DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Inauguration ceremony held by Tehreek-e-Insaf central leader and Member of National Assembly Sadaqat Abbasi in Kahuta city

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی کی کہوٹہ شہر میں افتتاحی تقریب

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر, 1دسمبر2022) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی کی کہوٹہ شہر میں افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران مسلم لیگ (ن) مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگی ایم پی اے راجہ صغیراحمد پر کڑی تنقید۔ساڑھے 7ماہ میں شاہد عباسی اور راجہ صغیر نے مرکز میں حکومت ہونے کے باوجود ایک روپے کا ترقیاتی کام نہ کرایا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی نے کہوٹہ ٹور ازم ہائی وے اور کہوٹہ میں یونیورسٹی کیمپس کے منصوبوں کی مخالفت کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا۔
کہوٹہ میں گرلز اور بوائز کالجز میں الگ الگ یونیورسٹی کیمپس کا منصوبہ منظور کرایا مگر افسوس سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ منصوبہ ختم کرادیا۔ تقریب سے خطاب کے دوران تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی نے اپنی جماعت کے مقامی رہنماؤں سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی، سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان اور سابق تحصیل صدر راجہ خورشید ستی کا نام لیئے بغیر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ دن کو تحریک انصاف جبکہ رات کے اندھیرے میں پیپلز پارٹی کے نعرے لگاتے ہیں۔ کلر، دھن گلی روڈ ایک ارب 54کروڑ کا میگا پراجیکٹ نہ صرف میں نے منظور کرایا بلکہ اس منصوبے کا افتتاح بھی میں نے کیا۔ مگر افسوس میری اپنی جماعت کے یہ لوگ مخالفت میں اس منصوبے کا کریڈٹ سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے ایک خط کو دے رہے ہیں۔ اور کہتے ہیں کہ یہ منصوبہ راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کے دوران منظور کرایا۔اس موقع پر چیئرمین آر ڈی اے طارق مرتضی اور صدر تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان سمیت تمام مقررین نے مسلم لیگ(ن) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے ستاون اور پی پی سات کی ناا ہل مسلم لیگی قیادت عرصہ
25سال حلقہ پر مسلط رہی مگر افسوس تعلیم، صحت، پانی اور دیگر مسائل پر کوئی توجہ نہ دی۔ ہم نے 35سال کے حکمرانوں سے 35ماہ میں زیادہ کا م کرائے۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, December 1, 2022) During the speech of the central leader of Tehreek-e-Insaf and Member of the National Assembly Sadaqat Abbasi in the city of Kahuta, he said, Muslim League (N) central leader and former prime minister Shahid Khaqan Abbasi and Raja Sagheer did not do one rupee’s worth of development work despite being in the government at the center in 7 and a half months. Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi proved anti-people by opposing Kahuta tourism highway and university campus projects in Kahuta.
The project of separate university campuses in girls’ and boys’ colleges in Kahuta was approved, but unfortunately, former prime minister Shahid Khaqan Abbasi canceled this project.

مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی، چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ اورراجہ وحید احمد خان کہوٹہ شہر میں کروڑوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح

Resigned MNA Sadaqat Ali Abbasi, Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza, and Raja Waheed Ahmed Khan inaugurated projects worth crores of rupees in Kahuta city

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 1دسمبر2022)
مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی، چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ اورراجہ وحید احمد خان کہوٹہ شہر میں کروڑوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح،علیوٹ سے نڑالہ،بٹوہا سے پیکاں،ساعی کوٹ سے بملوٹ اور پنجاڑ چوک سے راولپنڈی کروڑوں روپے کی سڑکوں کا افتتاح،انشاء اللہ عوام کے تمام مسائل ان کی دیلیز پر حل ہو نگے عوام نے دیکھ لیا صرف دعوئے کون کر تا اورعملی کام کون کر تا ہے ان خیالا ت کا ظہار مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی، چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ،راجہ وحید احمد خان نے تحصیل کہوٹہ کے مختلف علاقوں علیوٹ سے نڑالہ،بٹوہا سے پیکاں،ساعی کوٹ سے بملوٹ اور پنجاڑ چوک سے راولپنڈی کروڑوں روپے کی روڈوں کا افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سٹی صدر راجہ الطاف حسین،جنرل سیکرٹری سردار ایم رضا،صدر یوتھ ونگ سکندر ستی، جنرل سیکرٹری راجہ وجاہت مسعود،سردار مظہر، ملک آصف سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے شر کت کی اپنے خطاب میں مقررنین نے کہا کہ حلقہ پی پی سیون میں 6ارب سے زائد کے منصوبے دیے4ارب روپے کی لاگت سے ٹورازم ہائی وے کا کام جاری ہے جسکو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے ساڑھے تین ارب کے منصوبے دیے ہیں 42کروڑ کی لاگت سے کہوٹہ ایم سی کی حدود میں بلا تفریق ہر گھر کو صاف پانی دیا جائے گامیں نے پی پی پی اور مسلم لیگ ن والوں کو کہا تھا کہ اتنے کروڑو کبھی دیکھے ہیں آج کہتا ہوں کہ کبھی اتنے ارب دیکھے ہیں مسلم لیگ کے35سالوں کے منصوبے میرے35ماہ سے مقابلہ نہیں کر سکتے انہوں نے کہا ملک کی عوام قائد تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ہیں انشاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گئی۔

راجہ خالد پرویز آف گھوئی راجگان کا پیر مراد شاہ غاز ی ؒ کے دربار پر حاضری

Attendance of Raja Khalid Pervez of Ghui Rajgan at the shrine of Pir Murad Shah Ghazi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 1دسمبر2022)
حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پرویز آف گھوئی راجگان کا پیر مراد شاہ غاز ی ؒ کے دربار پر حاضری ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعاہیں،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پرویز آف گھوئی راجگان نے اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ کھڑی شریف جا کر ممتاز روحانی شخصیت پیر مراد شاہ غاز ی ؒ کے دربار پر حاضری دی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی اس موقع پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کے یہ نیک بندے جنہوں نے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت میں گزاری اور اللہ کی پیروی میں راہ کر اس کی مخلوق سے پیار کیا اور ان دین اسلام کی دعوت دی جن کی بددلت بر صغیر میں اسلام نازل ہوا انہوں نے کہاہ اولیا اللہ کے یہ مزار رشد و ہدائت کے روشن مینار ہیں یہاں آکر دلی سکون میسرہو تا ہے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button