DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; General Asim Munir from Dheri Hassanabad area of Rawalpindi is the new Army Chief

راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد سے تعلق رکھنے والے جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،25نومبر2022)راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد سے تعلق رکھنے والے جنرل عاصم منیر پاکستان کی فوج کے اُن افسران میں سے ہیں جو آفیسر ٹریننگ سکول (او ٹی ایس) کے ذریعے آرمی آفیسر بنے۔ ان کا تعلق منگلا کے سترھویں او ٹی ایس کورس سے ہے۔جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف، ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کرنے کا فیصلہ,جنرل عاصم منیر کے والد سید سرور منیر راولپنڈی کے علاقے لال کڑتی کے سکول میں پرنسپل تھے۔ انہوں نے اپنے محلے میں مسجد بنوائی جہاں حافظ خلیل قران پڑھانے جایا کرتے تھے۔جنرل عاصم منیر کو فرنٹیر فورس ریجمنٹ کی 23 ویں بٹالین میں کمیشن ملا تھا۔ وہ اپنی ترقی اور موجودہ تعیناتی سے قبل ایک تھری سٹار جنرل کے طور پر کوارٹر ماسٹر جنرل کے طور پر جی ایچ کیو میں تعینات تھے۔انہیں ستمبر 2018 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی تاہم انہوں نے 27 نومبر 2018 کو پاکستان کی انٹیلی جینس ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ کے طور پر چارج سنبھالا تھا۔ان کا آئی ایس آئی کے سربراہ کے طور پر دور تاریخ میں مختصر ترین سمجھا جاتا ہے اور صرف نو ماہ بعد ہی انہیں اچانک 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا تھا۔اس سے قبل وہ ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس اور فورس کمانڈر نادرن ایریاز کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بطور لیفٹیننٹ کرنل کے طور پر سعودی عرب میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ جنرل عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہوں گے جو دو انٹیلی جنس ایجنسیوں (آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس) کی سربراہی کر چکے ہیں۔ مزید یہ کہ وہ پہلے کوارٹر ماسٹر جنرل ہوں گے جنہیں آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے۔

Mator (Pothwar.com, November 25, 2022) General Asim Munir from Dheri Hassanabad area of Rawalpindi is the new Army Chief, General Asim Munir is one of the officers of the Pakistan Army who became an army officer through the Officer Training School (OTS). He belongs to the 17th OTS course of Mangala. The decision to appoint General Asim Munir as the Army Chief, Sahir Shamshad Mirza as the Chairman of the Joint Chiefs of Staff Committee, General Asim Munir’s father Syed Sarwar Munir was the principal at school in Pindi. General Asim Munir was commissioned in the 23rd Battalion of the Frontier Force Regiment. Prior to his promotion and current posting, he was posted as a three-star general as Quartermaster General at GHQ. He was promoted to the rank of Lt. General in September 2018, but he resigned from Pakistan on 27 November 2018. He took charge as the head of the intelligence agency ISI. His tenure as the ISI chief is considered to be the shortest in history and after just nine months he was suddenly posted as Corps Commander Gujranwala in 2019. Earlier, he also served as DG of Military Intelligence and Force Commander in Northern Areas. Apart from this, he has also served in Saudi Arabia as a Lieutenant Colonel. General Asim Munir will be the first Army Chief to head two intelligence agencies (ISI and Military Intelligence). Moreover, he will be the first Quartermaster General to be appointed as the Army Chief.

تنظیم سازی میرٹ پر کی گئی عوام کو گمراہ نہ کیا جائے

The people should not be misled by the PTI organization made on merit

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25نومبر2022)
آزادی لانگ مارچ میں شامل ہونے کے لئے نوجوانوں کاجذبہ دیکھ کر لگتا ہے حکومت جلد الیکشن کروانے کا اعلان کرے گی عمران خان جلد صحت یاب ہوکر عوام کے ساتھ ساتھ ہونگے کارکنان آزادی لانگ مارچ میں جانے کیلے اپنی تیاری کریں ملک بھر سے قافلے شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار مظہر اقبال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائد محترم عمران خان کی کال پر 26نومبر کو تحصیل کہوٹہ سے ہزاروں لوگ راولپنڈی جائیں گے عمران خان پاکستان کی آخری امید ہیں پی ٹی آئی میں کوئی گرو پ بندی نہیں واٹر سپلائی کا منصوبہ گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا عوام سے کیے گئے وعدے پورے ہونگے تنظیم سازی میرٹ پر کی گئی عوام کو گمراہ نہ کیا جائے تحصیل کہوٹہ میں 4ارب کے فنڈز سے ٹور ازم ہائی وے کا کی تعمیر جاری ہے جبکہ صداقت علی عباسی اور چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ کی کاوشوں سے مزید ساڑھے تین کروڑ کے منصوبے شروع ہیں جن میں سے42کروڑ کی لاگت سے واٹر سپلائی کے منصوبے کا افتتاح ہو چکا ہے انشاء اللہ جلد کام شروع ہو گا۔

عمران خان نے مسلسل جدوجہد کی ہے اور اب اس جدوجہد کا نتیجہ آج پوری دنیا کے سامنے ہے جس طرح سے آج ان کی مقبولیت کا گراف سارے ریکارڈ توڑ رہا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کو دوبارہ وزیر اعظم کے عہدے پر دیکھنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت نوید مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر پی ڈی ایم ہراساں ہے اور ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اس لیے لانگ مارچ کو روکنے اور ناکام بنانے کے لیے کبھی کنٹینروں کا شہر بسایا جا رہا لیکن یہ ان کی بھول ہے، عوامی سیلاب پر بند باندھنا ان کے بس کی بات نہیں یہ عوامی سمندر اب 26 نومبر کو راولپنڈی میں تحریک بدلنے کے لیے تیار ہے اور ایمپوڈیڈ حکومت کو رخصت کر کے ہی واپس آہیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button