DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The medical team of Al-Khidmat Foundation Kallar Syedan conducted a free examination of more than two and a half thousand patients in different villages of Jampur affected by flood

الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کی میڈیکل ٹیم نے سیلاب سے متاثرہ جام پور کے مختلف دیہات میں دو روز میں اڑھائی ہزار سے زائد مریضوں کا مفت معائینہ کیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،نومبر,2022)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کی میڈیکل ٹیم نے سیلاب سے متاثرہ ضلع راجن پورکی تحصیل جام پور کے مختلف دیہات میں دو روز میں اڑھائی ہزار سے زائد مریضوں کا مفت معائینہ کیا اور انہیں ادویات مہیا کیں کیمپ میں کلرسیداں کے ڈاکٹر راجہ رب نواز،خان پور رحیم یار خان کے ڈاکٹر جہانزیب کے علاؤہ دریا خان بھکر کے ٹیکنیشن اکمل شہزاد گھلو، نعمان ساجد اور اکرام الحق قریشی نے حصہ لیا۔ڈاکٹر راجہ ربنواز کے مطابق حاملہ خواتین کی بڑی تعداد خون کی کمی بزرگ افراد کی بڑی تعداد نمونیہ دمہ اور سانس کے دیگر امراض اور بچے جلدی امراض اور نمونیہ جیسے امراض کا شکار ہیں ڈیڑھ سو سے زائد افراد اسپیشل مریض تھے تمام مریضوں کو اس مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیئے مستقل بنیادوں پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہے اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان اور جاپان کی معروف سماجی خاتون ڈاکٹر کودو یوموکو اور کوبا یاشی کے نمائندے ملک خالد بھی موجود تھے ملک خالد نے اڑھائی سو سے زائد مستحقین میں تقریبا چھ لاکھ روپے کی نقدی تقسیم کی۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 22, November 2022)- The medical team of Al Khidmat Foundation Kallar Syedan conducted free examinations of more than 25000 patients in different villages of Tehsil Jampur of Rajanpur district in two days. Dr. Raja Rab Nawaz of Kallar Syeddan, Dr. Jahanzeb of Khanpur Rahim Yar Khan, besides Darya Khan Bhakkar technician Akmal Shahzad Ghalu, Nauman Sajid and Ikramul Haq Qureshi participated in the camp. According to Dr. Raja Rab Nawaz, pregnant women A large number of people are suffering from anemia, a large number of elderly people are suffering from pneumonia, asthma and other respiratory diseases and children are suffering from respiratory diseases and pneumonia. Quality medical facilities were provided. On this occasion, the President of Al-Khidmat Foundation, Tehsil Kallar Syedan, Mohammad Tauqeer Awan, and the well-known Japanese socialite, Dr. Kodo Yumoku, and Malik Khalid, a representative of Koba Yashi, were also present and distributed cash.

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی راجہ گلستان خان کی عیادت

Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi’s visit to Raja Gulistan Khan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،نومبر,2022)—مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مخالفین اپنے قائد کی طرح جھوٹ نفرت اور تشدد پر مبنی سیاست کرکے لوگوں کے اذھان میں زیر گھولنے کے لیئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری اور بزرگ مسلم لیگی رہنما راجہ گلستان خان کی عیادت کرتے وقت کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد اور تنویر ناز بھٹی بھی موجود تھے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موصوف نئے نئے اس حلقے میں آئے ہیں انہیں علم نہیں کہ تمام سڑکیں ہسپتال بجلی سکول سیکنڈری سکول نوازشریف نے ہی بنائے ہیں ان کے قائد نے کسی گاؤں میں بجلی دی نہ گیس دی ہے نوازشریف اور مسلم لیگ ن کے منصوبوں پر تختیاں لگانے والے حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتے۔کلرسیداں دھانگلی روڈ کا منصوبہ حمزہ شہباز کی حکومت میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کا پہلی بار حصہ بنا اور اسمبلی کی منظور کردہ منصوبوں میں شامل ہے جو تحریری شکل میں موجود ہے اس وقت حکومت پی ڈی ایم کی تھی ہم نے اسے منظور کیا اس کے لیئے ڈیڑھ ارب سے زائد کی رقم مختص کی کسی کو شک ہے تو ریکارڈ کو ملاحظہ کرلے مگر مسلسل جھوٹ بولنے والوں کی بیماری کا ہمارے پاس کوئی علاج نہیں ان کا بھی کوئی قصور نہیں ان کا پارٹی قائد بھی جھوٹ بولنے کو برا نہیں سمجھتا یہ بھی نہیں سمجھتے، انہوں نے راجہ گلستان خان کی جلد صحتیابی کی خصوصی دعا کی۔

ضلع راولپنڈی کے لوگوں کے مشکل وقت میں راجن پور کے متاثرین سیلاب کی بھرپور مدد

Distt Rawalpindi people have helped Flood victims of Rajanpur in diffiult time

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،نومبر,2022)—امیر جماعت اسلامی ضلع راجن پور ڈاکٹر عرفان اللہ ملک نے کہا ہے کہ ضلع راولپنڈی کے لوگوں کے مشکل وقت میں راجن پور کے متاثرین سیلاب کی بھرپور مدد کے ذریعے اسلامی بھائی چارہ قائم کرکے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو تازہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج الخدمت فاونڈیشن فاؤنڈیشن کی ضلع راجن پور میں متاثرین کے فوری ریسکیو اور ریلیف کے بعد اب بحالی کے کام میں مصروف ہے لوگوں کو سڑکوں سے اٹھا کر اپنے اپنے علاقوں میں منتقل کردیا گیا الخدمت فاؤنڈیشن نے ان کی زمینوں کو ہموار کرکے اس کو گندم کی فصل کی کاشت کے نہ صرف قابل بنایا بلکہ انہیں بروقت بیج کھاد بھی مہیا کیا ہے۔راجن پور کے لوگ ضلع راولپنڈی کے لوگوں کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے انہوں نے حکومتی کوششوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ہویا پنجاب حکومت دونوں آج بھی فوٹو سیشن سے آگے نہیں بڑھ سکی ہیں ان کی نیتیں درست نہیں ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر توقیر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی پر کوئی احسان نہیں کیا ہم نے لوگوں کی امانتیں اہل اور مستحقین تک پہنچا کر اپنی آخرت بہتر بنانے کی ایک کوشش کی ہے اللہ ہماری اس سعی کو قبول کرے اور تمام انسانیت کو آفات و بلیات سے محفوظ رکھے اس موقع پر ملک خالد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کاکلر سیداں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

Zamurad Khan of Pakistan Sweet home talks to media on his visit to Kallar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،نومبر,2022)—پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا ہے کہ ہم نے یتیم خانے کا تصور دفن کر دیا،مخلوق خدا کی خدمت ہی ہماری زندگی کا اصل مقصد ہے۔یہاں کے بچے نجی سکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،سابق رکن بلدیہ عابد حسین زاہدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو خیر آباد کہہ کر اس ادارے کا انتخابات کیا ہے جس میں اللہ نے میری مدد کی اور یتیم بچوں کو چھت فراہم کرنے میں کامیاب ہوا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں سے مشاورت کے بعد ہم نے پاکستان سویٹ ہوم کا نام منتخب کیا اور آج یہ ادارہ اپنے مقاصد پر عمل پیرا ہے۔ وہ بعد ازاں نواحی گاؤں منیاندہ بھی گئے جہاں انہوں حال ہی میں ہانگ کانگ کی حکومت سے اعلی سول ایورڈ ملنے پر قمر الزمان منہاس کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ قمر الزمان اپنی سماجی و دینی خدمات سے بیرون ملک جہاں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کر رہے ہیں وہاں وہ اسلام کا صحیح چہرہ بھی متعارف کروا رہے ہیں۔بعد ازاں زمرد خان نے قمر الزمان منہاس کے والدین کے ایصال ثواب کے سلسلے میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف پیر محمد مجتبی فاروق گل بادشاہ نے اجتماعی دعا کروائی جس میں الحاج محمد شریف نقشبندی،صاحبزادہ عاصم شریف،سابق ایم پی اے کرنل شبیراعوان،حاجی احمد سعید،حاجی اسلم بانی،حاجی ابرارحسین،نثارکیانی،ماسٹر طارق منہاس، توقیر اسلم اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

صداقت علی عباسی روات میں آزادی مارچ کے شرکا کا خیرمقدم کیا

Sadaqat Ali Abbasi welcomed the participants of Azadi March in Rawat

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،نومبر,2022)—پی ٹی آئی کے مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے روات جلسہ میں بھرپور شرکت اور کامیاب ریلی پر حلقہ این اے 57 کی تمام تحصیلوں (کلرسیداں، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں مری اور ساگری سرکل) کے تنظیمی عہدیداران و کارکنان کو مبارکباددیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ این اے ستاون کے پرایک گاؤں کے لوگوں نے جس بھرپور انداز سے روات میں آزادی مارچ کے شرکا کا خیرمقدم کیا اس سے یہ بات عیاں ہو گی کہ آزادی کی منزل اب قریب ہے امپورٹڈ حکومت کی رخصتی یقینی ہے الیکشن میں ایک بدترین شکست ان کی منتظر ہے۔آپ سب نے ثابت کیا کہ عمران خان کیساتھ ہر حال میں آپ ہمیشہ ڈٹ کے کھڑے رہے اور رہیں گے۔

گورنمنٹ ہائی سکول پھلینہ کے مدرس محمد توصیف اکبر کی 35سالہ ملازمت کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے

Muhammad Tauseef Akbar, the teacher of Government High School Phalina retired after 35 years of service

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،نومبر,2022)—گورنمنٹ ہائی سکول پھلینہ کے مدرس محمد توصیف اکبر کی 35سالہ ملازمت کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے اس موقع سٹاف کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس سے کرنل ریٹائرمحمد تیمور،محمد اشرف،طارق جاوید،اسرار الحق،عبدالغفور،صدر پی ای اے محمد شفیق بھٹی اور دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعلیمی خدمات کو سراہانظامت کے فرائض محمد عقیل الرحمن نے ادا کیے۔سینئر ہیڈ مدرس محمد رضا وینس نے کہاکہ توصیف اکبر کی تعلیمی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button