کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،دسمبر,2022)—کلر سیداں میں واقع موٹر سائیکلوں کی ورکشاپ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے نتیجے میں ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔دکان میں موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس،دو عدد موٹر سائیکلز،دو عدد لیپ ٹاپ اور ایک عدد نمبر پلیٹ تیار کرنے والی قیمتی مشین بھی جل گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے آگ پر قابو پا لیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 04, December 2022)—Thousands of rupees worth of goods got burnt as a result of a fire in a motorcycle workshop located in Kallar Syedan. K’s spare parts, two motorcycles, two laptops and a valuable number plate-making machine were also burnt. On receiving the information, Rescue 1122 vehicle reached the spot and brought the fire under control.
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلرسیداں بشارت محمود اعوان نے سموٹ،سر صوبہ شاہ اور چوآخالصہ میں سبزی اور دودھ کی دوکانوں کو چیک کیا
Assistant Director of Agriculture Extension, Basharat Mahmood Awan checked the vegetable and milk shops in Smot, Sar sooba shah, and Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،دسمبر,2022)—اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلرسیداں بشارت محمود اعوان نے سموٹ،سر صوبہ شاہ اور چوآخالصہ میں سبزی اور دودھ کی دوکانوں کو چیک کیا۔ سبزیاں اور دودھ مہنگا بیچنے والے دکانداروں کو مجموعی طور پر 26 ہزار روپے جرمانے کیا۔
چوآخالصہ کے نواحی گاؤں میرابھٹیاں میں صوفی بزرگ محمد یعقوب کا سالانہ عرس
Annual Urs of Muhammad Yaqoob in Maira Bhattian being held today Sunday
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،دسمبر,2022)—چوآخالصہ کے نواحی گاؤں میرابھٹیاں میں صوفی بزرگ محمد یعقوب کے سالانہ عرس کی تقریب آج بروز اتوار بعد نماز ظہر منعقد ہو رہی ہے جس سے خصوصی خطاب پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان کا ہوگا،راجہ گلستان خاں،راجہ داؤد اقبال اور دیگر نے احباب کو شرکت کی دعوت دی ہے۔
برطانیہ سے کلرسیداں کے گاؤں منیاندہ میں آنے والے محمد یونس منہاس کی جانب سے تیس افراد کو گرم بستر بھی مہیا کیئے گئے
Muhammad Yunus Minhas, who came from the UK to the village of Manianda provides bedding for 30 people effected by floods
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،دسمبر,2022)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی کی جانب سے الخدمت کلرسیداں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فاضل پور ضلع راجن پور میں 60 بچوں میں جیکٹس اور برطانیہ سے کلرسیداں کے گاؤں منیاندہ میں آنے والے محمد یونس منہاس کی جانب سے تیس افراد کو گرم بستر بھی مہیا کیئے گئے۔
گورنمنٹ ہائی سکول نلہ مسلماناں میں ہیڈ ماسٹر صاحب کے ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں محفل میلاد کا انعقاد۔
Millad held on the retirement of the headmaster of Government High School Nala Muslimana
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،دسمبر,2022)— گورنمنٹ ہائی سکول نلہ مسلماناں میں ہیڈ ماسٹر صاحب کے ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں استاتذہ کرام کے علاوہ سماجی شخصیت حاجی محمد زرین بھٹی کی بھی شرکت۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس محفل سے خطاب کرتے ہوئے دینی و سماجی شخصیت حاجی محمد زرین بھٹی نے طالب علموں کو دل لگا کر پڑھنے کی تلقین کی انہوں نے طالب علموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ والدین اور استاتذہ کرام آپ کی کامیابی کے لیے محنت کرتے ہیں آپ بھی اپنے والدین اور استاتذہ کرام کی محنت کو راہگاں نہ جانے دیں دل لگا کر پڑھیں اور اپنا اور اپنے استاتذہ کرام اور والدین کا نام روشن کریں۔ حاجی زرین بھٹی نے ہیڈ ماسٹر صاحب کو خدمات کو سراہا۔
الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے لیب ٹیکنیشن اکمل شہزاد گھلو آف دریا خان کے چچا گزشتہ روز خانیوال میں انتقال کرگئ
Uncle of Akmal Shahzad Ghalu of Al-Khidmat Foundation Kallar Syedan, died yesterday
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،دسمبر,2022)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے لیب ٹیکنیشن اکمل شہزاد گھلو آف دریا خان کے چچا گزشتہ روز خانیوال میں انتقال کرگئے الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان،امیر جماعت اسلامی جاوید اقبال،حاجی ابرار حسین، ڈاکٹر راجہ ربنواز،راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ،اکرام الحق قریشی اور نعمان ساجد نے مرحوم کی وفات پر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
خرم رشید ہاشمی کو گاؤں میرا میں سپرد خاک کردیا گیا
Khurram Shezad buried in his village Maira
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،دسمبر,2022)—کلرسیداں کے قریب تھوہا روڈ پر کار کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان خرم رشید ہاشمی کو گاؤں میرا میں سپرد خاک کردیا گیا،مرحوم یو بی ایل کہوٹہ کے کیشیئر انجم رشید ہاشمی کے بھائی تھے۔ نماز جنازہ میں معروف عالم دین علامہ محمد اقبال قریشی،بلوچستان ہاوس اسلام آباد کے پروٹوکول آفیسر عابد ہاشمی،راجہ شیر بہادر،عمران خان ایڈووکیٹ،بابو محمد منیر قاضی،قاضی زاہد نعیم،محمد یوسف ہاشمی،قاضی زاہد نعیم،عبدالقیوم ہاشمی، محمد بشیر ہاشمی،علی افسر بھٹی،ماسٹر نجابت حسین،اکرام الحق قریشی،افتخار احمد قریشی،احسان الحق قریشی،ساجد قریشی،جاوید قریشی،شکیل قریشی،خاور ہاشمی،عشرت حسین اور دیگر نے شرکت کی یاد رہے کہ مرحوم کے لواحقین نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو فی سبیل اللہ معاف کردیا ہے۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،دسمبر,2022)—سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن (خواتین) ضلع راولپنڈی و سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر حاجی چوہدری اخلاق حسین، نائب صدر غلام ربانی، جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر شیخ حسن سرائیکی اور جنرل سیکرٹری سردار وسیم نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی خالہ اور ایم این اے محترمہ طاہرہ اورنگزیب کی ھمشیرہ سابق سینیٹر محترمہ نجمہ حمید کی وفات پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ مسلم لیگ ن کی نہ صرف سینئر رہنما تھیں بلکہ ایک گراں قدر اثاثہ تھیں،اللہ پاک مرحومہ کے دراجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔