Rawat: Real Azadi March Constituency NA 57, PP6, PP7, PP10 rallies will start from Murree and proceed to Rawalpindi via Lahtrar Kahuta Chauk Pindori and Rawat
حقیقی آزادی مارچ حلقہ این اے 57،پی پی 06،پی پی 07،پی پی 10 کی ریلیاں ایک ساتھ مری سے شروع ہو کر لہتراڑ کہوٹہ چوکپنڈوری اور روات کے راستے راولپنڈی روانہ ہوں گی
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،نومبر,2022)—حقیقی آزادی مارچ حلقہ این اے 57،پی پی 06،پی پی 07،پی پی 10 کی ریلیاں ایک ساتھ مری سے شروع ہو کر لہتراڑ کہوٹہ چوکپنڈوری اور روات کے راستے راولپنڈی روانہ ہوں گی۔منتخب نمائندوں ایم این اے و ایم پی اے اور تنظیمی عہدیداران کی قیادت میں حلقہ این اے ستاون کے کارکنان کی ریلی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔راولپنڈی کے لئے مری کی ریلی ڈنہ کے مقام سے صبح 9:00 بجے روانہ ہو گی جو پتریاٹہ چارھان و بن سے ہوتی ہوئی کرور روڈ پہنچے گی جہاں بگہ کے راستہ لہتراڑ روانہ ہو گی۔ لہتراڑ سے کوٹلی ستیاں کی ٹیم کے ہمراہ تقریبا 10:30 بجے روانہ ہو کر کھڈیوٹ سے ہوتی ہوئی کہوٹہ پہنچے گی۔کہوٹہ کی مقامی ٹیم کی شمولیت کے بعد یہ ریلی 11:30 بجے روانہ ہوتے ہوئے چوک پنڈوڑی پہنچ کر کلر سیداں کی ٹیم کے ساتھ مل جائیگی پھر وہاں سے 12:30 بجے نکل کر کلر روڈ پر ڈھوک میجر پہنچے گی جہاں پوٹھوہار ٹاؤن کی ٹیم اس کااستقبال کرے گی۔جہاں سے یہ بڑی ریلی براستہ جی ٹی روڈ روات سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو جاے گی۔بتایا گیا ہے کہ چونکہ باقی تمام راستے بند ہوں گے اس لئے اس روٹ کا چناؤ کیا گیا ہے تا کہ تمام کارکنان ریلی میں بھرپور شرکت کر سکیں
Rawat (Pothwar.com, Ikramul Haque Qureshi, 26, November, 2022) – Real Azadi March constituencies NA 57, PP 06, PP 07, PP 10 rallies together starting from Murree to Lahtrar Kahuta Chauk Pindori and Rawat will leave for Rawalpindi.
The schedule of the rally of the workers of Constituency NA57 under the leadership of the elected representative’s MNA and MPA and organizational officials has been released. It will depart at 9:00 hrs which will reach Karur Road via Patriata Charhan and Ban from where it will depart to Lahtrar via Bagha.
The rally will depart from Lahtrar along with the team of Kotli Sattian at around 10:30 am and reach Kahuta via Khadyot. After joining the local team of Kahuta, the rally will leave at 11:30 am and reach Chauk Pindori with the team of Kallar Syedan. The rally will then leave at 12:30 pm and reach Dhok Major on Kallar Road where the Potohar Town team will welcome it. Since all other routes will be closed, this route has been chosen so that all the workers can fully participate in the rally.