مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24نومبر2022) ماجد ستی شہید کے نا حق قتل کی مذمت کرتے ہیں حکومت وقت ماجد ستی شہیدکے لواحقین کو انصاف دیلائیں خطہ کوہسار کے تمام غیور لو گ ماجد ستی کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں انشاء اللہ ستی قبیلے کے تمام لوگ مظلوم خاندان کو انصاف ملنے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی وسماجی شخصیات راجہ انتخاب عربی، جابر کیانی آف کلیال اور عمار عربی ستی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 24 November 2022) Protest was held in Kahuta over the murder of Majid Satti which included Sadaqat Ali Abbassi. We condemn the unjust killing of Majid Satti Shaheed, the government should give justice to the family members of Majid Satti Shaheed. The young political and social personalities Raja Ekhta Arabi, Jaber Kayani of Kalyal, and Ammar Arabi Satti expressed these thoughts in a joint statement.
راجہ ازکار کو آہوں،سسکیوں کے ساتھ سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپر د خاک کر دیا
Namaz e janaza of murdered Raja Azkar held in Mamyam
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24نومبر2022) معروف شعرخواں راجہ الفت حسین کے جوانسالہ بیٹے راجہ ازکار کو آہوں،سسکیوں کے ساتھ سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپر د خاک کر دیانمازے جنازہ میں ہزاروں افراد کی شر کت،نمازے جنازہ میں مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد، پی ٹی آئی کے رہنماء سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان،مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئرمین راجہ ندیم احمد، جنرل کونسلر راجہ عرفان سرور، چیئرمین راجہ اشتیاق احمد، وائس چیئر مین راجہ شیر بہادر،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام،کونسلر راجہ عباس پپو سمیت آزاد کشمیر، خطہ پوٹھوہار سمیت دیگر علاقوں سے شعرا ء ادیب سیاسی سماجی شخصیات معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24نومبر2022) چیئرمین یوسی مواڑہ میجر عبد الرؤف راجہ کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا اظہار افسوس،یونین کونسل مواڑہ کے سابق چیئرمین معروف لیگی رہنماء چیئرمین یوسی مواڑہ میجر عبد الرؤف راجہ کی ہمشیرہ محترمہ گذشتہ دنوں وفا ت پا گیں تھیں ان کی وفات پر گذشتہ روز سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،معروف لیگی رہنماء کرنل مسعود عباسی اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی نے ان کی رہائش گاہ جاکر ان سے اظہار تعزیت کی،مرحومہ کے ایصال ٖثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور انہوں نے چیئرمین یوسی مواڑہ میجر عبد الرؤف راجہ کی صحت یا بی دریافت کی اور ان کو صحت یابی کی دعا بھی دی۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24نومبر2022) حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی، سماجی شخصیت راجہ خالد پرویز آف گھوئی راجگان کی معروف شعر خوان راجہ قمر السلام (مرحوم) کی وفات پر ان کے گھر گے لواحقین سے اظہار تعزیت کی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور ان کی قبر پر حاضری دی اور مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور دعا کی اپنے تعزتی بیان میں کہا کہ راجہ قمر السلام (مرحوم) پوٹھواری ثقافت کا اہم نام تھا ان کا اس دنیا سے جانے پر شدید غم ہے اللہ پاک ان کی قبر کی منزلیں آسان کریں انہوں نے شعر خوانی کی دنیا میں ایک نام کمایا ہے انتہائی ملنسار نیک خوش گفتار انسان تھے انہوں نے ہماری پوٹھواری ثقافت کو ساری دنیا میں روشنا س کرایا ہم غم کی گھڑی میں ان کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔