DailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: The 1st Death anniversary of the late and eminent political and social leader of Dhangri Bahadur Ch Singher Hussain is observed with devotion and respect.

ڈھانگری بہادر کے ممتازسیاسی وسماجی راہنماچودھر ی سنگرحسین مرحوم ومغفور کی پہلی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،30 , نومبر 2022)— ڈھانگری بہادر کے ممتازسیاسی وسماجی راہنماچودھر ی سنگرحسین مرحوم ومغفور کی پہلی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی اس موقع پرمرحوم کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے سالانہ ختم شریف کااہتمام کیاگیاقرآنی خوانی فاتحہ خوانی اورمحفل نعت کااہتمام کیاگیادعائیہ تقریب کااہتمام چودھری مطلو ب حسین مظہرحسین نقشبندی منظور حسین اورمحمدفارس نے کیاحضرت مولانا پیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے دعائیہ تقریب سے خصوصی خطاب کیا اوردعاکرائی مظہرحسین نقشبندی نے ختم شریف پڑھا پیش ازیں منعقدہ محفل پاک کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاقاری محمداشفاق نے تلاوت کلام پا ک کی سعادت حاصل کی ناصراقبال مدنی نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیامولانا محمد عرسان نے بھی خطاب کیاسالانہ ختم شریف کی تقریب میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

Chakswari ; (Pothwar.com, Allah Ditta Bismal, 30, November 2022)- On this occasion, the first death anniversary of the prominent political and social leader of Dhangri Bahadur Late Chaudhry Sanger Hussain, was celebrated with devotion and respect. Quranic reading, Fatiha reading and Naat ceremony were organized. Chaudhary Matloob Hussain Mazhar Hussain Naqshbandi Manzoor Hussain and Muhammad Faris conducted the prayer. Maulana Pir Muhammad Habibur Rahman Mehboobi Sajjad Nashin Astana Alia Faizpur Sharif gave a special address at the prayer. Tilawat was started with the recitation of the Holy Quran, Qari Muhammad Ashfaq had the privilege of reciting the Holy Quran.

چودھری وقار یونس کوڈھانگری بہادر کے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے,چودھری شعبان المعروف شیرا حال مقیم برطانیہ

Chaudhry Waqar Younis has full support from the people of Dhangari Bhadaur, Chaudhry Shaban “Shera” currently residing in the UK

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،30 , نومبر 2022)— ڈھانگری بہادر کے ممتاز سیاسی سماجی راہنماچودھری شعبان المعروف شیرا حال مقیم برطانیہ نے کہاہے کہ چودھری وقار یونس امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر4ڈھانگری بہادر یونین کونسل فیض پورشریف کوڈھانگری بہادر کے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے ان شاء اللہ بھاری اکثریت سے کونسلر منتخب ہوں گے اورعوام علاقہ کی بے لوث خدمت کریں گے انہوں نے ان خیالات کااظہار برطانیہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ھانگری بہاد ر کے عوام علاقہ کی تعمیروترقی اور اپنی فلاح وبہبود کے لئے چودھری وقار یونس کووو ٹ دے کراپنی سیاسی بصیرت کاعملی اظہار کریں گے اورچودھری وقار یونس عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنابھرپور کردار اداکریں گے

سردار تنویر الیاس کو بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے پر مبارکباد

Congratulations to Sardar Tanveer Ilyas for conducting local body elections, Mirza Tufail Hussain Khan, Ex (ret) DSP

لندن۔یوکے ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، ،30 , نومبر 2022)— وزیر اعظم آزاد کشمیر کو کامیاب بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مرزا طفیل۔ آزاد کشمیر پولیس کے سابق ڈی ایس پی DSP (ریٹائرڈ) و مرکزی چیئرمین جموں و کشمیر ہیومین رائٹس فورم جناب مرزا طفیل حسین خان ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں آزاد ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعظم جناب سردار تنویر الیاس کو بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ جن کا انعقاد اکتیس برس بعد ممکن ہو پایا ہے۔ آزاد کشمیر انتظامیہ نے مرحلہ وار انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت 27 نومبر 2022ء بروز اتوار کو مظفرآباد ڈویژن میں اپنے محدود وسائل، ریاستی مشینری اور سکیورٹی کے بل بوتے پر انتہائی خوش اسلوبی اور پُرامن طریقہ سے ووٹ کروا دیئے ہیں۔ جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی۔ جس پر وہ وزیر اعظم آزاد کشمیر، الیکشن کمیشن آف آزاد کشمیر اور آزاد کشمیر پولیس فورس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مرزا طفیل حسین خان ایڈووکیٹ نے ریاستی باشندوں کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادیئ کشمیر کے بیس کیمپ آزاد خطہ کے عوام باشعور ہیں۔ جنہوں نے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا جمہوری حق استعمال کیا اور اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ کاسٹ کیا۔ جو ان کا نمائندہ بنے گا۔ اور ان کو درپیش مسائل حل کروائے گا۔ جبکہ علاقہ میں عوامی فلاح و بہبود سمیت ترقیاتی کام کروائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button