DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; No progress could be made on re-registration of Pothwari language in NADRA database

نادراکے ڈیٹابیس میں پوٹھوہاری زبان کے دوبارہ اندراج پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،دسمبر,2022)—نادراکے ڈیٹابیس میں پوٹھوہاری زبان کے دوبارہ اندراج پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے پاس ڈیڑھ ماہ سے درخواست مزید کاروائی کے لیئے منتظر پڑی ہے۔چیئرمین نادرا طارق ملک نے صحافی،شاعر اور مصنف فیصل عرفان کی تحریک پر رواں سال نادرالائبریری میں پوٹھوہاری زبان کااندراج کیا تھا لیکن صرف 10دن بعد ہی نامعلوم وجوہات پرپوٹھوہاری زبان کو دوبارہ سسٹم سے نکلوا دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق رواں سال فروری میں نادرا کی لائبریری میں پوٹھوہاری زبان کو شامل کیا گیا تو پوٹھوہاری کے علمی و ادبی حلقوں نے اس پر بے پناہ مسرت کا اظہار کیا تھا لیکن حیرت انگیز طور پر صرف 10ایام کے بعد ہی چیئرمین نادرا نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اہلیان پوٹھوہار کی حق تلفی کرتے ہوئے دوبارہ سسٹم سے پوٹھوہاری کو نکلوا دیا تھا۔فیصل عرفان نے راجہ پرویز اشرف کے سپیکر قومی اسمبلی بنتے ہی متعدد درخواستوں میں انہیں معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی،آخری بار 18اکتوبر 2022کو انہیں تمام ضروری دستاویزات کیساتھ تحریری درخواست بجھوائی لیکن تاحال اس پر کوئی پیش رفت ہوتی نظر نہیں آرہی۔خطہ پوٹھوہار کے عوامی،سیاسی،سماجی،علمی و ادی حلقوں نے سپیکر قومی اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پوٹھوہاری زبان کو نادرا کے ڈیٹا بیس میں دوبارہ شامل کروائیں،لاکھوں افرادکی ”مادری زبان“کو اس کا جائز مقام نہ دینا نہ صرف افسوس ناک ہے بلکہ خطہ پوٹھوہار کے تمام برسراقتدار طبقات کیلئے لمحہ فکریہ بھی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 06, December 2022) – No progress could be made on the re-registration of the Pothwari language in the database of Nadra, the request to Speaker National Assembly Raja Pervez Ashraf is pending for one and a half months for further action. Chairman Nadra Tariq Malik registered Pothwari language in Nadra library this year on the initiative of journalist, poet, and writer Faisal Irfan, but after only 10 days, the Pothwari language was removed from the system again due to unknown reasons. According to the details, in February this year. When the Pothwari language was included in NADRA’s library, the intellectual and literary circles of Pothwari expressed immense joy about it, but surprisingly, only after 10 days, Chairman NADRA, due to unknown reasons, denied the rights of Pothwar people. Faisal Irfan appealed to Raja Parvez Ashraf to take notice of the matter in several applications as soon as he became the Speaker of the National Assembly. The last time he sent him a written application with all the necessary documents was on October 18, 2022, but still. Someone is on it No progress is seen. The public, political, social, academic, and academic circles of the Pothwar region have appealed to the Speaker of the National Assembly to take notice of the matter and re-include the Pothwari language in the database of NADRA, Not giving the mother tongue its rightful place is not only sad but also a matter of concern for all the ruling classes of the Potwhar region.

ڈھوک ہاشو منیاندہ کے قیصر محمود منہاس اپنے ہی گھر کی چھت پر مردہ پائے گئے گولی سر پر لگی ہے خودکشی ہے یا قتل؟

Qaiser Mehmood Minhas of Dhok Hashoo Manianda was found dead on the roof of his own house. Police investigating Is it suicide or murder?

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،دسمبر,2022)ڈھوک ہاشو منیاندہ کے قیصر محمود منہاس اپنے ہی گھر کی چھت پر مردہ پائے گئے گولی سر پر لگی ہے خودکشی ہے یا قتل؟پولیس نے راولپنڈی سے پولیس موبائل لیب بھی طلب کرلی،تفصیلات کے مطابق قیصر محمود کو گھر والے تلاش کرتے رہے اس کا موبائل بند ملتا رہا جبکہ شام گئے وہ گھر کی چھت پر مردہ حالت میں پایا گیا گولی اس کےسر پر لگی ہوئی تھی اور پستول اس کے چھاتی پر اس کے ہاتھ میں پڑا ہوا تھا جس کے بعد کلرسیداں پولیس کے رخسار تعلیم اور ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے پولیس نے ابتدائی جائزہ لینے کے بعد راولپنڈی سے فرانزک لیب بھی طلب کر لی ہے

 

پولیس کے سب انسپکٹر چوہدری مظہر سجاد نے چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی گروہ کے ایک ساتھی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کر لیا

Police Sub-Inspector Chaudhry Mazhar Sajjad arrested one of the associates of the five-member gang involved in the thefts and recovered the stolen goods from his possession

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،دسمبر,2022)—) کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر چوہدری مظہر سجاد نے چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی گروہ کے ایک ساتھی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزم اسلام اعجاز سکنہ فیصل آباد نے 17اکتوبر کو کلر سیداں میں اپنے ایک عزیز رشتہ دار کے ہاں قیام کیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی کلر سیداں شہر میں میں کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کی اور اس دوران ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ اپنے ہی رشتہ دار کے گھر میں چوری کی واردات کا منصوبہ تیار کیا اور موقع ملنے پر گھر سے قیمتی موبائل فونز اور نقدی سمیٹ کر موقع سے فرار ہو گیا۔تفتیشی آفیسر نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے ملزم اسلام اعجاز کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش اپنے دیگر چار ساتھیوں کے نام بھی اگل دہئے۔تفتیشی آفیسر کے مطابق ملزم کو آج دوبارہ جسمانی ریمانڈ کیلئے مقامی عدالت پیش کیا جائے گا تا کہ مزید مسروقہ مال برآمد کیا جا سکے۔کلر سیداں کے عوامی حلقوں نے سب انسپکٹر چوہدری مظہر سجاد کی کارکردگی اور فرض شناسی کی تعریف کی ہے۔

گورنمنٹ پرائمری سکول میرا سنگال میں ضرورت مند طلباء وطالبات میں موسم سرما کی جرسیاں اور فری کاپیاں تقسیم کی گئیں۔

Winter jerseys and free copies were distributed to the needy students of Government Primary School Maira Sangal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،دسمبر,2022)—مخئیر حضرات کے تعاون سے گورنمنٹ پرائمری سکول میرا سنگال میں ضرورت مند طلباء وطالبات میں موسم سرما کی جرسیاں اور فری کاپیاں تقسیم کی گئیں۔شفیق بھٹی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا،اسسٹنٹ کمشنر محمد اعجاز ملک مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے مخیئر حضرات کے تعاون پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ صاحب ثروت افراد کو معاشرے کمزور افراد اور نادار طلبہ طالبات کی مدد کرکے دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ لینی چاہیئے۔تعلیم کے حصول میں دوسروں کی مدد کرنا افضل صدقہ ہے۔ تقریب سے ریٹائرڈ اے سی راجہ زاہد حسین ریٹائرڈ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راجہ محمد یعقوب، راجہ ذوالفقار علی نمبردار،یاسر منصور صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں،راجہ عاصم ریاض صدرایم سی،سردار وسیم و دیگر نے خطاب کیا۔راجہ نوید احمد نے سکول کے راستے کو پختہ کروانے کی یقین دہانی کرائی۔

کلرسٹی فیڈر صبح نو بجے سے دن دو بجے تک کلر شہر اور مضافات میں بجلی بند رہے گی

Kallar Feeder will be off from 9 AM to 2 PM in Kallar city and suburbs

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،دسمبر,2022)—ائیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز منگل کلرسٹی فیڈر رہنے سے صبح نو بجے سے دن دو بجے تک کلر شہر اور مضافات میں بجلی بند رہے گی۔

گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول چوآخالصہ کی سابق پرنسپل مس راجہ وفات پاگئیں ہیں

Miss Raja, former principal of Government Girls Higher Secondary School Choa Khalsa, passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،دسمبر,2022)— گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کی ریٹائرڈ پرنسپل زینت النسا عرف مس راجہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں نمازجنازہ چراہ اسلام آباد میں ادا کی گئی مرحومہ کئی دھائیوں تک محلہ اکبری چوآخالصہ میں مقیم رہیں وہ طویل عرصہ گرلز ہائی سکول چوآخالصہ کی رئیسہ مدرسہ رہیں اور مسائل کے باوجود بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں بڑا اہم کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ چوآ خالصہ کے لوگوں نے ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مس راجہ کی تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا

Show More

Related Articles

Back to top button