کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،نومبر,2022)—سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے یونین کونسل نلہ مسلماناں ڈھوک حسنال سابق امیدوار برائے چیئرمین تنویر ناز بھٹی کی سفارش پر بجلی کی وولٹیج کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے نیا ٹرانسفارمر نصب کروا دیا،اہل علاقہ نے ان سے اظہار تشکر کیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 30, November 2022)- Ex-Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi and MPA Raja Sagheer Ahmad on the recommendation of former candidate for Chairman Tanveer Naz Bhatti, installed a new transformer keeping in mind the lack of electricity, in Dhok Hasnal, Nala Muslimana, the residents of the area expressed their gratitude to him.
کلرسیداں شہر اور چوک پنڈوری میں مختلف دکانداروں کو مہنگی سبزیاں فروخت کرنے پر مجموعی طور پر 9000 روپے جرمانہ
A total fine of Rs 9000 was imposed on various shopkeepers in Kallar Seydan city and Chowk Pindori for selling expensive vegetables
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،نومبر,2022)—اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلرسیداں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بشارت محمود اعوان نے کلرسیداں شہر اور چوک پنڈوری میں مختلف دکانداروں کو مہنگی سبزیاں فروخت کرنے پر مجموعی طور پر 9000 روپے جرمانہ کیا۔
یپلز پارٹی کے 55ویں یوم تاسیس کی تقریب آج بروز بدھ دن ساڑھے تین بجے کلرسیداں میں منعقد ہو رہی ہے
The 55th foundation day ceremony of PPP is being held today, Wednesday at 3.30 pm in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،نومبر,2022)—پیپلز پارٹی کے 55ویں یوم تاسیس کی تقریب آج بروز بدھ دن ساڑھے تین بجے کلرسیداں میں منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ کریں گے،اس موقع پر کیک بھی کاٹا جائے گا۔
پولیس کی کاروائی،قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
Police action, wanted criminal arrested in case of murder and attempted murder
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،نومبر,2022)—کلر سیداں پولیس کی کاروائی،قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری مجرم سجاد نے زمین کے تنازعہ پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے خاتون سیاں بی بی کو قتل،نجم الحسنین اور ساجدہ بیگم کو زخمی کر دیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ ستمبر2022تھانہ کلرسیداں میں درج کیا گیا تھا،اشتہاری مجرم زنیان عرف عدنان پہلے ہی گرفتار ہوکر چالان ہو چکا ہے۔
ہم سب کی پہلی ترجیح الیکشن لڑنا نہیں مسلم لیگ ن کو مضبوط بنانا ہونا چاہیئے, چوہدری افتخار احمد وارثی
The first priority of all of us should be strengthening the Muslim League-N, not contesting elections, Chaudhry Iftikhar Ahmad Warsi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،نومبر,2022)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ ہم سب کی پہلی ترجیح الیکشن لڑنا نہیں مسلم لیگ ن کو مضبوط بنانا ہونا چاہیئے ملک کو خطرات اور ڈیفالٹ سے بچانا موجود حکومت کا بڑا کارنامہ ہے جس کا اعتراف نہ کرنا زیادتی ہوگی۔ انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کے اذھان میں مسلسل جھوٹ بھول کر زہر گھولا ہے عمران خان اپنے اقتدار کی چار سالہ کارکردگی بیان کریں انڈوں مرغوں اور پناہ گاہوں کے علاؤہ لوگوں کو گھروں کے نام پر بے گھر کرنے کے سوا کچھ اور نہیں کیا مخالفین کی تذلیل کی گئی،سیاست میں برداشت اور رواداری کے کلچر کو یکسر گالم گلوچ میں تبدیل کیا گیا جو ان کے صفوں میں چلا جائے وہ پاک دامن کہلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گوجرخان ہی نہیں پورے راولپنڈی ڈویژن میں مسلم لیگ کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ہماری سیاست ن لیگ اس نواز شریف شہباز شریف کی بدولت قائم ہے یہ مضبوط ہوں گے تو ہم سیاسی میدان میں مخالفین کا بہتر انداز میں مقابلہ کرسکیں گے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی پہلی ترجیح الیکشن لڑنا نہیں مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنا ہے الیکشن وہی لڑے گا جسے پارٹی قیادت نامزد کرے گی الیکشن لڑنا ہی ناگزیر نہیں ہوتا سیاسی عمل میں شریک رہنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔