مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2دسمبر2022) پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلت و لاپرواہی کہوٹہ شہر میں منشیات فروشوں اور ڈاکو راج،عوام کا کوئی بھی پر سان حال ہے،ڈاکو راج دن دیہاڑے لوٹ مار کا بازار گرم مون پلازہ ملک احمد کی ریڈی میڈ کی دوکان اور دیگر کئی دوکانوں کے تالے توڑ کر صبح سات بجے کے قریب چور سامان لے گئے اسی طرح مسعود پلازہ، کلب لائن میں بھی گزشتہ روز چوری ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں دھپری کے علاقہ میں نا معلوم مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے راہ چلتے لوگوں سے لاکھوں روپے چھین لیے جبکہ راولپنڈی بورد میں تعینات سردار ادریش کے کزن کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی موٹریں چوری شہر اور گردنواح میں غیر قانونی سلح کی بھرمار باہر سے آکر کاروبار کرنے والے افراد نے لاکھوں روپے دیکر شہر میں دوکانیں خرید رکھی ہیں اور اس کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی کا کام عروج پر ہے جبکہ جگہ جگہ کباڑیوں نے گودام رکھے ہیں جہاں چرسی پوڈری لوگوں کی موٹریں و دیگر سامان چوری کر کے انکے ہاتھ فروخت کرتے ہیں حساس علاقے مین ایسی سرگرمیاں اور بغیر چیکنگ اور اجازت ایسے لوگوں کا آنا لمحہ فکریہ ہے نوجوان نسل سکولوں کے بچے ان جرائم میں ملوث ہو رہے ہیں تھانہ کہوٹہ میں ستر سے زائد اہلکاران ہونے چاہیے مگر صرف42اہلکاران موجود ہیں جن میں کرکٹ میچ یا کوئی احتجاجی تحریک ہو کہوٹہ سے آدھے سے زائد نفری وہاں بھیج دی جاتی ہے جبکہ کہوٹہ تھانہ میں 5سے7اہلاران بچ جاتے ہیں شہری تاجر عدم تحفظ کا شکار شہریوں اور عوام علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ تھانہ کہوٹہ میں نفری پوری کی جائے گشت کے لیے موٹر سائیکل اور دیگر جدید سہولیات مہیا کی جائیں اور کرپٹ عملے کو فوری تبدیل کیا جائے۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, December 2, 2022) Negligence and carelessness of police station Kahuta, drug dealers and bandits rule in Kahuta city, unknown armed masked robbers took away lakhs of rupees from people walking on the road. Business people from outside have bought shops in the city by paying millions of rupees and under the guise of this business, illegal arms and drugs. School children are getting involved in these crimes, Public demanded from the Chief Minister of Punjab, IG Punjab that police station Kahuta should be fully manned, motorbikes and other modern facilities should be provided for patrolling and the corrupt staff should be replaced immediately.
پی پی پی کے 55یوم تاسیس
55th Foundation Day of PPP celebrated in Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2دسمبر2022) پاکستان پیپلز پارٹی مزدوروں غریبوں کسانوں کی جماعت ہے شہید ذولفقار علی بھٹو نے مظلوموں غریبوں کو زبان دی ظلم کے خلاف ڈٹے رہے ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہو، ترقیاتی کاموں کے جال بچھانا ہوں، بین الاقوامی سطح میں پاکستان یا اسلام کا علم بلند کرنا ہو بھٹو ہر جگہ زندہ ہے اور رہے گا شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری نے مشکلات کاٹیں جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں پاکستان ک روشن مستقبل کی دلیل PPP ہی آصف علی زرداری روشن سیاست کر رہے ہیں جنہوں نے تمام جماعتوں کا اکٹھا کر کے ملک کی ترقی خوشحالی کو فوقیت دی آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے عمران خان نے نسل نو کو جو کلچر دیا وہ نا قابل تلافی نقصان پہنچائے گا گالی گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا قوم عمران خان کی حقیقت خان چکی ہے ان خیالات کا اظہار پی پی پی کے 55یوم تاسیس کو موقع پر پی پی پی کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر علی کیانی نے اپنے بیان میں کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر اورچیئرمین جوائنٹ آف سٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا کو مبارکباد
Congratulations to Lieutenant General Syed Asim Munir and Chairman Joint Staff Committee Sahir Shamshad Mirza.
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2دسمبر2022) فوج کا ایک ایک سپاہی ہمارے سر کا تاج ہے پا ک فو ج کے نئے سپہ سالار لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر اورچیئرمین جوائنٹ آف سٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار منیب سدوزئی نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے سرحدوں کے دفاع اور ملک میں امن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ آج بھی دنیا بھر کی طاقت ور ممالک بلخصوص ملک دشمن ممالک ہماری ملک کی بہادر فوج سے ناصرف خوفزدہ ہیں بلکہ کسی ملک کی طاقت نہیں کہ وہ میلی آنکھ سے ہمارے ملک کی طرف دیکھ سکے تاہم دشمن ممالک کی ہرممکن کوشش ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں بگاڑ پیدا کئے رکھا جائے اور پاک فوج اور عوام کے درمیان محبت اور اپنائیت والے سلسلے میں دوری پیدا کی جائے تاہم بیرونی واندرونی ملک دشمن عناصر اس گھنونی سازش میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے عبد المجید مغل کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی پاک افواج پر فخر ہے اور ملک کا بچہ بچہ ملک کے ایک ایک فوجی جوان کوعزت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور پاک افواج کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین اور ملک کی سلامتی کے لئے شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔