DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PPP Tehsil Kallar Syedan celebrate 55th foundation day

پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں نے 55واں یوم تاسیس منایا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،دسمبر,2022)—پیپلز پارٹی کو ختم کرکے کے خواب دیکھنے والے گواہ رہیں ہم آج اپنی پارٹی کی 55 واں یوم تاسیس منا رہے ہیں اور اسے ختم کرنے کی سازشیں کرنے والوں کا آج کوئی نام لیوا نہیں ہے بھٹو کل کی طرح آج بھی زندگی ہے اور رہتی دنیا تک زندگی رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے بدھ کے روز کلرسیداں میں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت پیپلزپارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کی،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران ملکی سیاست کا فتنہ ہے اس کا بدترین دور اپنے بدترین انجام کو پہنچ چکا ہے آصف علی زرداری کی دانشمندی سے اتحادی حکومت مسائل کو حل کر رہی ہے عمران کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا،پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری سعدیہ عباسی نے کہا کہ آزادکشمیر کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پنجاب میں بھی ہماری فتح کی نوید ثابت ہو گی،محمد اعجاز بٹ نے کہا کہ بھٹو کا نام رہتی دنیا تک باقی رہے گا ملک و قوم کے لیئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی قوم اس احسان کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔اس موقع پر نوید اختر مغل،عبدالعزیز پاشا نے بھی خطاب کیا تقریب میں تحصیل صدر چوہدری دانش غفور،عاطف اعجاز اور دیگر بھی موجود تھے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 01, December 2022) PPP Tehsil Kallar Syedan celebrated 55th foundation day, During the speech it was said, Be a witness to those who dreamed of ending the People’s Party, Bhutto is alive today like yesterday and will continue to be alive till the end of the world. These views were expressed by the speakers while addressing the establishment day ceremony in Kallar Syedan on Wednesday, which was presided over by the president of PPP Tehsil Kallar Syedan, Muhammad Ijaz Butt, while the president of Peoples Party district Rawalpindi, Chaudhry Zaheer Mehmood, addressed the ceremony. He said that Imran is the temptation of the country’s politics, his worst era has reached its worst end, the coalition government is solving the problems with the wisdom of Asif Ali Zardari, Imran’s era will never come back, People’s Party Women’s District General Secretary Sadia Abbasi said that the success of the People’s Party in the elections of Azad Kashmir will be a sign of our victory in Punjab as well. Pakistan’s nuclear program was founded by Zulfiqar Ali Bhutto, the nation will always remember this kindness. Naveed Akhtar Mughal, Abdul Aziz Pasha also addressed the ceremony.

بہت جلد پنجاب میں پرویزالہی کی حکومت آئینی طریقے سے ختم کردی جائے گی،چوہدری ظہیر محمود

Very soon the government of Parvez Elahi will be abolished in a constitutional way in Punjab, Chaudhry Zaheer Mehmood

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،دسمبر,2022)—پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی سن لے آصف زرداری سن لیں بہت جلد پنجاب میں پرویزالہی کی حکومت آئینی طریقے سے ختم کردی جائے گی، نیا وزیراعلی پیپلز پارٹی سے ہوگا۔انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا دور گزر چکا یہ ہمارے بھگوڑوں کے تعاون سے بھی کوئی بڑا جلوس نہ نکال سکی وفاق ہر چڑھانے کرنے والا راولپنڈی سے ہی سے پنجاب کے پی کے کی حکومتیں ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ واپس پلٹ گیا اسے اسلام آباد میں داخل ہونے کی جرات ہی نہ ہوئی یہ صاحب اسلام آباد آتے تو انہیں بھی اس بار پتہ لگ جانا تھا۔انہوں نے کلرسیداں کے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں میں تقسیم کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا یہ فیصلہ عوام دشمنی پر مبنی ہے عوام کسی کو بھی یہ حق نہیں دیتے کہ وہ جب چائیں انہیں مری اور گوجرخان میں شامل کردیں انہوں نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہراورجسٹس سمن رَفعت امتیاز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج مستقلی کی منظوری

Approval of permanency of Justice Arbab Muhammad Tahir and Justice Suman Rafat Imtiaz as Additional Judges in Islamabad High Court

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،دسمبر,2022)—صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان ،جسٹس ارباب محمد طاہراورجسٹس سمن رَفعت امتیاز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج مستقلی کی منظوری دی۔صدر مملکت نے مستقلی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی ہے یاد رہے کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا تعلق کلرسیداں سے ہے یہ ملک کے معروف اور سینئر قانون دان سردار محمد اسحاق مرحوم کے فرزند اور سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود کے بھتیجے ہیں

معلم قرآن و محسن انسانیت کانفرنس ,کلیام شریف کے سجادہ نشین سائیں شعبان فرید مہمان خصوصی

Mohsin Inasaniyat Conference held in Kallar Syedan, Sajjada Nasheen of Qaliyam Sharif Sain Shaban Farid was the special guest

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،دسمبر,2022)—تمام مسالک کا مرکز اور منزل و محور اطاعت خداوندی و رسول ﷺہے صوفیائے اکرام نے بھی درباروں پر سجدے کرنے اور نیاز دینے کی نہیں بلکہ عام افراد کو اللہ کے قریب لانے کی تعلیمات دی ہیں احکامات الہی اوراطاعت رسول ﷺکے بغیر نجات ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار مختلف مسالک کے علمائے کرام نے بدھ کے روز تحریک غلامان رسول اور تحریک فکر تصوف کلرسیداں کے زیر اہتمام معلم قرآن و محسن انسانیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں دربار عالیہ کلیام شریف کے سجادہ نشین سائیں شعبان فرید مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن راجہ محمد صدیق،جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،امیر جماعت اسلامی جاوید اقبال،صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد توقیر اعوان نے بھی خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض مفتی زاھد یوسف نے سرانجام دیئے تقریب میں پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود، تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ،پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے صدر یاسر منصور،قمر ایاز،عثمان شاہد،چوہدری شفقت محمود، جماعت اہلسنت کے محمد احسان،سید حامد علی شاہ،مفتی محمد اکبر اویسی،حافظ سہیل اشرف ملک،ملک امریز حیدر،راجہ طارق سلیم دھمیال،شیخ قمراسلام و دیگر سیاسی زعما بھی موجود تھے۔پیر سائیں شعبان فرید نے کہا کہ اللہ کی وحدانیت پر کسی کو کوئی اختلاف نہیں،تعلیمات کی ابتدا رب سے شروع ہوکر رب پر ہی ختم ہوتی ہیں تعلیمات کے فروغ کا انداز جدا ہو سکتا ہے مگر تمام کا مرکز و محور اللہ تعالیٰ اور نبی کریم ﷺکی ذات اقدس ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تصوف اور صوفیا نے محبت کے ذریعے لوگوں کے رشتوں کو اللہ سے مضبوط کیا ہے ہم نے ہمیشہ واضع کیا ہے نذرونیاز سے نہیں نجات کا راستہ قرب الٰہی ہے بزرگان دین کی تعلیمات کا مقصد عام لوگوں کو اللہ کے قریب کرنا ہے حاجت روا صرف اللہ ہے اسی سے مانگنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سب غور سے سن لیں جس کے شر سے اس کا ہمسایہ، محفوظ نہیں وہ کبھی مومن ہو ہی نہیں سکتا،انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلیم یافتہ طبقہ،نادار غریب اور بیمار لاچار افراد اغیار کی چالوں میں جلد آ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آج کے معاشرے میں دینی تعلیمات سے دور ہوتے چلے جارہے ہیں بڑوں کا احترام اور چھوٹوں پر شفقت دین اسلام کا درس ہے والدین کی آج بچوں سے دوری نے گھریلو نظام پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیئے ہیں۔انہوں نے چغلی کو ترک کرنے پر زور دیتے ہوئے اسے آج کے فساد کی بڑی وجہ قرار دیا اور کہا کہ لوگ اسے گناہ نہیں سمجھتے جبکہ یہ تمام فساد اور جھگڑوں کی اصل وجہ ہے انہوں نے مریدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کسی کا بھی مرید ہو اسے روزمحشر اپنے اعمال کا حساب ضرور دینا پڑے گا۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رکن راجہ محمد صدیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت پر پہرہ دینا ہر مسلمان پر فرض ہے آج قادیانیوں کو ہمارے اداروں تک رسائی دی جا رہی ہے ہمیں اپنے نبی کے دشمنوں کو اپنا دوست نہیں کھلا دشمن سمجھنا چاہیئے ہمارے علما وقت کی نزاکت کو محسوس کریں اپنے باہمی اختلافات ترک کرکے متحد ہو کر نہ صرف امت کی رہنمائی کریں بلکہ منظم سازش کے تحت قادیانیوں کو آگے بڑھنے سے روکا جائے ورنہ ہم روزمحشر اللہ اور نبی کے سامنے سرخرو نہ ہوسکیں گے،جے ہو آئی کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا کہ ہم آج فتنوں کے دور سے گزر رہے ہیں ایسے میں ہمیں ایمان کی سلامتی کے لیئے کسی اللہ والے کی رہنمائی درکار ہیں جو لوگ دین و دنیا کی سلامتی کے خواہاں ہیں وہ اللہ والوں سے اپنا تعلق مضبوط کرکے خود کو محفوظ کرلیں۔تقریب سے امیر جماعت اسلامی محمد جاوید،الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان،قاری محمد اجمل قادری،ثاقب حمید، طیب الرحمان چشتی نے بھی خطاب کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button