DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Right of public way dispute Clash between two groups, men and women injured in village Kallana

کہوٹہ کے علاقہ کلاہنہ راستے کا تنازعہ دو گروپوں کے مابین تصادم مرد و خواتین زخمی

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30نومبر2022)
کہوٹہ کے علاقہ کلاہنہ راستے کا تنازعہ دو گروپوں کے مابین تصادم مرد و خواتین زخمی تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقہ کلاہنہ میں راستہ کے تنازعہ دو گروپوں کے مابین تصادم فائرنگ لڑائی جھگڑے میں تین خواتین سمیت چھ افراد زخمی پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقہ کلاہنہ میں راستہ کے تنازعہ پر مخالف گروپ کی فائرنگ سے محمد ذیشان اور محمد عدنان شدید زخمی ہوئے جنکو ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ طبی امداد کے بعد ہولی فیملی ریفر کر دیا گیا بعد ازاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑے پتھراو کی وجہ سے تین خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے یاد رہے کہ کچھ روز قبل مسجد کی جانب جانے والے راستے سے روکنے کی بنا پر پٹواری اور گردوار کی موجودگی میں بھی لڑائی جھگڑا کیا گیا

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 30 November 2022)
According to the details of Kahuta police station, in a road dispute between two groups, in the Kahuta area of ​​Kallana, six people, including three women, were injured in the fight, according to police sources of Kahuta police station. Muhammad Zeeshan and Muhammad Adnan were seriously injured due to the firing of the opposing group over the road dispute in Kallana, they were referred to Holy Family after medical treatment at THQ Hospital Kahuta. Due to this, four persons including three women were injured. It should be remembered that a few days ago, a fight broke out in the presence of Patwari and Gurdawar due to the blocking of the road leading to the mosque.

محکمہ واپڈا کے فوکل پر سن مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئرمین راجہ ندیم احمد کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

 WAPDA focal person Raja Nadeem Ahmed visited the various union councils of the constituency

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30نومبر2022)
محکمہ واپڈا کے فوکل پر سن مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئرمین راجہ ندیم احمد کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ،شادی کی تقریبات میں شرکت جبکہ فوتگی والے گھروں میں بھی حاضری دی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزمسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت محکمہ واپڈا کے فوکل پر سن چیئرمین راجہ ندیم احمدنے حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا اورشادی کی تقریبات میں شرکت کی شادی کی مبارکباد پیش کی جبکہ فوتگی والے گھروں میں بھی حاضری دی مر حومین کے لیے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی چیئرمین راجہ ندیم احمدنے اے کے مال کہوٹہ کے اونر کاروباری شخصیت چوہدری خضران لطیف کی بھائی چوہدری عنصر لطیف کی شادی میں شرکت کی، سکوٹ سردار محمد سلیم کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی،یوسی دوبیرن ممیال سماجی شخصیت برادر چوہدری سعید احمد کے برادرز کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی،ڈاکٹر چوہدری عنصرمحمود کے برادر ان لاء کے دعوت ولیمہ میں شر کت کی جبکہ یو سی گف سنجوروالے ایڈوکیٹ راجہ قمر سلطان کے والد مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

تحصیل کہوٹہ کی تمام یونین کونسلوں سے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے ایم این اے صداقت علی عباسی،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ اورتحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان کی قیادت میں حقیقی آزادی لانگ مارچ میں بھر پور شرکت

Youths of PTI youth wing from all union councils of Kahuta tehsil participated in the real Azadi long march under the leadership of MNA Sadaqat Ali Abbasi, Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza and Tehsil President PTI Raja Waheed Ahmed Khan

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30نومبر2022)
تحصیل کہوٹہ کی تمام یونین کونسلوں سے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے ایم این اے صداقت علی عباسی،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ اورتحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان کی قیادت میں حقیقی آزادی لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کر کے اسے کامیاب کر نے شکریہ ادا کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ جنرل سیکرٹری نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ وجاہت جنجوعہ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ میں تحریک انصاف کے کارکنان، تنظیمی عہدے داران، اور مختلف ونگز جن میں انصاف یوتھ ونگ، خواتین ونگ، لیبر ونگ، انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن، عمران ٹائیگر، انصاف ٹریڈر ونگ اور انصاف وکلا ونگ نے بھر پور شرکت کی جبکہ تحصیل کہوٹہ کی تمام یونین کونسلوں سے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے ایم این اے صداقت علی عباسی،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ اورتحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان کی قیادت میں حقیقی آزادی لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کی انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی کی خاطر، اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر، عزم عالی شان کی خاطر اور خوشحال پاکستان کی خاطر، پاکستان بھر سے بالخصوص راولپنڈی حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور حصہ لینے پر دلیر، جرات مند، غیور اور محب وطن پاکستانیوں کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں۔

لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر اور ساحر شمشاد مرزا کو مبارکباد

 Lt Gen Syed Asim Munir and Sahir Shamshad Mirza congratulated

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30نومبر2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید ذوالقرنین بخاری آف پنیالی سیداں نے اپنے بیان میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر اور ساحر شمشاد مرزا کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،پاک فوج کے سپہ سالار اورچیئرمین جوائنٹ آف سٹاف کمیٹی تقرری پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں نئے آرمی چیف ملک پاکستان کی سلامتی اور ملکی حالات میں بہتری لانے کے لئے اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ آج دشمن صرف افواج پاکستان پر نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ یہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ملک و ملت کی حفاظت میں مصروف عمل ہے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت اور اسرائیل گذشتہ کئی دھائیوں سے مختلف طرح سے پاکستان کی سالمیت کے درپے ہیں اور ملک میں انتشار کے خواہاں ہیں پاک افواج نے دشمنوں کی تمام تر ریشہ دوانیوں کو ناکام بنایاانہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہر آڑے وقت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عہد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری شان اور آن ہے دشمن ہمارے ملک کی طرف جو دیکھنے کی ہمت نہیں کرتا اس کی واحد وجہ ہماری مسلح افواج ہے پاک فوج پر بے بنیاد الزامات سے قوم کے جذبات اور احساسات مجروع کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے پاک فوج مثالی نظم و ضبط کا حامل ادارہ ہے، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے، بہادری و جرات اور عزم و استقلال ہماری پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ قوم اور پاک فوج کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی فوج پر تنقید ملکی سلامتی کو دا پر لگانے کے مترادف ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button