے ساتھ او ٹی ایس سترہ میں اپلائی کیا تھا۔اور ایک ساتھ انٹر سلیکشن سروسز بورڈ کوہاٹ ٹیسٹ انٹر یو کے لیے شمولیت بھی اختیار کی تھی۔

کمبیلی صادق فیڈر صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہنے کی وجہ سے درکالی معموری درکالی شیر شاہی،کمبیلی صادق،کمبیلی مرزا اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی

Due to the closure of the Kambili Sadiq feeder from 9 am to 2 pm, electricity will remain off in Darkali Mahmuri Darkali Sher Shahi, Kambili Sadiq, Kambili Mirza, and adjacent areas

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،دسمبر,2022)—ائیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز بدھ کمبیلی صادق فیڈر صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہنے کی وجہ سے درکالی معموری درکالی شیر شاہی،کمبیلی صادق،کمبیلی مرزا اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

ریٹائرڈ واپڈا اہلکار ارشد عنائت مرزا کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں نمازجنازہ کلرسیداں کے قریب منگلورہ میں ادا کی گئی

Retired WAPDA officer Arshad Inayat Mirza’s sister passed away, funeral prayers were offered in Mangalore near Kallar Syedan

 

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،دسمبر,2022)—ریٹائرڈ واپڈا اہلکار ارشد عنائت مرزا کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں نمازجنازہ کلرسیداں کے قریب منگلورہ میں ادا کی گئی جس میں ایس ڈی او راشد محمود،قاضی جاوید ظفر،راجہ ابرار،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،مسعود بھٹی،چوہدری توقیراسلم،عابد زاہدی،چوہدری طارق تاج،میجر محمد شبیر،نعیم اعجاز بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button