DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Prominent social leader of Pothwar, spokesperson of Mangala Dam victims, Raja Jahangir Akhtar passed away

پوٹھوار کے معروف سماجی رہنما متاثرین منگلا ڈیم کے ترجمان راجہ جہانگیر اختر انتقال کر گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،نومبر,2022)—پوٹھوار کے معروف سماجی رہنما متاثرین منگلا ڈیم کے ترجمان راجہ جہانگیر اختر انتقال کر گئے یہ برسوں اسلام آباد کی سڑکوں پر اپنے موقف کے حق میں کتبہ اٹھا کر مختلف سڑکوں پر واک کیا کرتے تھے انہوں نے بارہامرتبہ بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگائے جس کی وجہ سے ان کے طبیعت خراب رہنے لگی منگلا آپ رائزنگ کے بعد وہ دریائے جہلم کے غربی کنارے پر واقع تحصیل کلرسیداں، گوجرخان،سوہاوہ کے متاثرین کی بڑی موثر آواز بنے ان کے حقوق کے لیئے انہوں نے متعدد بار کلرسیداں میں بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے آخری بار کلرسیداں کیمپ میں ان کی حالت بگڑ گئی تھی انہوں نے نوازشریف دور حکومت میں شاہد خاقان عباسی اور واپڈا حکام سے مسلسل مذاکرات کے نتیجے میں ہی متاثرین کو نقصان اور معاوضوں کی ادائیگی ممکن بنایا تھا وہ گزشتہ کئی برسوں سے وفاق سے اس بات کا مطالبہ کرتے چلے آ رہے تھے کہ دریائے جہلم اور منگلا ڈیم پنجاب اور آزاد کشمیر کے عین وسط میں ہے لہذہ اس کے پانی کی رائلٹی دونوں اطراف یکساں تقسیم کی جائے اور پنجاب کے حصے کی رائلٹی اسی علاقے کی پسماندگی کے خاتمے پر صرف کی جائے طغیانی کی صورت میں بھی دریائے جہلم کے نقصانات دریا کے دونوں اطراف ہوتے ہیں اس صورت میں بھی پہ پنجاب سے سوتیلے پن کا جاری سلوک بند کیا جائے یہ گزشت چند ماہ سے علیل تھا جمعہ کے روز ان کا انتقال ہو گیا اور انہیں ہزاروں افراد کی آہوں اور سسکیوں کے کے ساتھ اسلام آباد میں ہی سپرد خاک کردیا گیا یاد رہے کہ مرحوم کا تعلق کلرسیداں میں دریائے جہلم کے غربی کنارے پر واقع پسماندہ ترین گاؤں بالیماں سے تھا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 26, November 2022)- Well-known social leader of Pothwar, the spokesman of Mangla Dam victims, Raja Jhangir Akhtar, passed away. He also set up hunger strike camps many times, due to which his health started to deteriorate. For their rights, they have held hunger strike camps in Kallar Syedan several times. The last time his condition worsened in the Kallar Syedan camp. During Nawaz Sharif’s regime, as a result of continuous negotiations with Shahid Khaqan Abbasi and WAPDA officials, the victims suffered loss and For the past several years, they have been demanding from the Federation that the Jhelum River and Mangala Dam is right in the middle of Punjab and Azad Kashmir, so the royalty of its water should be equally distributed on both sides. The royalty of the Punjab portion was spent on the elimination of the backwardness of the same region Even in the case of floods, the damages of the Jhelum river are on both sides of the river. He was ill for the past few months. He died on Friday and was buried in Islamabad. It should be remembered that the deceased belonged to the village Balimah, the most backward village on the western bank of the Jhelum River in Kallar Syedan.

Pothwar.com File video of Raja Jhangir at press club Kallar Syedan

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے حلقہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن کے بارے میں پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل محمد شبیر اعوان کی انتخابی درخواست فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد خارج کردی

Lahore High Court Rawalpindi Bench dismissed the election petition of PTI candidate Col Muhammad Shabbir Awan regarding the by-election of PP7 Constituency after hearing the arguments of the lawyers of the both parties

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،نومبر,2022)—لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے حلقہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن کے بارے میں پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل محمد شبیر اعوان کی انتخابی درخواست فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد خارج کردی جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پی ٹی آئی امیدوار کرنل (ر)محمد شبیر اعوان کی جانب سے تمام الیکشن لڑنے والے امیدواروں کے خلاف دائر انتخابی درخواست کی سماعت کی۔ جس میں درخواست گزار نے انتخابی عمل اور مسلم لیگ ن کے منتخب ایم پی اے راجہ صغیر احمد پر متعدد الزامات عائد کیئے تھے درخواست گزار کے وکیل راجہ حبیب الرحمان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اوتھ کمشنر سے درخواست کی تصدیق لازمی نہیں، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت اعتراض کی درخواست خارج کرے۔جبکہ راجہ صغیر احمد کے وکیل سردار تیمور نے کہا کہ ای سی پی قانون کے تحت اوتھ کمشنر سے دستاویزات کی تصدیق لازمی ہے۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے راجہ صغیر احمد کی جانب سے دائر اعتراضات کی درخواست منظور کر لی اور عدالت نے انتخابی درخواست خارج کردی۔

سی ای او محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر انصر اسحاق کا دورہ کلرسیداں،ٹی ایچ کیو ہسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

CEO of Rawalpindi Health Department Dr. Ansar Ishaq visited Kallar Syedan, expressing his satisfaction on the performance of THQ Hospital

www.pothwar.com/ THQ Hospital, Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،نومبر,2022)—سی ای او محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر انصر اسحاق کا دورہ کلرسیداں،ٹی ایچ کیو ہسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار،تاہم انہوں نے ہسپتال میں قائم ڈپٹی ڈی ایچ او کے دفاتر کو بھی نادر شاہی فرمان کے ذریعے شہر سے دور گاؤں ڈیرہ خالصہ میں منتقلی کے احکامات صادر کر دیئے،سی ای او ہسپتال کے مختلف شعبوں میں گئے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔ڈیوٹی روسٹر 24 کے نفاذ کے بارے میں سب کو واضح طور پر آگاہ کرنے اور فارمیسی بن کارڈ میں مناسب جگہ کی ٹیگنگ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تمام پورٹلز کو بھی اپ ڈیٹ کیا جائے۔انہوں نے ہسپتال میں برسہا برس سے قائم ڈپٹی ڈی ایچ او ہے دفاتر کو بھی کء کلومیٹر دور گاؤں ڈیرہ خالصہ منتقل کرنے کا بھی حکم دیا تاکہ ٹی ایچ کیو میں جگہ کی کمی کو دور کیا جا سکے۔ادہر کلرسیداں کے شہریوں نے ڈپٹی ڈی ایچ او کلرسیداں کے دفاتر کو گاؤں ڈیرہ خالصہ منتقل کرنے کے فیصلے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ان دفاتر کو ہسپتال کی رہائشی عمارتوں میں بھی منتقل کرکے جگہ کی کمی کا مسئلہ حل کیا جا سکتا تھا مگر سی ای او نے اٹھارہ بیس کلومیٹر دور ایک گاؤں میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفاتر منتقل کرنے کا حکم دے کر نادر شاہی طرز کا فرمان جاری کیا ہے جس پر کلرسیداں کا ہر شہری سراپا احتجاج ہے۔

محفل میلاد کی ایک تقریب کل بروز اتوار صبح دس بجے مسجد حبیب اللہ گاؤں گہدر چوآ خالصہ میں منعقد ہو رہی ہے

Millad to be held on Sunday in village Ghadur with Dr sajid Ur Rehman

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،نومبر,2022)—محفل میلاد کی ایک تقریب کل بروز اتوار صبح دس بجے مسجد حبیب اللہ گاؤں گہدر چوآ خالصہ میں منعقد ہو رہی ہے جس میں دربار عالیہ بگھار شریف ڈاکٹر علامہ ساجد الرحمان کا خصوصی خطاب ہو گا اجتماع سے مولانا فخر نوید صدیقی،قاری محمد اجمل،قاری عبدالمالک،سید محسن علی شاہ اور ماسٹر یامین عادل بھی خطاب کریں گے۔

راجہ پرویز اشرف سے پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان اور کلرسیداں کے ہانگ کانگ میں مقیم نامور بزنس مین سماجی رہنما قمرالزمان منہاس نے ملاقات کی

Raja Parvez Ashraf was met by the Chairman of Pakistan Sweet Home, Zamurd Khan, and Qamar-ul-Zaman Minhas, a prominent businessman and social leader based in Hong Kong

File photo of Qamar-ul-Zaman Minhas

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،نومبر,2022)—اسپیکر قومی اسمبلی ‎راجہ پرویز اشرف سے پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان اور کلرسیداں کے ہانگ کانگ میں مقیم نامور بزنس مین سماجی رہنما قمرالزمان منہاس نے ملاقات کی۔ اسپیکر نے دونوں کی غریب و نادار افراد کیلئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ عوامی خدمت خصوصاََ یتیموں اور غرباء کی فلاح وبہبود ہی ہمارا منشور ہے۔ ہماری ہر ممکن کوشش ہے اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے سرانجام دیتے رہیں۔اس سے معاشرے پر نہ صرف بوجھ کم پڑتا ہے بلکہ محروم افراد کو معاشرے کا باوقار اور کارآمد شہری بنانے میں بھی بڑی مدد ملتی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button