DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Inauguration of road through Panjar to Narh with funding of about Rps 70 crores.

پنجاڑ سے نڑھ تقریباً 70 کروڑ کی فنڈنگ سے سڑک کا افتتاح،

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5دسمبر2022)
پنجاڑ سے نڑھ تقریباً 70 کروڑ کی فنڈنگ سے سڑک کا افتتاح،مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی،راجہ وحید احمد خان سمیت دیگر رہنماؤں کی شرکت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل تحصیل کہوٹہ کے پنجاڑ کے مقام پرمستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی،صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی،ٹھکیدار قیوم عباسی، راجہ الطاف حسین،سردار ایم رضاء،سکندر ستی، سردار مظہر اقبال اور دیگر نے پنجاڑ سے نڑھ تقریباً 70 کروڑ کی فنڈنگ سے سڑک کا افتتاح کیا اس موقع پر پی ٹی آئی تنظیمی عہدیداران،کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں مقررنین نے کہا کہ حلقہ پی پی سیون میں 6ارب سے زائد کے منصوبے دیے4ارب روپے کی لاگت سے ٹورازم ہائی وے کا کام جاری ہے جسکو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے ساڑھے تین ارب کے منصوبے دیے ہیں 42کروڑ کی لاگت سے کہوٹہ ایم سی کی حدود میں بلا تفریق ہر گھر کو صاف پانی دیا جائے گامیں نے پی پی پی اور مسلم لیگ ن والوں کو کہا تھا کہ اتنے کروڑو کبھی دیکھے ہیں آج کہتا ہوں کہ کبھی اتنے ارب دیکھے ہیں مسلم لیگ کے35سالوں کے منصوبے میرے35ماہ سے مقابلہ نہیں کر سکتے انہوں نے کہا ملک کی عوام قائد تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ہیں انشاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گئی۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, December 5, 2022)
Inauguration cermony was held of the road through Panjar to Narh with a funding of about 70 crores, the participation of the resigned MNA Sadaqat Ali Abbasi, Raja Waheed Ahmad Khan, and other leaders, Chairman Zakat Usher Committee Inayatullah Sati, Takidar Qayyum Abbasi, Raja Altaf Hussain, Sardar M. Raza, Sikandar Sati, Sardar Mazhar Iqbal. On this occasion, PTI organizational officials, workers and a large number of people participated. In their address on this occasion, the speakers said that more than 6 billion projects have been given in PP7 Constituency for the construction of the Tourism Highway at a cost of 4 billion rupees. The work is in progress and is being completed rapidly while Chief Minister Punjab Chaudhry Pervez Elahi has given three and a half billion projects at a cost of 42 crores.

معروف سماجی شخصیت حاجی محمد زرین بھٹی آف ٹیالہ کی والدہ ماجدہ کی سالانہ برسی کے موقع پر روحانی محفل کا انعقاد

A spiritual gathering was organized on the occasion of the annual death anniversary of the mother of well-known social personality Haji Muhammad Zareen Bhatti of Tiyala

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5دسمبر2022)
معروف سماجی شخصیت حاجی محمد زرین بھٹی آف ٹیالہ کی والدہ ماجدہ کی سالانہ برسی کے موقع پر روحانی محفل کا انعقاد،پیر صاحب آف گولڑہ شریف حضور قبلہ پیر سید معین الحق گیلانی کی خصوصی شر کت،تقریب میں خطیب پاکستان مفتی اقبال چشتی،عالمی شہرت یافتہ ثنا خواں سید الطاف کاظمی سمیت دیگر علمائے کرام اور بڑھی تعدادمیں اہل علاقہ کی شر کت،تفصیل کے مطابق برطانیہ کی معروف اور کاروباری شخصیت حاجی محمد زرین بھٹی حاجی محمد یاسین بھٹی محمد آمین بھٹی کی محمد الیاس بھٹی کی والدہ ماجدہ کی سالانہ برسی کے سلسلے میں دعائیہ محفل کا انعقاد ان کی رہائش گاہ” المعین منزل” ٹیالہ دوبیرن کلاں میں منعقد ہوئی جس میں پیر صاحب آف گولڑہ شریف حضور قبلہ پیر سید معین الحق گیلانی نے خصوصی شر کت کی جبکہ تقریب میں خطیب پاکستان مفتی اقبال چشتی،عالمی شہرت یافتہ ثنا خواں سید الطاف کاظمی،حافظ اجمل قادری، حافظ خالد نقشبندی سمیت کثیر تعداد علمائے کرام، ثنا خوان مصطفیﷺسمیت بڑھی تعداد میں عوام علاقہ نے شر کت اس موقع پر علمائے کرام نے قرآن و سنت کی روشنی میں ماں اور بات کا ادب واحترام کے بارے میں بیا ن کیا، ثنا خوان مصطفیﷺ نے نبی پاک ﷺ کی پاک بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے جبکہ پیر صاحب آف گولڑہ شریف حضور قبلہ پیر سید معین الحق گیلانی اور تمام علماء، شرکائے محفل نے حاجی محمد زرین بھٹی آف ٹیالہ کی والدہ ماجدہ اور تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی تمام شر کائے محفل کی لنگر شریف سے تواضع کی گئی۔

-گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بٹالہ میں سالانہ کھلیں اختتام پذیر ہوگئیں

The annual opening of Government Boys High School Batala has concluded

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر, 05دسمبر2022) —گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بٹالہ میں سالانہ کھلیں اختتام پذیر ہوگئیں۔تقسیم انعامات اور یوم والدین کی پر وکار اور شاندار تقریب میں طلبا نے رنگا رنگ پروگرامز، ٹیبلو، تقاریر اور ملی نغمیں پیش کیئے۔ مہمان خصوصی ممتا ز ماہر تعلیم پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کہوٹہ محمد شبیر راجہ، صدر دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ و صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر، امیدواربرائے جنرل سیکرٹری ٹیچر یونین ضلع رولپنڈی راجہ تیمور اختر، امیر تحریک کوٹین ناصر راجہ سابق کونسلر محمد جہانگیر اور مقامی معززین نے اول دوئم اور سوئم آنے والے کھلاڑیوں، طلبامیں انعامات تقسیم کیئے۔ پرنسپل اشراق جنجوعہ نے اپنے خطا ب میں ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ اور کہا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بٹالہ کی عمارت اانتہائی خطر ناک حالت میں ہے۔ اس کی چھت کسی وقت بھی گر سکتی ہے جس سے طلبا اساتذہ اور ملازمین خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔ مہمان خصوصی ممتا ز ماہر تعلیم پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کہوٹہ محمد شبیر راجہ، صدر دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ و صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر، امیدواربرائے جنرل سیکرٹری ٹیچر یونین ضلع رولپنڈی راجہ تیمور اختر، امیر تحریک کوٹین ناصر راجہ سابق کونسلر محمد جہانگیرنے اپنے خطا ب میں گرنمنٹ بوائز ہائی سکول بٹالہ کے طلبا کی شاندار پر فارمنس کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ اور کہا کہ پرنسپل اشراق جنجوعہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیئے کھلیں انتہائی مفید ہیں۔ ہمارے بچوں کی بد قسمتی ہے کہ ہمارے پاس تحصیل کہوٹہ میں کھلاڑیوں کے لیئے کھیل کا کوئی میدان اور سہولیات مسیر نہ ہیں۔ جبکہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہ ہے۔ ٹیلنٹ کو نکھارنے اور سامنے لانے کے لیئے پرنسپل اشراق جنجوعہ اور ان کی ٹیم نے انتہائی محنت اور فرض شناسی سے قدم اٹھایا۔ ایسے اساتذہ ہمارا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں وہا ں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ سرکاری سکولوں میں حکومت اساتذہ کو اضافی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ سہولیات فراہم کرے توتعلیم کے میدان میں انقلاب آسکتا ہے۔

تحریک انصاف کے مستعفیٰ ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور چیئرمین
آر ڈی اے طارق مرتضیٰ کے خلاف اپنی ہی جماعت کے سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان، سابق تحصیل صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی اور سابق امیدوار قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ قائد اعظم تحصیل کہوٹہ راجہ طارق عظیم پھٹ پڑے۔

Unrest in PTI camp between sadaqat Ali Abbassi group and Col M Shabbair Awan group

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر, 05دسمبر2022) — تحریک انصاف کے مستعفیٰ ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور چیئرمین آر ڈی اے طارق مرتضیٰ کے خلاف اپنی ہی جماعت کے سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان، سابق تحصیل صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی اور سابق امیدوار قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ قائد اعظم تحصیل کہوٹہ راجہ طارق عظیم پھٹ پڑے۔ تحریک انصاف کے مستعفیٰ ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور چیئرمین آر ڈی اے طارق مرتضیٰ نے تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرکے مسلم لیگ (ن) اور مخالف سیاسی جماعتوں کو ترقیاتی فنڈز دیئے۔ حالیہ ضمنی الیکشن میں کہوٹہ اور کلر سیداں سے 70ہزار ووٹ لینے والے امیدوار ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان کو نہ صرف ضمنی الیکشن میں جماعت کے اندر مفاد پرستوں نے نقصان پہنچایا بلکہ اب تحریک انصاف کی تقریبات اور میٹنگز میں کرنل (ر) شبیر اعوان اور ان کے سپورٹرز اور ووٹرز کو نظر انداز کرکے تحریک انصاف کے مستعفیٰ ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور چیئرمین آر ڈی اے طارق مرتضیٰ نے تحریک انصاف میں گروپ بندی کو فروغ دیا۔ کلر سیداں،دھن گلی روڈ اور کہوٹہ سٹی واٹر سپلائی صرف اور صرف کرنل (ر) شبیر اعوان کا کارنامہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف و سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان اور ضلع رہنما تحریک انصاف خورشید ستی، سابق امیدوار قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ قائد اعظم تحصیل کہوٹہ راجہ طارق عظیم نے کہوٹہ شہر کے معروف معالج اور سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر علیم کی رہائش گاہ پر ان کی جانب سے دیئے اسقتبالیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ان موقع پر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے شکیل قریشی ایڈووکیٹ، راجہ مجیب اللہ ستی،سابق سیکرٹری تحصیل کہوٹہ تظرف ستی، سابق کونسلر کہوٹہ سٹی ماسٹر (ر) نواز قریشی، مظہر قریشی، نوید ستی، صدر خواتین ونگ تحصیل کہوٹہ میڈم نعیم گل اور دیگر مقررین اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کارکنوں نے بھی خطاب کیا۔ اور مقررین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ صداقت عباسی اور طارق مرتضیٰ نے تحریک انصاف کو دھڑے بندی اور گروپوں میں تقسیم کردیا۔ ساڑھے تین سال تک صداقت عباسی اور طارق مرتضیٰ نے کہوٹہ اور کلر سیداں کو بجلی،گیس کے منصوبوں سے محروم رکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرنل (ر) شبیراعوان کی کاوشوں سے واٹر سپلائی کہوٹہ سٹی کے لیئے 50لاکھ کی گرانٹ جاری کرا دی گئی ہے۔ سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان، سابق تحصیل صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی اور سابق امیدوار قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ قائد اعظم تحصیل کہوٹہ راجہ طارق عظیم نے کہا کہ سستی شہرت والے جھوٹے اور بے بنیاد پراپیگنڈے کر کے عوام کو گمراہ نہ کریں۔ حلقہ کے عوام نے 70ہزار سے زائد ووٹ دے کر خرید لیا۔ دھاندلی سے ضمنی الیکشن میں ہرایا گیا۔ صداقت عباسی نے ایم پی اے راجہ صغیر کی وساطت سے تحریک انصاف کے فنڈز مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کو دیئے۔ ہم نے اس وقت بھی احتجاج کیا۔مگر ایم این اے صداقت عباسی بضد رہے کہ میں شمالی پنجاب کا صدر ہوں میرا صوبائی اسمبلی کا امیدوار راجہ صغیر ہو گا۔ راجہ صغیر نے تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔ جس سے ہمارا احتجاج سچ ثابت ہوا۔ نظریاتی کارکنوں کو کارنر کرنے والے خو ش آمدی ٹولے ناکام ہونگے۔ 80کروڑ کے منصوبوں کے افتتاح کرنے والے افتتاحی تقریب 80بندے جمع نہ کرسکے۔ ہمیشہ اصولوں پر مبنی صاف ستھر ی سیاست کو فروغ دیا۔ 90کروڑ کی ترقیاتی کام بطور ایم پی اے حلقہ میں کرائے۔ افتتاح افتتاح کھیلنے کی بجائے عملی اقدامات کو فروغ دیا۔ واٹر سپلائی کہوٹہ سٹی کے لیئے 10کروڑ گرانٹ کے اجراء کا صرف اعلان کرکے عوام کو گمراہ نہ کیا جائے۔کرنل شبیر اور خورشید ستی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ موجودہ بحران سے ملک کو صرف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہی نکال سکتے ہیں۔ ہم تحریک انصاف عمران خان کے نظرئیے کا قائل ہیں۔کرنل شبیر نے کہا کہ عمران خان نے میرے گھر آکر مجھے عزت بخشی۔ خون کے آخری قطرے اور آخری سانس تک عمران خان ساتھ ہوں۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج تک میرا پولنگ اسٹیشن اور میری یونین کونسل جیت نہ سکے۔ ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفا کی۔ اس موقع پر استقبالیہ تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان،ورکرز اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کرنل شبیرکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button