Kahuta; On the instructions of AC Simal Mushtaq, Tehsildar Kahuta visited the city, Traders were fined Rs 16,000 for not writing prices
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کی ہدایت پر تحصیلدار کہوٹہ کا شہر کا دورہ کئی کمپنیوں کے گھی اور تیل کے ڈبوں پر قیمت نہ لکھنے پر تاجروں کو 16ہزار روپے جرمانہ
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26نومبر2022) اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کی ہدایت پر تحصیلدار کہوٹہ کا شہر کا دورہ کئی کمپنیوں کے گھی اور تیل کے ڈبوں پر قیمت نہ لکھنے پر تاجروں کو 16ہزار روپے جرمانہ جبکہ کئی عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کر دیے کئی غیر قانونی سلنڈر کی دوکانیں بھی سیل لطیف آئل کمپنی، شاہ تاج آئل کمپنی، کے گھی اور تیل کے ڈبوں پر ریٹ نہیں لکھے تھے جس پر جرمانہ کیا گیا جبکہ تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ لوکل تاجروں کو5سے10ہزار روپے جرمانہ کرتی ہے جبکہ ان آئل ملوں کے مالکان کو نہیں پوچھتے جن کا اربوں کا بزنس ہے اور وہ غیر قانونی کام کیوں کرتے ہیں ہمیں جس قیمت پر ایجنسی والے دیتے ہیں ہم اُسی پر فروخت کرتے ہیں حیران کن بات ہے کہ آجکل کمپنی کی ہر چیز پر ریٹ اویزاں ہیں مگر اتنی بڑی آئل ملوں اور دوسری ملوں سے تیار شدہ اشیاء پر ریٹ کیوں نہیں لکھے جاتے ریٹ نہ ہونے کی وجہ سے دوکاندار بھی مرضی کے پیسے وصول کرتے ہیں شہریوں عوام علاقہ تاجر برادری نے مطالبہ کیا کہ ملاوٹ شدہ اشیاء کوردونوش یا اس قسم کے واقعات پر بجائے ٹک پرچون والے دوکانداروں کو جرمانے کرنے کے ان مل مالکان کو طلب کیا جائے اُن کے خلاف کاروائی کی جائے جو ایسے اقدامات سے روزانہ کڑوروں روپے کماتے ہیں کمشنر راولپنڈی وزر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 26 November 2022) On the instructions of Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq, Tehsildar Kahuta visited the city. The traders were fined 16,000 rupees for not writing the price on the ghee and oil boxes of many companies, while the clinics of many doctors were sealed and many illegal cylinder shops were also sealed. The oil company, Shah Taj Oil Company, did not write the rates on the ghee and oil boxes, which was fined, while the traders strongly protested saying that the administrative fines the local traders Rs 5,000 to 10,000 while not asking the owners of these oil mills. Those who have a business worth billions and why do they do illegal work? We sell them at the price given by the agency. It is surprising that nowadays there are rates on everything of the company, but such big oil mills and other mills do not. Why are the rates not written on the manufactured items? Action should be taken against these mill owners Those who earn crores of rupees daily from such actions Commissioner Rawalpindi Chief Minister Punjab should take notice.
راجہ وحید احمد خان کی قیادت میں دو سو گاڑیوں کا قافلہ آج12بجے کہوٹہ سے نکلے گا
A convoy of two hundred vehicles under the leadership of Raja Waheed Ahmad Khan will leave Kahuta today at 12 o’clock
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26نومبر2022) حقیقی آزادی مارچ کے لیے پی ٹی آئی کی تیاریاں عروج پر ایم این اے صداقت علی عباسی، چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ تحصیل صدر راجہ وحید احمد خان کی قیادت میں دو سو گاڑیوں کا قافلہ آج12بجے کہوٹہ سے نکلے گا اس حوال سے چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے وررکز کارکنان اپنے کپتان کا پر جوش استقبال کریں گے حقیقی آزادی مارچ کے لیے کہوٹہ سے12بجے دو سو گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ ہوگا جو سیدھا چوکپنڈوری جائے گا جہاں کلر سیداں کا قافلہ بھی شامل ہوگا اس طرح حلقہ پی پی سیون سے بہت بڑا قافلہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کرے گا۔
جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف پاکستان بننے پر مبارکباد
Heartfelt congratulations to General Syed Asim Munir for becoming the Chief of Pakistan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26نومبر2022) کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف پاکستان بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں نئے آرمی چیف ملک پاکستان کی سلامتی اور ملکی حالات میں بہتری لانے کے لئے اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے اندرجو حالت بنے ہوئے ہیں تمام سیاسی جماعتیں کو چاہیے کہ پاکستان کی فلاح اور بقا کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور نئے چیف آف آرمی سٹاف پاکستان سید عاصم منیر کا ساتھ دیں آج پاک فوج کی وجہ سے ہمارا ملک پاکستان کی طرف میری آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا پاکستان دنیا کا عظیم ترین ملک ہے ہم سب کو اس ملک کی حفاظت کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آج دشمن صرف افواج پاکستان پر نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ یہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ملک و ملت کی حفاظت میں مصروف عمل ہے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت اور اسرائیل گذشتہ کئی دھائیوں سے مختلف طرح سے پاکستان کی سالمیت کے درپے ہیں اور ملک میں انتشار کے خواہاں ہیں پاک افواج نے دشمنوں کی تمام تر ریشہ دوانیوں کو ناکام بنایاانہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہر آڑے وقت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عہد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری شان اور آن ہے دشمن ہمارے ملک کی طرف جو دیکھنے کی ہمت نہیں کرتا اس کی واحد وجہ ہماری مسلح افواج ہے پاک فوج پر بے بنیاد الزامات سے قوم کے جذبات اور احساسات مجروع کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے پاک فوج مثالی نظم و ضبط کا حامل ادارہ ہے، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے، بہادری و جرات اور عزم و استقلال ہماری پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ قوم اور پاک فوج کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی فوج پر تنقید ملکی سلامتی کو دا پر لگانے کے مترادف ہے۔