DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Faisal Janjua, Headmaster of Gov Boys High School Mowara organises uniforms to the deserving students at the school

کہوٹہ; گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مواڑہ کے ہیڈ ماسٹر فیصل جنجوعہ سکول میں مستحق طلباء کو یونیفارم فراہم کر نے کے لیے ٹیم بنای

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3دسمبر2022)
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مواڑہ تحصیل کہوٹہ کے ہیڈ ماسٹر فیصل جنجوعہ کا عظیم کارنامہ،میڑک کے بچوں کی بنائی گئی ٹیم نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے سکول کے مستحق طالب علموں کا جوتے، جرسی اور سکول ڈریس لے کر دیے،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مواڑہ تحصیل کہوٹہ کے ہیڈ ماسٹر فیصل جنجوعہ نے اپنے سکول کے میڑک کے چند طالب علموں پر مشتمل ایک ٹیم بنائی جس کو انہوں نے ایک اچھی ہمدردی والی عظیم سوچ دی کہ اپنی جیب خرچ میں سے کچھ بچا کر اپنے ان طالب علم بھائیوں پر خرچ کر یں جو مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل کر نے میں راہ جاتے ہیں یا وہ بچے جو مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے نئے جوتے، جرسی، ڈریس نہیں خرید سکتے ان کی مدد کرنی چاہے جس پر جماعت دہم سال2022-23 کے کچھ طلباء نے ہیڈ ماسٹر فیصل جنجوعہ ساتھ مل کر مورخہ 17 اگست 2022 کو ”آخرت کا خزانہ ” کے نام سے سکول ھذا میں طلباء کی مالی معاونت کے لئے تنظیم کی بنیاد رکھی ان طلباء سجاد اللہ، صارم علی، زین علی، نوریز یوسف، احمر علی نے اپنے جیب خرچ سے عطیہ باکس بنوایاگذشتہ روز30 نومبر کو جب ان طلباء نے باکس کھولا تو ماشائاللہ سکول کے طلباء کے 10865 جمع ہو چکے تھے ان پیسوں سے ماشائاللہ 12 مالی طور پر کمزور طلباء کے لئے جوتے اور 8 طلباء کے لئے جرسیاں 13800روپے میں خریدی گئیں۔ انشائاللہ قطرہ قطرہ دریا بنے گا اور یہ تنظیم سارے علاقے میں اچھے اچھے کام کرے گی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مواڑہ تحصیل کہوٹہ کے ہیڈ ماسٹر فیصل جنجوعہ نمائندے سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے ان بچوں پر فخر ہے جنہوں نے اس دور میں بھئی ہمددری کی ایک عظیم مثال قائم کی جس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ ہم نے ان مستحق بچوں میں یہ اشیاء اس طرع تقسیم کی ہے کہ کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہوئی اس طرع سے جہاں ان مستحق بچوں کی مدد ہو گئی وہاں پر ان کی عزت نفس بھی کو بھی ٹھیس نہیں پہنچی۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, December 3, 2022)
Faisal Janjua, the headmaster of Government Boys High School, Mowara, donated shoes, jerseys, and school dresses to the deserving students of the school. Faisal Janjua, the headmaster formed a team of students from his school, to whom he gave a kind and compassionate idea to save some of their pocket money and spend it on their fellow students. Those who are unable to get an education due to poor financial conditions or those children who cannot buy new shoes, jerseys, or dresses due to poor financial conditions would help them. Some students along with Headmaster Faisal Janjua on 17th August 2022 founded an organization named “Akhrat ka Khazana” for the financial support of students in the school.

معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری شبیر حسین کے بیٹوں کی شادی

The marriage of the sons of the well-known political and social figure Chaudhry Shabbir Hussain

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3دسمبر2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری شبیر حسین کے بیٹوں کی شادی میں معروف ن لیگی رہنماء چیئرمین چوہدری صداقت حسین سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری شبیر حسین کا صاحبزادے،سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری انصر محمودکے بھتیجے انجم شبیر اور رخسار شبیر رشتہ ازواج میں منسلک ہو گے دعوت ولیمہ میں مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین چوہدری صداقت حسین نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر دیگر مہمانوں میں راجہ طاہر ایوب، چوہدری سہیل احمد، محمد شکیل، چوہدری ظہیر عرف منگی، راجہ فیصل کیانی، محمد صدیق، چوہدری طارق، چوہدری تیمور طارق، محمد منظور، سجاد حسین یوکے، چوہدری محمد ظریف عرف سائین، چوہدری محمد انیس، بابر راجپوت، محمد آفتاب عرف طافی، جنرل کونسلر حاجی مالک حسین،چوہدری صداقت حسین ڈڈل، چوہدری طالب حسین ڈڈل، چوہدری غالب حسین ڈڈل، راجہ راجاسب،آزاد داوڑوزیرستان،فواد خان،چوہدری حسین،طیب الرحمن،محمدریاست، آزاد خان سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر معروف ن لیگی رہنماء چیئرمین چوہدری صداقت حسین نے دونوں دولہا بھائیوں کو مبارکباد پیش جبکہ میزبان چوہدری شبیر حسین اور چوہدری انصر محمودنے تمام مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں سے کی گئی۔

تھوہار وڈ پر موٹر سائیکل سوار نوجوان روڈ حادثہ میں جان بحق

Khurram Rashid of Maira killed in a fatal accident on Thoa road

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر, 03دسمبر2022)— تھوہار وڈ پر موٹر سائیکل سوار نوجوان روڈ حادثہ میں جان بحق ہو گیا۔خرم رشید نامی نوجوان گاؤں میرا مٹور کا رہائشی تھا۔ حادثہ کلر سیداں کےقریب تھو ہاخالصہ رو ڈ پر ہوا۔ تفصیل کے مطابق جمع کے روز خرم رشید ولدعبدالرشید اپنے موٹر سائیکل پر کلر سیداں فوجی فاؤنڈیشن سکول سے اپنی ہمشیرہ کو لینے جا رہا تھا کہ کلرسیداں کے قریب تھوہار وڈ پر سامنے سےآنے والی ایک تیز رفتار کرولا کار نے اس کو ٹکر ماردی۔ جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کلر سیداں
لایا گیا۔ جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا۔ کہوٹہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button