کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،دسمبر,2022)—خواتین پر تشدد کے منفی اثرات سے عوام کی آگاہی کے سلسلے میں کلرسیداں میں خواتین کی واک ہوئی جس سے پی ٹی آئی کی رہنما میڈم نبیلہ انعام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد جہالت کی علامت ہے عورت کو ناتواں سمجھ کر اسے تشدد کرنا مردانگی قرار دینے والے اصل میں احساس محرومی کے شکار لوگ ہیں جو خواتین پر تشدد کے ذریعے اپنی مسلسل ناکامیوں کو چھپانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کس کو اس بات میں شک ہے کہ عورت کسی کی بیٹی بہن بیوی اور ماں بھی ہے اس کے باوجود اسے چاردیواری کے اندر اور باہر تحفظ حاصل نہ ہونا معاشرے کے منہ پر طمانچہ نہیں تو اور کیا ہے؟برجیس جیلانی نے کہا کہ عورت آپ کے کل کے روشن مستقبل کی ضامن ہے اس پر تشدد کرنے والے اپنے آنے والے کل کو تاریک کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات اسلام میں خواتین کے دی گئی عظمت عزت اور حقوق کو دل سے تسلیم کریں تاکہ معاشرے میں خواتین پر جاری تشدد کا خاتمہ ممکن ہو۔اس موقع پر واک میں شریک خواتین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 03, December 2022)- In order to raise public awareness about the negative effects of violence on women, a women’s walk was held in Kallar Syedan, which was addressed by PTI leader Madam Nabila Inam, She said that violence against women is a sign of ignorance and those who consider violence against women as masculinity are actually deprived people who want to hide their continuous failures by violence against women. There is no doubt that a woman is someone’s daughter, sister, wife, and mother, yet she is not protected inside and outside the wall of their home, what else is it if not a slap on the face of society? She said that now is the time for all sections of society to recognize the dignity and rights given to women in Islam by heart so that women in society But it is possible to end the ongoing violence. On this occasion, the women participating in the walk also carried placards with different slogans written on them.
کلر تھوہا خالصہ کارپٹ روڈ پر تیزرفتار کار کی ٹکر سے نوجوان موٹرسائیکل سوار خرم ہاشمی جاں بحق
Khurram Hashmi of Maira killed in a fatal motorbike accident on Kallar Thoa Khalsa carpet road
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،دسمبر,2022)—کلر تھوہا خالصہ کارپٹ روڈ پر تیزرفتار کار کی ٹکر سے نوجوان موٹرسائیکل سوار خرم ہاشمی جاں بحق،دیگر حادثات میں پانچ افراد زخمی،پہلا حادثہ جمعہ کے روز پیش اس وقت پیش آیا جب خرم ہاشمی سکنہ میرا موٹرسائیکل پر کلرسیداں آ رھا کہ ماں نی بن کے مقام پر سامنے سے دوسری گاڑی کو اوورٹیک کرتی گاڑی نے پوری شدت سے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے موٹر سائیکل سوار خرم ہاشمی موقع پر ہی دم توڑ گیا یادرہے کہ دس فٹ چوڑی کارپٹ روڈ پر تیزرفتاری اور بے احتیاطی کے باعث حادثات روزمرہ کا معمول بنتے چلے جا رہے ہیں۔ادھر مک موڑ میں تیز رفتار گاڑی نے باپ بیٹے کو زخمی کر دیا جبکہ سکوٹ موڑ پر ٹرک حادثے میں تین موٹرسائیکل سوارزخمی ہو گئے۔
ملک بھر کے 29 اضلاع کے ساڑھے تین کروڑ لوگ سیلاب سے بری طرح سے متاثر ہوئے,الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر میاں عبد الشکور
Three and a half million people in 29 districts across the country were badly affected by the floods, said Mian Abdul Shakur, the central President of Al-Khidmat Foundation Pakistan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،دسمبر,2022)—الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر میاں عبد الشکور نے کہا ہے کہ ملک بھر کے 29 اضلاع کے ساڑھے تین کروڑ لوگ سیلاب سے بری طرح سے متاثر ہوئے الخدمت نے ان کے ریسکیو ریلیف کے بعد ان کی بحالی کا کام دن رات شروع کر رکھا ہے ہم نے مریضوں کو ہسپتال لانے کی بجائے جدید سولہ موبائل یونٹ قائم کرکے انہیں مریضوں کے گھروں کی دہلیز تک لے کر گئے ہیں انہوں نے متاثرہ اضلاع کے تمام یتیم بچوں کی الخدمت کی جانب سے مکمل کفالت کا بھی اعلان کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز متاثرین سیلاب کے لیئے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے ضلع راولپنڈی کے سینکڑوں رضاکاروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سلام رضاکار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں نظامت کے فرائض راجہ محمد جواد نے انجام دیئے،میاں عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت نے پانچ ایکڑ تک کے پانچ ہزار سے زائد متاثرین سیلاب کاشتکاروں کی زمینوں کی آبادکاری کے لیئے انہیں نہ صرف معیاری بیج اور کھاد کی سہولت مہیا کی ہے بلکہ نجی کمپنیوں کے ذریعے گندم کی فصل سے جڑی بوٹیوں کے خاتمے کو بھی ممکن بنایا ہے جس سے متاثرہ علاقوں میں گندم کی ریکارڈ پیداوار کی توقع ہے ہم متاثرہ علاقوں میں مساجد اور مدارس کی مرمت بھی کروا رہے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ الخدمت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے تمام یتیم بچوں کی اپنی کفالت میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، الخدمت ان کی خوراک صحت تعلیم سمیت ان کی تمام ضروریات اپنے ذمے لے گی۔ انہوں نے بلوچستان کو ملک کا مظلوم صوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ستم رسیدہ صوبہ ہے جہالت کی وجہ سے وہاں پر دھشتگردی نے جنم لیا ہے وہاں کی بیوروکریسی حکومتیں اور نواب وہاں کی اس صورتحال کے اصل ذمہ دار ہیں۔ راولپنڈی چیمبرز آف کامرس کے سہیل الطاف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں نے قوم کو مایوس کیا ہے جماعت اسلامی اور الخدمت تاریکی میں روشنی کی کرن کی ہیں یہ سامنے آئیں اور تمام سیاستدانوں کو چارٹر آف اکانومی کرنے پر مجبور کریں ورنہ ہم کسی بڑے سانحہ کا شکار ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان اقوام میں وہی ملک سر اٹھا کر چل سکتے ہیں جو معاشی طور پر مضبوط ہوں ہمیں آج سنگین معاشی بحرانوں کا سامنا ہے۔جماعت اسلامی کے امیر شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ الخدمت نے تعصب کی عینک اتار کے مخلوق خدا کی خدمت کی یہی وجہ ہے دنیا بھر میں اس کی شفافیت کو سراہا جارہا ہے۔نیشنل لیبرفیڈریشن کے صدر شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ سوا تین کروڑ لوگ اجڑ گئے حکمران اور میڈیا تماشائی بنا رہا مگر الخدمت مایوس لوگوں کی امید بنی،الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب کے صدر حاجی شیخ رضوان نے کہا کہ پوری انسانیت الخدمت کے رضاکاروں کی خدمات کی معترف ہیں جنہوں نے بلا رنگ و نسل ریسکیو ریلیف اور بحالی کا کام کرکے اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔تقریب سے سیدعارف شیرازی،چوہدری منیر احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ضلع بھر کے سینکڑوں رضاکاروں اور عطیات فراہم کرنے والوں کے جذبے اور ہمت کے اعتراف میں انہیں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیئے گئے۔
پوٹھوہاری پروگرام بسم اللہ کراں کی ایک رنگارنگ کلر سیداں میں منعقد ہوئی
Pothohari program Bismillah Karan was organized in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،دسمبر,2022)—پوٹھوہاری پروگرام بسم اللہ کراں کی ایک رنگارنگ کلر سیداں میں منعقد ہوئی جس کے میزبان الحاج اسلم بانی اور چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر مہمان خصوصی تھے تقریب میں سید منتظر امام رضوی،سید ثاقب امام رضوی، میڈم لبنیٰ نے بھی شرکت کی،معروف شعر خواں فرحت عباس اور حافظ ناصر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس موقع پر ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں۔