کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،23,نومبر2022) — مسلم لیگ (ن) اورتحریک انصاف تحصیل کہوٹہ گرپ بندی اور تقسیم کا شکارہوگئیں۔تحریک انصاف کے 70ہزار ووٹ لینے والے ضمنی الیکشن کے امیدوار کرنل(ر) شبیر اعوان اور سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی، سابق صدر تحصیل کہوٹہ تحریک انصاف راجہ خورشید ستی اور دیگر نظریاتی کارکنان اور ورکروں کو نظر انداز کر نے پر کارکنان کا شدیدا حتجاج۔ واٹر سپلائی کہوٹہ سٹی کی افتتاحی تقریب اختلافات کا شکار ہوگئی۔تحریک انصاف کے مستعفیٰ ایم این اے صداقت عباسی اور چیئرمین آرڈی اے طارق مرتضیٰ نے واٹر سپلائی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جبکہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر اور چند ماہ قبل ضمنی الیکشن میں 70ہزار ووٹ لینے والے پارٹی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کرنل (ر) شبیر اعوان اور سابق ایم این اے و رہنما تحریک انصاف غلام مرتضیٰ ستی، راجہ خورشید ستی سابق صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کو واٹر سپلائی کہوٹہ سٹی کی افتتاحی تقریب میں مدعو ہی نہ کیا گیا۔ جس پر نظریاتی کارکنان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کو نظر انداز کرنااور پارٹی میں گروہ بندی کرنے سے تحریک انصاف کو آئندہ الیکشن میں نقصان ہوگا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ہائی کمان تحصیل کہوٹہ میں تنظیم سازی کے دورا ن برادری ازم اور پارٹی کو نقصان پہچانے والوں کے خلا ف فوری ایکشن لیں۔ دریں اثنا ء مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ کی تنظیم سازی طویل عرصہ سے نا مکمل ہے۔ پارٹی صدر تحصیل کہوٹہ راجہ بشیر کی وفات کے بعد کئی سالوں سے مسلم لیگ (ن) کی تنظیم مکمل نہ ہو سکی گروپ بندی اور دھڑے بازی کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے نظریاتی کارکنان شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ مسلم لیگی کارکنان نے پارٹی قیادت اور ہائی کمان سے تحصیل کہوٹہ میں جماعت کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کامطالبہ کیاہے۔
Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 23, November 2022) — Muslim League (N) and Tehreek-e-Insaf Tehsil Kahuta are victims of grouping and division.
The by-election candidates of Tehreek-e-Insaf who got 70,000 votes, Col (retd) Shabbir Awan and former MNA Ghulam Murtaza Satti, former Tehreek-e-Insaf Tehsil President Raja Khurshid Satti and other ideological activists and workers were ignored. The inauguration ceremony of the water supply in Kahuta city was a subject of controversy, Tehreek-e-Insaf MNA Sadaqat Abbasi and Chairman RDA Tariq Murtaza participated in the water supply inauguration ceremony, while Tehreek-e-Insaf ticket holder and 70 thousand votes in the by-election a few months ago. Candidate of the party for provincial assembly Col (retd) Shabbir Awan and former MNA and leader of Tehreek-e-Insaf Ghulam Murtaza Satti, Raja Khurshid Satti, former president of Tehreek-e-Insaf Tehsil Kahuta were not invited to the opening ceremony of Water Supply Kahuta City. . On which the ideological workers strongly protested and said that ignoring the ticket holders of the party and grouping them in the party will harm Tehreek-e-Insaf in the upcoming election. Chairman Tehreek-e-Insaf Imran Khan and the High Command take immediate action against those who recognize communalism and damage the party during the organization in Tehsil Kahuta. Meanwhile, the organization of Muslim League (N) Tehsil Kahuta has been incomplete for a long time. After the death of party president Tehsil Kahuta Raja Bashir, the organization of the Muslim League (N) could not be completed for many years due to grouping and factionalism. The Muslim League workers demanded the party leadership and high command to complete the organization of the party in Tehsil Kahuta soon.
معمولی تلخ کلامی پر کہوٹہ تھانہ کے نواحی علاقہ تھوہاخالصہ میں نوجوان قتل
A young man was killed in Thoa Khalsa over a minor verbal altercation
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،23,نومبر2022) — معمولی تلخ کلامی پر کہوٹہ تھانہ کے نواحی علاقہ تھوہاخالصہ میں نوجوان قتل۔ ملزمان ارسلان اور شر جیل کے خلاف مقتول ازکار کے والد علفت حسین نے تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے بیٹے کے دوست علی راجپوت نے فون کر کے اسے بلایا اور بعدا ازاں ہمیں فون پر اطلاع کی کے آپ کے بیٹے ازکار کو ارسلان اور شرجیل نے پسٹل سے فائر کر کے زخمی کیا ہے۔ میں اپنے دوسرے بیٹے انوار کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچا تو دیکھا کہ میرا بیٹا ازکار خون میں لت پت پڑا ہوا ہے۔ اس موقع پر میرے بیٹے ازکار نے مجھے بتایا کہ مجھے ارسلان اور شرجیل نے پسٹل سے فائر کر کے زخمی کیا ہے۔ اور وجہ عناد یہ ہے کہ چند دن قبل معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا تھا۔ جس پر ملزمان ارسلان اور شرجیل نے کہا کہ تمہیں جھگڑے کا مزا چھکاتے ہیں۔ میرا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جابحق ہو گیا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے زیر دفعہ 302ت پ،34ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔