DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Gujar Khan; Traffic accident on Miana Mohra Daultala road, 1 person dead and 3 injured
میانہ موہڑہ دولتالہ روڈ پر ٹریفک حادثہ، 1 شخص جاں بحق 3افراد شدید زخمی

گوجرخان: (پوٹھوار ڈاٹ کام,، 30,نومبر 2022) — گزشتہ رات کیری ڈبہ اور مہران کار دولتالہ روڈ پر میانہ موہڑہ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئیں جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں ایک شدید زخمی 37سالہ عدنان نامی شخص سر پر اور جسم کے دیگر حصوں شدید چوٹیں آنے سے جان کی بازی ہار گیا جبکہ دیگر 3 زخمی افراد عمر شہزاد عمر 36سال ،سفیر عمر 45سال اور حمزہ عمر 25سال شامل ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوراً 2 ایمبولینسز اور ایک ریسکیو وہیکل موقع پر پہنچ گئیں جہنوں نے تمام زخمیوں اور جاں بحق ہوئے والے شخص کی لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گجر خان منتقل کر دیا




