Slough, UK / AJK; Peer Syed Imtiaz Hussain Shah Bukhari passed away namaz e janaza held in Slough
سجادہ نشین دربار عالیہ جنجھوڑہ شریف ضلع کوٹلی آزاد کشیمر قبلہ پیر سید امتیاز حسین شاہ بخاری کی نماز جنازہ سلاو کی مرکزی جامع مسجد ڈائمنڈ روڈ میں ادا کی گئی
سلاو,یو کے؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، افتخاروارثی ،03 ,دسمبر، 2022)—سجادہ نشین دربار عالیہ جنجھوڑہ شریف ضلع کوٹلی آزاد کشیمر قبلہ پیر سید امتیاز حسین شاہ بخاری کی نماز جنازہ سلاو کی مرکزی جامع مسجد ڈائمنڈ روڈ میں ادا کر دی گئی۔ مرحوم کی تدفین ان کے آبائی شہر کوٹلی آزاد کشیمر میں ہو گئی۔ نماز جنازہ میں سینگڑوں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم پیر سید امتیاز حسین شاہ بخاری سید علی عباس شاہ بخاری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے والد اور سجادہ نشین دربار عالیہ بنڈھور شریف پیر سید اکرام حسین شاہ بخاری کے سسر تھے۔ نماز جنازہ کی امامت بھی پیر سید اکرام حسین شاہ بخاری نے کی۔ نماز جنازہ کے بعد بانی قائد منہاج القرآن ممتاز عالم دین۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاصب نے بذریعہ فون اجتماعی دعا کروائی۔ انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے کہا۔ پیر سید امتیاز حسین شاہ بخاری ایک اچھے نیک سیرت انسان تھے ان کی دینی سوشل خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گئی۔ میں ذاتی طور پورے خاندان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ مرحوم کے بیٹے سید علی شاہ بخاری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ نے شرکا جنازہ سے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ موت اٹل حقیقت ہے ہمیں سب کو چاہے کہ اپنی موت کی تیاری رکھیں جو کسی وقت بھی آسکتی ہے جس طرح پورے برطانیہ سے بڑی تعداد نے تمام احباب نے نماز جنازہ میں شرکت کی میں ذاتی طور پر اور پورے خاندان کی طرف سے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ والد محترم کے ساتھ لوگوں کی محبت اور عقیدت میری زندگی کا سرمایہ ہے جو ناقابل فراموش ہے۔ پیر سید اکرام حسین شاہ بخاری نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا مرحوم قبلہ پیر سید امتیاز حسین شاہ بخاری ہمارے خاندان کی بزرگ بڑی شخصیت تھے ان کی کمی مدتوں پوری نہیں ہو سکے گئی۔ آج کیمونٹی کا ہر فرد ان کی موت پر افسردہ ہے۔ برطانیہ کے ممتاز قانون دان بیرسٹر قاری محمد منیر کے نعتیہ کلام نے سماں باندھ دیا نمازہ جنازہ میں۔ آزاد کشیمر کے سابق وزیر محمود ریاض۔ سابق مئیر سلاو چوہدری شفیق۔ سابق صدر پاکستان ویلفیر ایسوسی ایشن راجہ محمد ایوب۔ بیرسٹر اظہر چوہان۔ راجہ علی نواز۔ سردار شکیل ایڈووکیٹ۔ سابق کونسلر چوہدری شریف۔ چوہدری بشارت۔ سابق مئیر لوٹن ریاض بٹ،سابق مئیر کونسلر طاہر ملک، پروفیسر امتیاز چوہدری، شبیر ملک، پروفیسر ممتاز بٹ، ملک غلام محی الدین ایڈووکیٹ، شکیل زمان راجہ، عرفان چوہدری، مرزا اسلم، مرزا شفیق، مرزا رحیم عظیم، مرزا محمد اسماعیل، راجہ ممتاز، راجہ محمد اسماعیل لوٹن، مظفر ملک بولٹن، راجہ انور خان وٹفورڈ، راجہ اسلم خان وٹفورڈ،ندیم مہر۔ چوہدری زوالفقار سابق کونسلر منور چیچی۔ حافظ اسرار۔تنویر پاشا نوٹنگھم اور اس کے علاوہ برطانیہ بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اس کے ساتھ مقامی علماکرام کی بڑی تعداد بھی جنازہ میں شریک ہوئی۔
Slough, UK / AJK ; (Pothwar.com, Iftikhar Warsi, 02, December 2022)-The funeral prayer of Sajjada Nashin Darbar Alia Janjhora Sharif District Kotli Azad Kashmir Qibla Pir Syed Imtiaz Hussain Shah Bukhari was offered in the main Jamia Masjid of Slough. The burial will take place in his hometown Kotli Azad Kashmir. Hundreds of people participated in the funeral prayer in Slough. The funeral prayer was also led by Pir Syed Ikram Hussain Shah Bukhari. After the funeral prayer, the founding leader of Minhaj Al-Qur’an, the eminent religious scholar, Professor Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri Sasab led a congregational prayer over the phone.
بلدیاتی الیکشن کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے عوام کواپنے امیدوار وں کی نامزدگی کااختیاردیا
Pakistan People’s Party Azad Kashmir has authorized the people to nominate their candidates for local body elections, Chaudhry Munir Akhtar and Khawaja Oman
چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،03 ,دسمبر، 2022)—پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے راہنماوں چودھری منیر اخترآف ڈھانگری بہادر حال مقیم نیویارک امریکہ اورخواجہ عمان آف ڈومال حال مقیم برطانیہ نے کہاہے کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے عوام کواپنے امیدوار وں کی نامزدگی کااختیاردیاجس کے نتیجہ میں تعلیم یافتہ باکردار باصلاحیت نوجوان امیدوار وں کی نامزدگی ہوئی اورایک بہترین ٹیم سامنے آئی ہے یونین کونسل فیض پورشریف میں چودھری خوشنود علی امیدوار برائے ضلع کونسل نامزدہوئے یونین کونسل کے مختلف آٹھ وارڈز کے لئے جوامیدوار نامزدہوئے ان میں چودھری منیر احمدچودھری وقار یونس چودھری طلعت جاویدمحمدقیوم احمدچودھری محمدریئس طارق محمود ساجدمحمود شامل ہیں چودھری خوشنود علی ایک بہترین ٹیم کے ساتھ الیکشن مہم چلارہے ہیں آزادکشمیر کے سینئرترین سیاستدان سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید کی بہترین سرپرستی اورچودھری قاسم مجید ایم ایل اے کی قابل فخر قیادت میں پوری ٹیم بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی یونین کونسل فیض پورشریف کی تعمیروترقی کامشن جاری رکھیں گے جوگزشتہ چالیس سال سے تسلسل کے ساتھ جاری ہے چالیس سال سے جاری عوام کی خدمت کامشن جاری رہے گاعوام علاقہ اس خدمت کے مشن کوآگے بڑھانے کے لئے چودھر ی عبدالمجیدسابق وزیر اعظم آزادکشمیر اورچودھری قاسم مجید کی قیادت پربھرپوراعتماد کااظہار کررہے ہیں چالیس سالہ شاندار خدمات کاعوام کی جانب یہ بہترین اعتراف ہے جس کی وجہ سے یونین کونسل فیض پورشریف کے تمام امیدواروں کوعوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور ان کی کامیابی یقینی ہے