مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28نومبر2022) پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے سنئیر نائب صدر چیئر مین RDAراجہ طارق محمود مرتضیٰ نے ایک بیان میں کہا کہ کہوٹہ شہر کے لیے42کروڑ کی واٹر سپلائی جسکا چند روز قبل افتتاح ہوا تھا اسکے لیے دس کروڑ کے فنڈز ریلیز ہو گے ہیں جبکہ مزید 15کروڑ بھی جلد ریلیز ہو جائیں گے آپ اس سکیم پر فلفور کام شروع کر دیا جائے گا انھوں نے کہا کہ صداقت علی عباسی کی زیر نگرانی علاقے کی تعمیر و ترقی کا کام تیزی سے جاری ہے بہت جلد کہوٹہ پنڈی اور کہوٹہ جیوڑہ روڈ کا افتتاح بھی کر کے کام شروع کر دیا جائے گا راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ ہر یوسی میں صداقت علی عباسی، ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی و دیگر قائدین کی قیادت میں سینکڑوں ورکروں کارکنان اور نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور انکا شکریہ ادا کرتا ہوں انھوں نے کہا کہ میں بھرپور طریقے سے حلقہ پی پی سیون کے عوام اپنے کپتان کی کال پر ہزاروں کی تعداد میں نکلے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حقیقی آزادی دور نہیں راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان،جنرل سیکرٹری سردار ایم رضا، سٹی صدر راجہ الطاف حسین، یوتھ ونگ کے صدر سکندر ستی، جنرل سیکرٹری راجہ وجاہت مسعودکی خصوصی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکر عمران خان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے میرا مشن بلا تفریق عوام کی خدمت ہے میں نے اس سے قبل بھی کہوٹہ میں کروڑوں کے ترقیاتی کام کرائے ٹور ازم ہائی وے جو ارباوں کا منصوبہ اسے مکمل ہونے سے اس علاقے میں نہ صرف ترقی ہو گی بلکہ نوجوانوں کو روزگار ملے گا صاف پانی کہوٹہ کے شہریوں کو مہیا کرنا میرا مشن ہے
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 28 November 2022) Pakistan Tehreek-e-Insaf District Rawalpindi Senior Vice President Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza said in a statement that funds of 10 crores are released for the water supply of 42 crores for Kahuta city, which was inaugurated a few days ago, while another 15 crores will be released soon. Raja Tariq Mehmood Murtaza said that in every UC, I pay tribute to the hundreds of workers and youth under the leadership of Sadaqat Ali Abbasi, MPA Major (R) Latasab Satti, and other leaders and thank them. Yes, he said that the people of PP7 came out in thousands on the call of their captain. This proves that real freedom is not far away. General Secretary Sardar M. Raza, City President Raja Altaf Hussain, Youth Wing President Sikandar Satti, and General Secretary Raja Wajahat Masood were praised. He said that PTI workers will respond to every call from Imran Khan. My mission is to serve the people without discrimination. The completion of the tourism highway, which is a multi-billion project, will not only lead to development in this area but will also provide employment to the youth. It is my mission to provide clean water to the citizens of Kahuta.
صحافی راجہ اسد محمود کے خلاف من گھڑت مقدمے کی پر زور مذ مت
Strong condemnation of fabricated case against journalist Raja Asad Mehmood
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28نومبر2022) صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیرکے زیر صدارت پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)کا ہنگامی اجلاس پوٹھوہار پریس کلب کے سینئر صحافی راجہ اسد محمود کے خلاف من گھڑت مقدمے کی پر زور مذ مت کرتے ہیں،ظلم و جبر اور جھوٹے مقدمات صحافیوں کو حق و سچ لکھنے سے نہیں روک سکتے پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)اپنے صحافی بھائیوں سے ساتھ کھڑا ہے پوٹھوہار پریس کلب کے سینئر صحافی راجہ اسد محمود کے خلاف درج مقدمہ خارج نہ کیا گیا تو ڈویژن بھر کے صحافی سڑکوں پر آجا ہیں گے ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیرنے پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب کیا اس موقع پرسرپرست اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان،آڈٹ آفیسر حاجی عبدا لریشد،جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ، سنیئر صحافی ساجد جنجوعہ، سیکرٹری اطلاعات ندیم سرفراز چوہان، افتخار غوری،راجہ شاہد اجمل،فیضان جنجوعہ اور عاصم نذیر نے شرکت کی اس موقع پر تمام ممبران نے پوٹھوہار پریس کلب کے سینئر صحافی راجہ اسد محمود کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کی اس موقع پر پریس کلب کہوٹہ کو مزید مضبوط اور فعال بنانے اور مرحوم صوفی محمد ایوب اور راجہ گلشن ضمیر مرحوم کی صحافتی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے حق اور سچ کی صحافت کو فروغ دیں گے آخر میں بانیان پریس کلب کہوٹہ مرحوم صوفی محمد ایوب، راجہ گلشن ضمیر مرحوم اور افضال شمی (مرحوم) کے ایصال دعا کی ہے۔
راجہ عمران ضمیرکو عمرئے کی ادائیگی مبارکباد
Raja Imran Zamir congratulated on his umra pilgrimage
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28نومبر2022) سینئر صحافی اکرام الحق قریشی، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آرگنائزر شیخ احسن سرائیکی کا صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیرکو عمرئے کی ادائیگی مبارکباد،گذشتہ روز تحصیل کلر سیداں کے معروف کالم نگار، سینئر صحافی اکرام الحق قریشی اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آرگنائزر شیخ احسن سرائیکی نے صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیرکوان کی رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کی اور عمرئے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر سر پرست اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان،جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ بھی موجود تھے صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیرنے اپنے معزز مہمانوں کومدینے پاک کی کھجوریں اور زم زم پیش کیا۔
پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنوں،ورکروں،ووٹروں، سپورٹرو ں نے قائد محترم عمران خان کے جلسے میں شامل ہو کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی
PTI workers congratulated on pertcipating in protest called by Imran Khan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28نومبر2022) پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے حلقہ پی پی سیون نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی سیون کہوٹہ، کلر سیداں سے پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنوں،ورکروں،ووٹروں، سپورٹرو ں نے قائد محترم عمران خان کے جلسے میں شامل ہو کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے عمران خان کے لانگ مارچ میں عوام کے تاحد نگاہ جم ٖغفیر نے شرکت کر کے ایمپورٹیڈ حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز قبل راولپنڈی میں عوام کے سمندر اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا انشاء اللہ تحریک انصاف کی کامیابی ہوگی اور باطل پر حق غالب آئیگا انہوں نے کہا کہ ایمپورٹیڈ حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے اور عوامی شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہو کر معاشی بحران کا شکار ہیں عام آدمی دو وقت کی روٹی سے محروم اور خودکشیو ں پر مجبور ہیں حقیقی آزادی مارچ انقلاب جانب پہلا قدم ہے اور اب وہ دن دور نہیں جب ملک حقیقی معنوں میں عوامی دور سے گزرے گا انہوں نے کہا کہ ایمپورٹیڈ سرکار ہٹ دھرمی چھوڑے اور فوری انتخابات کا اعلان کریں۔